09/04/2026
ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ جناب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر نوشیر خان نے کہا کہ اس سال گندم کی فصل بہت اچھی ہے آگر موسم سازگار رہا آور حالیہ بارشوں میں نقصان سے محفوظ رہی تو انشاء اللہ بمپر فصل ہو گی۔ بعد ازاں گندم کی خریداری پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ فصل کپاس کی بروقت کاشت کے حوالے سے میٹنگ میں شریک کسانوں اور زراعت توسیع کے افسران نے سیر حاصل گفتگو کی ۔ کسان کارڈ ، لائیو سٹاک کارڈ ، کسانوں کے نہری پانی کے حوالے سے مشکلات بارے آگاہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر نوشیر خان نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کے متعلق بتایا جن میں کسان کارڈ ، گرین ٹریکٹر سکیم ، زرعی گریجویٹس سکیم شامل تھے بعد ازاں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حنا نے محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی تفصیلاً بیان کی ۔ اخر میں شرکت فرمانے والے تمام ممبران کا جناب ڈپٹی کمشنر صاحب نے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز مل کر ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔