Haji Ghafoor Khan Jadoon

Haji Ghafoor Khan Jadoon Ex food minister

گدون کی طالبات کب تک انتظار کریں؟80 سے زائد دیہات پر مشتمل گدون جیسے بڑے علاقے میں آج بھی گرلز ڈگری کالج کا نہ ہونا ایک ...
14/06/2026

گدون کی طالبات کب تک انتظار کریں؟

80 سے زائد دیہات پر مشتمل گدون جیسے بڑے علاقے میں آج بھی گرلز ڈگری کالج کا نہ ہونا ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے طالبات کو دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو نہ صرف مالی اور سفری مشکلات پیدا کرتا ہے بلکہ بہت سی بچیوں کی تعلیم رک جانے کا سبب بھی بنتا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ ہم صوبائی حکومت اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گدون میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

گدون کی بیٹیاں بھی اعلیٰ تعلیم کی برابر حق دار ہیں۔

13/06/2026
انتہائی افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بہت ہی قریبی دوست، ساتھی اور ہمارے دستِ راست جناب رفیق باچا ...
12/06/2026

انتہائی افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بہت ہی قریبی دوست، ساتھی اور ہمارے دستِ راست جناب رفیق باچا صاحب کے چچا محترم صاحبزادہ محمد اعظم صاحب انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی وفات پر ہم رفیق باچا صاحب اور تمام اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

نمازِ جنازہ: 13 جون 2026 (بروز ہفتہ) 🕙 صبح 10:00 بجے 📍 گاؤں کوٹھا، ضلع صوابی

تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجاتِ بلندی کی خصوصی درخواست ہے۔
منجانب سابقہ منسٹر الحاج غفور خان جدون۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان

07/06/2026

جمعیت علمائے اسلام ضلع صوابی کے نائب صدر و سابق وزیر الحاج غفور خان جدون صاحب، جمعیت علمائے اسلام تحصیل ٹوپی کے سابق میئر محمد رحیم خان جدون صاحب، امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل ٹوپی مولانا تاج نبی خان حقانی صاحب، اور تحصیل ٹوپی کے فنانس سیکرٹری بصر جدون نے گھنی چتھرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے متحرک رہنما، سماجی کارکن اور ہر دلعزیز شخصیت نور محمد گران صاحب کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر دبئی سے وطن واپسی پر نور محمد گران صاحب کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کی گئی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی فلاح و بہبود اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے نور محمد گران صاحب کی دینی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص، بااخلاق اور دردِ دل رکھنے والے کارکن ہیں، جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی سماجی خدمات اور عوام سے مضبوط وابستگی قابلِ ستائش ہے۔

ملاقات کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی، علاقے کی خوشحالی اور باہمی اتحاد و اتفاق کے لیے اور انکے والد بزرگوار جو جمعیت علمائے اسلام کے دیرینہ ساتھی تھے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

05/06/2026

گدون آفیسرز آرگنائزیشن کی حلف برداری تقریب بلسنگ شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق وزیر اور سابق ایم پی اے حاجی غفور خان جدون بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گدون آفیسرز آرگنائزیشن کے قیام اور اس کے مثبت کردار کو سراہا۔


اپنے خطاب میں انہوں نے علاقے کی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور تنظیمی اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہمارے اکابرین میں سے نہایت مشفق، نرم مزاج، کشمیریِ ثانی، جناب علامۃ الدہر حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی صاحب رحمہ اللہ...
29/05/2026

ہمارے اکابرین میں سے نہایت مشفق، نرم مزاج، کشمیریِ ثانی،
جناب علامۃ الدہر حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی صاحب رحمہ اللہ
کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان و شاگردوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

18/05/2026

سابقہ وزیر غفور خان جدون کے بیٹے کو عدالت نے بھری کردیا اس حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو


Address

Gundaf Gadoon
Topi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Ghafoor Khan Jadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share