Additional Director Livestock Toba Tek Singh

Additional Director Livestock Toba Tek Singh ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ

ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لا...
06/09/2026

ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر حنا ظفر کے ہمراہ سول ویٹرنری ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رجانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے ہسپتال میں قائم نئے آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران، ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دفتر میں ایک پروگریسو ریویو میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمے کی جاری سرگرمیوں اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ فیز III اسکیمز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو جدید تشخیصی سہولیات، معیاری علاج معالجہ اور بہتر ویٹرنری سروسز کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

05/09/2026

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی پریس کانفرنس ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ بھی موجود ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر حنا ظفر نے تحصیل گوجرہ کے سول ویٹرنری ہسپتال گوجرہ اور سول ویٹرنری ہس...
04/09/2026

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر حنا ظفر نے تحصیل گوجرہ کے سول ویٹرنری ہسپتال گوجرہ اور سول ویٹرنری ہسپتال 339 ج ب نیا لاہور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، فیلڈ میں عملے کی کارکردگی، سرکاری ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر حنا ظفر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ مویشیوں کے علاج کے لئے مکمل موبائل ہسپتال یونٹوزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتت...
04/09/2026

پنجاب میں پہلی مرتبہ مویشیوں کے علاج کے لئے مکمل موبائل ہسپتال یونٹ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے سٹیٹ آف آرٹ موبائل وٹرنری ڈسپنسری، وٹرنری لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی لائیوسٹاک کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماڈل وٹرنری ہسپتال کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری بھی دی، مزید 30 موبائل وٹرنری ڈسپنسری اور 17 موبائل وٹرنری لیب کا آغاز

موبائل وٹرنری ڈسپنسری میں الٹراساؤنڈ، ایکسرے یونٹ اور موبائل وٹرنری لیبارٹری میں موقع پر ہی 40 ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔

موبائل وٹرنری ہسپتال میں مویشیوں کی بیماریوں کی سکریننگ/ سرویلنس صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے بریفنگ دی۔

پنجاب کے 10ڈویژنل ہسپتالوں میں ایکسرے، 36 ڈسٹرکٹ میں آپریشن تھیٹر، لیبارٹریاں اور ہر تحصیل میں 138 الٹرا ساؤنڈ مشینیں موجود ہوں گی۔ بریفنگ

صوبہ بھر میں مویشیوں کے علاج کے لئے فارمر کے ڈیرے پر جاکر 6964 موبائل موٹر بائیک پر وٹرنری اسسٹنٹ متحرک۔ بریفنگ

سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1ہزار انٹرنر نے 34لاکھ مویشیوں کا علاج کیا۔ بریفنگ

پنجاب کی ہر تحصیل میں 230 وٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی کے ساتھ ماڈل وٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ بریفنگ

ماڈل وٹرنری ہسپتال میں کیٹل کرش،جدید ترین مکینیکل کرش اور ہارس کرش موجود ہوں گے۔ بریفنگ

آپریشن تھیٹرز میں ہائیڈرالک آپریشن ٹیبل اور جدید ترین لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ بریفنگ

دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے پنجاب میں 8 لاکھ جانوروں کی مصنوعی نسل کشی۔ بریفنگ

پنجاب موثر ویکسی نیشن کی وجہ سے لمپی سکن بیماری سے محفوظ ہوچکا ہے۔ بریفنگ

پنجا ب میں مویشیوں کی بہتر افزائش نسل سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بڑھائیں گے۔ مریم نواز شریف

پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو گھر کے دہلیز پر مویشیوں کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر حنا ظفر کا سول ویٹرنری ہسپتال رجانہ، سول ویٹرنری ہسپتال 739 گ ب جھ...
03/09/2026

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر حنا ظفر کا سول ویٹرنری ہسپتال رجانہ، سول ویٹرنری ہسپتال 739 گ ب جھکڑ، سول ویٹرنری ڈسپنسری 711 گ ب کا تفصیلی دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے میڈیسن اسٹور، آؤٹ ڈور، ویکسین اور مصنوعی نسل کشی (A.I) کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بہترین، بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چونکہ اس وقت مون سون کا موسم جاری ہے اور بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ موجود ہے، اس لیے جانوروں کو مختلف وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت ویکسینیشن یقینی بنائی جائے اور فیلڈ سٹاف ہنگامی حالات میں ہمہ وقت الرٹ رہے تاکہ مویشی پال حضرات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز جاری علاوہ ازیں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری...
31/08/2026

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز جاری علاوہ ازیں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری خدمات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

مویشی پال حضرات کے جانوروں کے لیے او پی ڈی کی سہولت تسلسل کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔
🔹 جانوروں کا معائنہ
🔹 بیماریوں کی تشخیص
🔹 بروقت علاج
🔹 ماہر ویٹرنری خدمات

مویشی پال کسانوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے۔

جانوروں کی صحت - کسان کی خوشحالی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ادویات، ویکس...
29/08/2026

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ادویات، ویکسینیشن اور دفتری و فنی ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ہسپتال میں موجود الٹراساؤنڈ مشین کی فعالیت اور دستیابی کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے عملے کو ہدایت کی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ویٹرنری خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسان دوست اقدامات کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کی بروقت تشخیص، علاج، ویکسینیشن اور جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ مویشی پال حضرات کو معیاری اور بروقت خدمات میسر آ سکیں۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن، ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمہ جاتی کارکردگی اور ویٹرنری خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے...
29/08/2026

ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن، ڈاکٹر حیدر علی خان نے محکمہ جاتی کارکردگی اور ویٹرنری خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں جائزہ لیے گئے اہم محکمانہ امور:
● پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) فیز-III کے تصدیقی سروے
● ویٹرنری اداروں کی فیلڈ مانیٹرنگ اور معائنہ
● ادویات کا مناسب استعمال اور ریکارڈ کی دیکھ بھال
● موبائل ویٹرنری ڈسپنسری (MVDs) اور سرکاری گاڑیوں کی فعالیت
● تمام ویٹرنری اداروں کی جیو ٹیگنگ (Geo-Tagging)
● انسانی وسائل کا تنظیمی معلوماتی نظام کے ریکارڈز کی تجدید
● تمام افسران اور اہلکاروں کی جانب سے SPMS-9211 پر بروقت ڈیٹا اپ لوڈنگ
● لائیو سٹاک فارمرز کو ویٹرنری خدمات کی موثر فراہمی

ڈاکٹر حیدر علی خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اہداف کے بروقت حصول، شفاف تصدیق، موثر فیلڈ مانیٹرنگ، بروقت ڈیٹا اپ لوڈنگ، ریکارڈز کی تجدید اور محکمہ جاتی ہدایات کی تعمیل کو سختی سے یقینی بنائیں۔

📌 مویشیوں میں جوار کے چارے کا زہرCyanide Poisoning🐄 گائیں اور بھینسوں میں سائینائیڈ پوائزننگ (جسے پرسک ایسڈ پوائزننگ بھی...
21/08/2026

📌 مویشیوں میں جوار کے چارے کا زہر
Cyanide Poisoning

🐄 گائیں اور بھینسوں میں سائینائیڈ پوائزننگ (جسے پرسک ایسڈ پوائزننگ بھی کہا جاتا ہے) ایک شدید، بہت زیادہ مہلک حالت ہے جو جوار کا چارہ کھانے سے پیدا ہوتی ہے۔

📝 تعارف: گائے اور بھینس غیر معمولی طور پر سائنائیڈ پوائزنگ کے لیے حساس ہوتے ہیں کیونکہ ان کے ریومن کے جرثومے تیزی سے جوار کے چارے کے مرکبات کو مہلک ہائیڈروجن سائینائیڈ (HCN) گیس میں توڑ دیتے ہیں، جو خلیوں کے عمل تنفس کو روکتا ہے اور جسم کے بافتوں کو آکسیجن سے محروم کر دیتا ہے۔

🤔 بنیادی وجوہات:
🔸️ 15 سے 18 انچ سے کم اونچائی والی جوار کی نئی کونپلیں یا دوبارہ اگنے والی فصل
🔸️ خشک سالی، شدید گرمی، پالا پڑنا یا چارے کا مرجھا جانا

🔎 انتہائی اہم طبی علامات:
علامات تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، اکثر چارہ کھانے کے 15 سے 45 منٹ کے اندر:
🔹️ سانس لینے میں شدید دشواری (مشکل اور تیز رفتار سانس لینا یا ہانپنا)۔
🔹️ منہ سے بہت زیادہ رال بہنا اور جھاگ نکلنا۔
🔹️ لعابی جھیلی (mucous membranes) اور خون کا رنگ شوخ چیری جیسا سرخ ہو جانا۔
🔹️ پٹھوں میں کپکپاہٹ، لڑکھڑا کر چلنا، آنکھ کی پتلیوں کا پھیل جانا اور اچانک گر پڑنا۔
🔹️ شدید جھٹکے لگنا (دورے پڑنا) اور علاج نہ ہونے کی صورت میں سانس کا نظام ناکارہ ہونے سے موت واقع ہو جانا۔

💉 فوری علاج کا پروٹوکول:
چونکہ یہ زہر تیزی سے جانور مارتا ہے، فوری طور پر مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کرنا سب سے اہم ہے۔
🔸️ سوڈیم تھائیو سلفیٹ رگ کے ذریعے دیا جاتا ہے، شدید خطرناک صورت میں، ویٹرنری ڈاکٹر اسے نگرانی میں سوڈیم نائٹریٹ کے ساتھ نہایت سست رفتار سے نس کے ذریعے دیتے ہیں۔

🗣 اس معلومات کا مقصد صرف مویشی پال بھائیوں کو آگاہی دینا ہے مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی اپنے قریبی جانوروں کے ویٹرنری ہسپتال سے رجوع کریں۔
🌾 صحت مند جانور - خوشحال کسان 🌾

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر حنا ظفر نے سول ویٹرنری ہسپتال رجانہ، سول ویٹرنری ڈسپنسری 664/5، سول...
20/08/2026

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر حنا ظفر نے سول ویٹرنری ہسپتال رجانہ، سول ویٹرنری ڈسپنسری 664/5، سول ویٹرنری ڈسپنسری 724 گ ب کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے عملے کی حاضری، ویکسینیشن کا ریکارڈ، آؤٹ ڈور رجسٹر، مصنوعی نسل کشی کا ریکارڈ اور دیگر دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عملے کو تاکید کی کہ مویشی پال حضرات (فارمرز) کو زیادہ سے زیادہ معیاری، بروقت اور بہترین ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں، سرکاری خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور جانوروں کی صحت و علاج کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی خدمت، شفافیت اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اچانک دورے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Address

Near DHQ Hospital, Rajana Road
Toba Tek Singh
36000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Director Livestock Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share