04/04/2026
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی 47 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
اس موقع پر شہید قائد کے درجات کی بلندی کے لیے صلوات پڑھی گئی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ ان کی سیاسی خدمات، جمہوریت کے لیے جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں عاشق حسین زرداری، جنرل سیکریٹری امتیاز احمد قریشی، عبدالحمید پنہور، غلام قادر پلیجو، عبدالحمید سومرو، آفتاب عالم سومرو عبدالخاق سومرو، پیر زین شاہ جیلانی، ممتاز علی میمن، آفتاب جاوید میمن,پیپلز کلچرل ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر روزی خان دُرانی رئیس سلیم گندرو،، غلام حیدر سموں، نور حسن سرکی، امداد علی سرکی، بھورو سرکی، رئیس شاہنواز مگسی، عزیز پکھيرو،اشتیاق احمد قریشی سُھیل پلیجو گڈو خشک عبدالطیف میمن شہباز سوریا اور پیپلز کلچرل ونگ کارکنانِ و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ لیڈیز ونگ کی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان کے نظریے، مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو پوری ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھا جائے گی۔