Health & Population Department Toba Tek Singh

Health & Population Department Toba Tek Singh District Health Authority TTSingh

ڈاکٹر فیضان ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹیو سروسز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ سنگھ محمکہ صحت و آبادی کی جانب سے ایڈوکس...
11/12/2025

ڈاکٹر فیضان ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹیو سروسز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ سنگھ محمکہ صحت و آبادی کی جانب سے ایڈوکسی فار یوتھ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے. اس موقع ڈاکٹر فیضان ارشد نے نوجوانوں کی بہتری، خواتین کی تعلیم اور 5 سے کم عمر بچوں کے صحت کے بارے میں سامعین کو قیمتی آراء سے آگاہ کیا

11/12/2025
11/12/2025
23/11/2025
صوبائی وزیر برائے ہیلتھ و پاپولیشن پنجاب کا مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 325 ج ب، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہوزیرِ اعلیٰ پنجا...
23/11/2025

صوبائی وزیر برائے ہیلتھ و پاپولیشن پنجاب کا مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 325 ج ب، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر 'صوبائی وزیر' پنجاب نے ہیلتھ سینٹر میں طبی، تشخیصی، ویکسینیشن اور ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا. ہیلتھ مینجر سمیت دیگر عملے سے گفتگو کی اور سروسز ڈیلیوری کے بارے میں تفصیلاً استفسار کیا.

صوبائی وزیر صحت پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ ہیلتھ سینٹر میں دستیاب وسائل کا جائزہ لیا اور عوام الناس کی سہولیات کے لئے تمام تر وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی.

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ قیادت پنجاب کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کے میعار کو بہتر سے بہتر کیا جا رہا ہے. خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لیے حکومت پنجاب ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. خواجہ عمران نذیر

وقار چیمہ 'اے ڈی سی' ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر محمد کاشف ندیم 'سی ای او' ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر فیضان ارشد 'ڈی ایچ او' ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈاکٹر ارسلان خالد 'ڈی سی' ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ہیلتھ مینجر اور دیگر عہدیداران نے ہیلتھ سینٹر میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفننگ دی.

ڈاکٹر عدیل عارف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کمالیہ خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کے بارے میں اور 17 نومبر سے ضلع بھر می...
17/11/2025

ڈاکٹر عدیل عارف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کمالیہ خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کے بارے میں اور 17 نومبر سے ضلع بھر میں ہونے والی خسرہ اور روبیلا کی ویکسنینش مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے والدین سے درخواست کر رہیں کہ اپنے 06 ماہ تا 5 سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لازمی لگوائیں

17/11/2025

ڈاکٹر شہر یار رؤف، چائلڈ اسپیشلسٹ سول ہستال گوجرہ خسرہ جیسی بیماری اور اسکی حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہیں

17/11/2025

ڈاکٹر یاسر نواز، چائلڈ اسپیشلسٹ ، سول ہسپتال پیرمحل خسرہ اور روبیلا کی ویکسنینش کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (25اکتوبر 2025)خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ  کی قومی مہم 17 تا 29 نومبر 2025 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہوگی۔ ...
30/10/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ (25اکتوبر 2025)خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ  کی قومی مہم 17 تا 29 نومبر 2025 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں آگاہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کی۔سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شہباب عالم سمیت محکمہ صحت کے افسران، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خسرہ اور روبیلا جیسے مہلک امراض سے بچاؤ کا واحد حل بروقت ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی صحت ہی ہمارا مستقبل ہے، والدین اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر میں تین لاکھ چونتیس ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ مہم کے لیے 290 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 479 سوشل موبیلائزرز بھی آگاہی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اسکولوں، ہسپتالوں، دیہی مراکز اور کمیونٹی پوائنٹس پر ویکسین لگائیں گی اور والدین کو اس کی اہمیت سے آگاہ کریں گی۔ ڈاکٹر فیضان ارشد نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر اس قومی مقصد کو حاصل کرنا ممکن نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران اور کمیونٹی نمائندوں سے کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون یقینی بنائیں تاکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو خسرہ و روبیلا فری ضلع بنایا جا سکے۔

Address

District Health Complex Jhang Road
Toba Tek Singh
36050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health & Population Department Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share