Mian Faraz Munir

Mian Faraz Munir District Emergency Officer
Punjab Emergency Service
Toba Tek Singh

STAY ALERT | STAY SAFE
12/06/2026

STAY ALERT | STAY SAFE

12/06/2026

Flood Mock Exercise 2026,

*تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز 2026**ٹوبہ ٹیک سنگھ: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ج...
11/06/2026

*تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز 2026*

*ٹوبہ ٹیک سنگھ: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی جامع فرضی مشق*

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عمر عباس میلا صاحب کی زیرِ قیادت پیرمحل (مائی صفوراں) کے مقام پر پری فلڈ موک ایکسرسائز 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں فراز منیر نے مجموعی مشقوں کی نگرانی کی۔

تقریب کے آغاز پر ریسکیو 1122 کے ریسکیو بوٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عمر عباس میلا صاحب کو سلامی پیش کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو بوٹس، آلات اور دیگر امدادی وسائل کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جائے وقوعہ پر ایک مکمل انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ (ICP) قائم کی گئی، جہاں سے تمام امدادی سرگرمیوں، وسائل کی لائیو مانیٹرنگ اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری (Coordination) کی نگرانی کی گئی۔ اسی طرح میڈیکل کیمپ اور فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے گئے جہاں متاثرین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، فیلڈ میں ایک عارضی ریسکیو ورکشاپ بھی فعال رکھی گئی تاکہ کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں آلات اور بوٹس کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں فراز منیر نے موک ایکسرسائز کے مختلف مراحل، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جدید آلات، تربیت یافتہ عملے اور مکمل وسائل کے ساتھ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ وارننگ اور ارلی الرٹنگ سسٹم کو فعال کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کو جانچنے کے لیے ایک جامع عملی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران شہریوں کے بحفاظت اور قبل از وقت انخلا (Early Evacuation) کے ساتھ ساتھ ان کے قیمتی مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی عملی مشقیں کامیابی سے مکمل کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہیں۔

اس موقع پر متاثرین بالخصوص مرد، خواتین، بچوں اور خصوصی افراد (PWDs) کے لیے الگ الگ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے، جہاں بنیادی سہولیات، خوراک، صاف پانی اور واش رومز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ویل چیئرز اور سٹریچرز بھی دستیاب رکھے گئے، جبکہ تربیت یافتہ خواتین ریسکیو اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ ہر کیمپ میں رپورٹنگ ڈیسک قائم کیا گیا جہاں متاثرین کا مکمل ڈیٹا درج کیا جا رہا ہے تاکہ بروقت امداد اور مؤثر انتظامات ممکن بنائے جا سکیں۔

فرضی مشقوں کے دوران دریا میں پھنسے اور تیز بہاؤ میں ڈوبتے ہوئے شخص کو ریسکیو کرنے کا لائیو مظاہرہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے واٹر ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو بحفاظت پانی سے نکالا، لائف سیونگ تکنیکس (CPR) کے ذریعے ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ نے تمام کیمپس، ریسکیو آلات اور فرضی مشقوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ریسکیو 1122 سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ:

"ایسی مشقوں کا بنیادی مقصد تمام اداروں کی آپریشنل استعدادِ کار کو جانچنا اور ان کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں شہریوں کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔"

آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور عوام کے جان و مال اور ان کے مویشیوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

*ریسکیو1122 الرٹ**ٹوبہ ٹیک سنگھ**07جون 2026**روڈ ٹریفک حادثہ*ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 301 ج ب گوجرہ میں نان اے سی بس اور ش...
07/06/2026

*ریسکیو1122 الرٹ*
*ٹوبہ ٹیک سنگھ*
*07جون 2026*
*روڈ ٹریفک حادثہ*

ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 301 ج ب گوجرہ میں نان اے سی بس اور شہ زور کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آنے والی بس دورانِ کراسنگ شہ زور سے ٹکرا گئی، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹریفک حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک 301 ج ب میں بس اور شہ زور کے تصادم کے بعد امدادی کارروائیاں جاری، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ریسکیو گاڑیاں موقع پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف، ریسکیو 1122

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ27 مئی 2026 *عیدالاضحیٰ اسپیشل ایمرجنسی کور پلان 2026*عیدالاضحیٰ کے موقع...
27/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
27 مئی 2026

*عیدالاضحیٰ اسپیشل ایمرجنسی کور پلان 2026*

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور فوری ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ مکمل ہائی الرٹ۔ ضلع بھر میں خصوصی ریسکیو پوائنٹس، ایمبولینسز، فائر وہیکلز، موٹر بائیک ایمبولینسز اور تربیت یافتہ ریسکیورز تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ ہر ممکن امداد بروقت فراہم کی جا سکے۔

تمام عید اجتماعات، تفریحی مقامات اور حساس علاقوں میں خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کنٹرول روم 24/7 فعال اور الرٹ ہے۔

ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ سفر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، بچوں کو نہروں اور خطرناک مقامات سے دور رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔

"عید کی خوشیوں میں حفاظت بھی ضروری — ریسکیو 1122 ہر لمحہ آپ کے ساتھ!"

پنجاب ایمرجنسی سروسریسکیو 1122تاریخ: 25/05/2026 **ٹوبہ ٹیک سنگھ: عید الاضحیٰ اور ریسکیو 1122 کور پلان و سرگرمیاں**ٹوبہ ٹ...
25/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122
تاریخ: 25/05/2026

**ٹوبہ ٹیک سنگھ: عید الاضحیٰ اور ریسکیو 1122 کور پلان و سرگرمیاں**

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عید الاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ ہائی الرٹ ہے، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوران 300 سے زائد ریسکیورز بمعہ 22 ایمبولینسز، 04 فائر وہیکلز، 50 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 01 اسپیشل ریسکیو وہیکل تعینات، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ریسکیو 1122 کی جانب سے تمام مرکزی عید اجتماعات، عوامی و تفریحی مقامات اور حساس علاقوں کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے خصوصی ریسکیو پوائنٹس تشکیل دے کر ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر میں قائم مویشی منڈیوں اور بکر منڈیوں میں شہریوں کی حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بروقت رسپانس اور عوامی خدمت کے پیش نظر ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم 24/7 فعال، الرٹ اور دیگر اداروں سے مؤثر رابطے میں ہے، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عوامی و تفریحی مقامات پر بروقت رسپانس اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر خصوصی ریسکیو پوسٹس قائم کی گئی ہیں، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ایمرجنسی رسپانس اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شہری عیدالاضحیٰ کے موقع پر دورانِ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے اجتناب کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بچوں کو نہروں، دریاؤں اور دیگر خطرناک مقامات کے قریب جانے سے روکیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ

*گوجرہ: جلیا والا اسٹاپ کے قریب رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی*گوجرہ: سمندری روڈ پر جلیا و...
24/05/2026

*گوجرہ: جلیا والا اسٹاپ کے قریب رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی*

گوجرہ: سمندری روڈ پر جلیا والا اسٹاپ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کو حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رکشہ ڈرائیور سمندری سے گوجرہ کی جانب جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اسی دوران ایک دوسری موٹر سائیکل بھی رکشے سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو افراد اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متاثرین کی تفصیلات:

حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد متاثر ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے، جن کی عمریں تقریباً 22 اور 16 سال بتائی جا رہی ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں 46 سالہ محمد عمران، 44 سالہ محمد عدنان اور 20 سالہ علی شامل ہیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

22/05/2026

Address

Rescue 1122 Office, Mian Rajana Road, Opposite DHQ Hospital
Toba Tek Singh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Faraz Munir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share