Insaf Youth Wing Tehsil Topi.

Insaf Youth Wing Tehsil Topi. Empowering Youth | Serving Nation | Following PTI Vision

صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ کرنے، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بائی پاس روڈ اور غازی بھروتھا بیراج پل کو آئندہ مالی سال بجٹ کے سالا...
24/05/2026

صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ کرنے، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بائی پاس روڈ اور غازی بھروتھا بیراج پل کو آئندہ مالی سال بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ۔

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی (پی کے ایچ اے) سُہیل ادریس سے ملاقات کی، جس میں سابق معاون خصوصی و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ہیملٹ بازار روڈ کی مرمت، ٹوپی بائی پاس روڈ کی بحالی، صوابی جہانگیرہ روڈ کی مرمت اور انڈسٹریل اسٹیٹ سے بیر گلی تک روڈ کی بہتری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوابی ٹوپی روڈ کو دو رویہ کرنے، گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بائی پاس روڈ اور غازی بروتھا بیراج پل کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحصیل لاھور پی ٹی ائی صدر سہیل خان اور نیاز محمد کو جنرل سیکٹریری بنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ۔Sohail Khan ❤💚
23/05/2026

تحصیل لاھور پی ٹی ائی صدر سہیل خان اور نیاز محمد کو جنرل سیکٹریری بنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ۔
Sohail Khan ❤💚

کل بروز اتوار عصر کو 5 بجے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ضلعی صدر محمد سہیل یو...
23/05/2026

کل بروز اتوار عصر کو 5 بجے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ضلعی صدر محمد سہیل یوسفزئی اور سابق معاونِ خصوصی و رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان، مینی جھنڈا روڈ کا افتتاح کریں گے۔

تمام دوستوں اور معزز احباب کو اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

بمقام: گلبہار، میں عابد، مراد اور ابرار کے ڈیرے پر تقریب منعقد ہوگا۔

🔹 باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں جدید لیبارٹری کا افتتاحپی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیص...
23/05/2026

🔹 باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں جدید لیبارٹری کا افتتاح

پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی نے جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا
◾ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید لیبارٹری تعمیر
◾ جدید مشینری اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم
◾ مائیکروبیالوجی، ہیمیٹالوجی اور ہسٹوپیتھالوجی کی سہولت دستیاب
◾ ٹی بی کلچر اور جدید تشخیصی ٹیسٹ جلد شروع ہوں گے
◾ مکمل فعال بلڈ بینک اور آٹومیٹڈ اینالائزرز نصب
◾ لیبارٹری سولر سسٹم پر منتقل، بجلی کی بلا تعطل فراہمی
◾ ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ تعینات
◾ صوابی سمیت گردونواح کے اضلاع کے عوام مستفید ہوں گے
◾ مختلف علاقوں میں کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے
◾ اسد قیصر کے فنڈز سے صحت کے شعبے میں بڑا منصوبہ مکمل
◾ جدید آپریشن تھیٹرز کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل
◾ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی
◾ ہسپتال انتظامیہ کو مزید تعاون کی یقین دہانی

باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی و ساب...
23/05/2026

باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر برائے محنت فیصل خان رکئی نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا۔

اس نئی لیبارٹری میں جدید سہولیات اور دورِ حاضر کی ٹیکنالوجی سے آراستہ مشینری نصب کی گئی ہے، جس کے ذریعے مختلف امراض کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس اقدام سے صوابی کے عوام کو بروقت، معیاری اور جدید طبی تشخیصی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود نے وفد کو نئی لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی لیبارٹری میں وہ تمام سہولیات دستیاب ہوں گی جو کسی بھی جدید طبی لیبارٹری میں موجود ہوتی ہیں، جن میں مائیکروبیالوجی، ہیمیٹالوجی، ہسٹوپیتھالوجی، ٹی بی کلچر اور دیگر جدید ٹیسٹ شامل ہیں۔
افتتاح کے بعد لیبارٹری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور ہر سیکشن کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔ سربراہ پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازش بابر اور ان کی ٹیم نے وفد کو لیبارٹری کی جدید سہولیات سے آگاہ کیا۔

یہ جدید لیبارٹری سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے فنڈز سے تعمیر کی گئی ہے، جس پر 6 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، جبکہ اس سے قبل ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے۔ اس لیبارٹری سے نہ صرف صوابی بلکہ گرد و نواح کے اضلاع کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
اس لیبارٹری کو سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ خدمات بلا تعطل جاری رہیں۔ یہاں مکمل فعال بلڈ بینک، مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ، آٹومیٹڈ اینالائزرز اور ماہر عملہ موجود ہے۔

مستقبل میں مختلف علاقوں میں اس لیبارٹری کے کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، جبکہ جدید ٹیسٹنگ سہولیات جیسے ایچ بی الیکٹروفوریسس، بون میرو، ٹی بی کلچر اور ہسٹوپیتھالوجی بھی جلد شروع کی جائیں گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہسپتال انتظامیہ کو مزید ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

23/05/2026

انصاف یوتھ ونگ 💪

22/05/2026
22/05/2026

انصاف یوتھ ونگ یاران....

سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ک...
22/05/2026

سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی ہدایت پر مینی سے جھنڈا روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہوگیا، جبکہ روڈ پر اسپالٹ (Asphalt) کا کام بھی مکمل کر دیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور علاقے کی ترقی میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔

حاجی رنگیز احمد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Address

Office No 1 Upper Portion Bypass Road
Topi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing Tehsil Topi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share