Digital Media Cell JUI Toba Tek Singh

Digital Media Cell JUI Toba Tek Singh ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ٹوبہ ٹیک سنگھ
� جے یو آئی کی آفیشل ڈیجیٹل آواز
� حق، صداقت اور دیانتداری

07/09/2026
07/09/2026

ایک دن ایک آدمی نے کہا:
"جی! آپ کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہو رہا ہے؟"

میں نے کہا: الحمدللہ!

اس نے پوچھا: "الحمدللہ کیوں؟"

میں نے کہا: ہمارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں پوری کائنات کا استاد ہوں، اور علماء انبیاء کے وارث ہیں۔
تو ہم بھی ان شاء اللہ سیاست کی تمام جماعتوں کو دین، اصول اور سیاست کا سبق پڑھائیں گے۔

"إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ" کے بعد انہیں یہ بھی سبق پڑھائیں گے:

"اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ"
یعنی ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔

یہی جمعیت علماء اسلام کی سیاست ہے؛
اصول، دلیل، شعور اور حق کی بات کے ساتھ آگے بڑھنا۔

جمعیت علماء اسلام — سیاست میں اصول، کردار میں وقار۔

📍 ڈیجیٹل میڈیا سیل، ٹوبہ ٹیک سنگھ
جمعیت علماء اسلام (ف) #اهْدِنَا_الصِّرَاطَ_الْمُسْتَقِيمَ

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکبا...
06/09/2026

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب: حضرت مولانا مفتی رمضان شوکت صاحب
تحصیل جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکبا...
06/09/2026

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب: حضرت مولانا حسن معاویہ صاحب
ضلعی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکبا...
06/09/2026

ہم محترم جناب خطیب ابن خطیب حضرت مولانا محمد امجد خان صاحب کو جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب: حضرت مولانا محمد رائے پوری صاحب
ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ

06/09/2026

اب تو سرکار کے ایوانوں میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ہاں، ہم اسی سال کی کمزوریوں کا نشانہ ہیں۔ بابا! کس کے ہاتھوں؟ تیرے ہی ہاتھوں!

جو لوگ کہتے ہیں کہ نظام فیل ہو چکا ہے، اور کسی ایک خاص زمانی کی بات نہیں کر رہا، میں تو اسی سالہ تاریخ کی بات کر رہا ہوں، تو ہم بھی آپ سے اسی سالہ تاریخ کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن یہ اسی سال کی تباہی تمہاری وجہ سے ہے، کسی اور کی وجہ سے نہیں۔

قتل حسین بھی اور ہائے حسین بھی، یہ نہیں چلے گا۔ ملک کو تباہ کرنے کی تم نے ذمہ داری تسلیم کر لی ہے، اب چھپتے کس چیز کے پیچھے ہو؟

نظام تبدیل کرو۔ نظام کون سا؟ جو اسی سال آپ کے قبضے میں رہا، اب مزید کوئی نیا طریقہ اپنے قبضے میں رکھنے کا۔

تو میں نے کہا، ظالموں! انگریز کے زمانے کے پڑے ہوئے سبق اور وہی روّیے، کم از کم وہ تو تبدیل کر لو۔ اپنے مخالفین کے خلاف رویّوں میں کوئی تبدیلیاں تو لاؤ۔ اگر میری حکومت ہے تو میرے مخالف جیل میں ہونا چاہیے، اگر مخالف کی حکومت ہے تو مجھے جیل میں ہونا چاہیے۔ یہ کوئی سیاست ہے؟ کسی دوسری دنیا میں بھی اس طرح ہوتا ہے؟ تو طریقے تو تبدیل کر لو۔ ذرا معلوم تو کر لو کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے۔

ہمارا امن و امان کہاں کھڑا ہے؟ ہمارے دو صوبے جل رہے ہیں۔ دیہاتوں میں عام آدمی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، نہ وہ دکان پہ جا سکتا ہے، نہ بچوں کو سکول بھیج سکتا ہے، نہ کھیتوں میں جا سکتا ہے، نہ مزدوری کر سکتا ہے۔ دیہات خالی ہو گئے ہیں۔ کہیں تو زندگی گزارنی ہے۔

اور یہ کہتے ہیں، ہم بیس، پچیس سال سے آپریشن کر رہے ہیں۔ آپریشن پہ آپریشن، تو آپریشن پہ آپریشن! بھئی، کس چیز کا آپریشن؟ جتنا آپریشن کرتے ہو، مرض بڑھتا گیا۔ آپ کی حکمتِ عملی میں ڈیفالٹ کہیں، جھول ہے، کہیں کمزوری ہے۔

میری تنقید کو برا ماننے کی بجائے کہیں اپنی کمزوری بھی تو ٹٹولو۔ ایک دن۔۔۔ اپنے لیے صرف یہ کہ میرے اقتدار پر قبضہ کیسے رہے، بس! چاہے قوم برباد ہوتی رہے۔

ہم بھی مانتے ہیں ریاست اہم ہے، لیکن ریاست عوام سے بنتی ہے۔ عوام کے بغیر ریاست ایک خالی برتن ہے، خالی ڈول ہے۔ کیا حیثیت ہے اس کی؟

حکومت یہ لوگوں کے معاملات کا نظم و تدبیر، انتظام ہے۔ تو ریاست ہو، عوام ہو، حکومت ہو، ان تین چیزوں کے ساتھ ریاست مکمل ہو جاتی ہے۔

جہاں امن و امان نہیں ہے، وہاں معیشت کیا ہوگی؟

آج ہندوستان دنیا کی چوتھی معیشت بن گیا ہے، اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر سات سو ارب کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں۔ اور ہمارے ہاں لوگوں سے خیرات مانگ کر کوئی دس گیارہ ارب جمع ہو گئے ہوں گے۔

کہاں دس گیارہ، کہاں سات سو ارب ڈالر!

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا ضلع ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب — 05 ستمبر 2026

ٰن




#ساہیوال












مولانا محمد امجد خان صاحب کو صوبائی امیر قائد جمیعت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے منتخب کر دیا ہے ہم مولانا امجد صاحب ک...
05/09/2026

مولانا محمد امجد خان صاحب کو صوبائی امیر قائد جمیعت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے منتخب کر دیا ہے ہم مولانا امجد صاحب کو صبح پنجاب کا میر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ پاک ہم سب کو جمعیت کے ساتھ ہمیشہ مخلص ہو کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

مبارکباد 🌹قائدِ محترم قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے مولانا امجد خان صاحب کو صوبہ پنجاب کا امیر منتخب...
05/09/2026

مبارکباد 🌹
قائدِ محترم قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے مولانا امجد خان صاحب کو صوبہ پنجاب کا امیر منتخب کر دیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے لیے یہ ایک اہم ذمہ داری اور اعتماد کا اظہار ہے۔
ہم حضرت مولانا امجد خان صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے، جماعت کی مزید مضبوطی اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
جمعیت علماء اسلام — خدمتِ دین، خدمتِ خلق





05/09/2026

سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

قائدِ سندھ حضرت علامہ مولانا راشد محمود سومرو صاحب نے دوٹوک مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی جماعت اور ایک ہسپتال کے معاملات نہیں سنبھال سکتے، وہ سندھ کے لیے نئے صوبوں کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟

سندھ کی تقدیر کے فیصلے سندھ کی عوام کو کرنے دیے جائیں۔ کراچی سے کشمور تک عوام کے حقوق کی حفاظت اور سندھ کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ صاف، شفاف اور آزاد انتخابات کرائے جائیں۔

مولانا راشد محمود سومرو صاحب نے واضح کیا کہ اگر سندھ میں عوام کو حقیقی نمائندگی کا موقع دیا جائے تو جمعیت علماء اسلام عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

سندھ کی آواز — جمعیت علماء اسلام
عوام کا فیصلہ — عوام کے ہاتھ میں!



#سندھ







03/09/2026

**ساہیوال والو! تیار ہو جاؤ… قائدِ جمعیت آ رہے ہیں! ❤️‍🔥**

5 ستمبر کو ساہیوال کی سرزمین پر ایک بار پھر فکرِ جمعیت کی گونج سنائی دے گی۔

قائدِ جمعیت، **مولانا فضل الرحمٰن صاحب** ساہیوال میں **ورکرز کنونشن** سے خطاب کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔
یہ صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ کارکنوں کے جذبے، عزم اور نظریے کی تجدید کا دن ہے۔

**ساہیوال والو! اپنے قائد کے استقبال کے لیے تیار ہو جاؤ!**
آؤ، عہد کریں کہ جمعیت کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے اور اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

**5 ستمبر — ساہیوال**
**قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب ❤️**

ٰن





Address

Chek 335. Gb
Toba Tek Singh
36051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Media Cell JUI Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share