Jamaat-e-Islami Toba Tek Singh

Jamaat-e-Islami Toba Tek Singh Striving for Peace & Justice..!

🚨 حلقہ پی پی 119: نواں لاہور میں سیوریج کا بحران سنگین، زندگی مفلوج!حلقہ پی پی 119 کے علاقے نواں لاہور میں سیوریج کا مسئ...
30/05/2026

🚨 حلقہ پی پی 119: نواں لاہور میں سیوریج کا بحران سنگین، زندگی مفلوج!
حلقہ پی پی 119 کے علاقے نواں لاہور میں سیوریج کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ گلی محلوں میں جمع گندے پانی کی وجہ سے نہ صرف زندہ انسانوں کا جینا محال ہو چکا ہے، بلکہ اب صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وفات پا جانے والوں کے جنازے گزارنا بھی شدید ترین مشکل بن گیا ہے۔ ایکس ای این ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ اہل علاقہ کی تذلیل بند کی جائے اور ذمہ داران اس سنگین انسانی اور اخلاقی مسئلے پر فوری ایکشن لیں۔
— محمود عزمی
#محمودعزمی #گوجرہ

*ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا بھرپور احتجاج**ٹوبہ ٹیک سنگھ*  ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اض...
22/05/2026

*ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا بھرپور احتجاج*

*ٹوبہ ٹیک سنگھ*
ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، گندم کا بحران اور روز افزوں مہنگائی کے خلاف آج پورے ملک کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب کی کال پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں برہان مسجد، کینال روڈ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہر عمر کے لوگ، تاجر، مزدور اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "مہنگائی نامنظور"، "نوجوانوں کو روزگار دو"، "کسان کو اس کا حق دو" جیسے نعرے درج تھے۔ امیر جماعت اسلامی زون ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے* - پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔عبدالحق بھٹی صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
گندم کا بحران
کسان اور غریب دونوں کے لیے وبال بن چکا ہے۔ کسان کو کھاد، بیج مہنگے مل رہے ہیں اور عوام کے لیے آٹا نایاب۔
میاں شعیب ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بے روزگاری نے نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ پڑھ لکھ کر بھی نوجوان دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

صدر ILM میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے، محمد ارشد چوہدری صدر جماعت اسلامی سیاسی کونسل زون ٹوبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

احتجاج پرامن رہا اور آخر میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور مہنگائی سے نجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ اب خاموش رہنا ممکن نہیں، کیونکہ مہنگائی کی چکی میں غریب اور متوسط طبقہ پس چکا ہے۔
اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل کیپٹن ڈاکٹر مقبول احمد ،امیر شہر ثناء اللہ مفتی ،عابد حسین بانڈے ،میا۔ محمد زبیر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

میاں وکیل احمد

مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز آئیں مل کر ایک شور بپا کریں"شور میں زور ہے"22 مئی بروز جمعہ کو گوجرہ کے ہر گاؤں ہر محلے سے ن...
21/05/2026

مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز
آئیں مل کر ایک شور بپا کریں
"شور میں زور ہے"
22 مئی بروز جمعہ کو گوجرہ کے ہر گاؤں ہر محلے سے نکلیں اور 5 بجے ملکاں والا چوک گوجرہ پہنچیں
جماعت اسلامی گوجرہ
#محمودعزمی

21/05/2026
مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز آئیں مل کر ایک شور بپا کریں"شور میں زور ہے"22 مئی بروز جمعہ کو گوجرہ کے ہر گاؤں ہر محلے سے ن...
21/05/2026

مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز
آئیں مل کر ایک شور بپا کریں
"شور میں زور ہے"
22 مئی بروز جمعہ کو گوجرہ کے ہر گاؤں ہر محلے سے نکلیں اور 5 بجے ملکاں والا چوک گوجرہ پہنچیں

20/05/2026

غریب کے لیےقانون اور , اور امیر کے لیے قانون اور

17/05/2026

شہباز شریف تم بھی سن لو
شہباز شریف تمہارے سرپرست بھی سن لیں
یہ جماعت اسلامی ہے
یہ اٹک پل سے واپس نہیں جائے گی۔

Address

Burhan Mosque, Garden Town Canal Road
Toba Tek Singh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-e-Islami Toba Tek Singh:

Share