Taunsa district govt of punjab

Taunsa district govt of punjab i am servent of govt punjab
(1)

28/05/2024
24/04/2024

تونسہ میں غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سلسلہ عروج پر ہے میپکو حکام جب چاہتے ہیں روڈ پر دو کیبلزکھمبوں سے اتار کر دن بھر وہیں کھڑے رہتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں آفس ٹائمز میں بجلی بند رکھیں۔ جہاں ایک فیڈر بند رکھنا مقصود ہو وہاں تحصیل بھر کے فیڈر بند رکھتے ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے بینکنگ نظام، عدالتی نظام، چھوٹی صنعتیں۔ بند رکھنے سے عوام ذلیل و خوار ہیں معیشت کا نقصان ہورہا ہے۔ لیکن میپکو حکام کو اس بات سے کیا۔ انہوں نے تو بس اپنے لائن لاسز پورے کرنے ہیں۔ اور بے حس عوام و کاروباری آرام سے سب سہہ رہے ہیں

NEW MS THQ Taunsa district govt of punjab
09/12/2023

NEW MS THQ Taunsa district govt of punjab

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تونسہ شریف کی پوسٹنگ آڈر کر دئے گئے
20/08/2023

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تونسہ شریف کی پوسٹنگ آڈر کر دئے گئے

03/08/2023

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا

پاکستان شہری ہوا بازی بل 2023 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن بل 2023 بھی منظور کئے جانے کا امکان

نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی بل 2023 منظور کئے جانے کا امکان

وفاقی عدالتی کارروائی کی خدمت بل 2023 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا

صحافیوں اور میڈیا پیشہ وروں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2023 منظور کیے جانے کا امکان

گن اینڈ کنٹری کلب بل 2023 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا

سیکٹرز ایچ-8، ایچ-11 میں قبرستانوں کی دیکھ بھال میں سی ڈی اے کی مبینہ غفلت پر ایوان کی توجہ مرکوز کروائی جائے گی

پریس اخبارات نیوز ایجنسیز و کتب رجسٹریشن ترمیمی بل 2023 بھی منظور کئے جانے کا امکان

25/07/2023

تونسہ شریف میں بارشوں کے بعد کچے کے علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئیں۔ تیس سے زائد زیر آب آنے سے کاشت فصلیں تباہ گئیں۔
تونسہ شریف کے کچے کے علاقوں بیٹ اشرف۔ موضع جراح، آڑا، ٹھولا چاکی سمیت تیس سے زائد مواضعات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جن میں تل،کپاس، کی کاشت فصلات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مکینوں نے بتایا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انتظامیہ مکمل طور پر غائب ہے۔ انکا کوئی پرسان حال نہیں
کچے میں سیلاب صورتحال کے پیش نظر متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامی کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرین نے وزیراعلی پنجاب سے علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا کیا ہے

07/07/2023

ڈیرہ غازیخان کے مکینوں تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچانے،سکیموں کی بروقت تکمیل بارے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ،پی ایچ اے،ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ،ضلع کونسل،سپورٹس کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد اسدچانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ،ڈی جی پی ایچ اے طاہرجاوید انصاری،ایکسئن ہمایوں مسرور،شعیب فیاض،ایم ایس ڈاکٹر نجیب،ڈاکٹر اطہر سکھانی،عطاء الرحمن سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔ ترقیاتی سکیموں کی ٹیسٹ و کوالٹی پر کمپرومائز نہ کرنے،افسران کو تعمیراتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور سائٹس وزٹس کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب مفادعامہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے،سائٹس وزٹس میں تعمیراتی معیار کو موقع پر پرکھا جائے گا،روڈز تعمیر کے دوران سائیڈز کی مضبوطی پرتوجہ دی جائے،کنسٹرکشن سٹینڈرڈز سے انحراف کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے ڈبل شفٹوں میں کام کرایا جائے اورکنٹریکٹرز کو منصوبوں کی بروقت تکمیل کا پابند بنایا جائے،محکمہ انہار کی ٹیمیں ممکنہ فلڈ ایریاز کا مسلسل وزٹ کریں،متعلقہ محکمے کوآرڈینیشن کے ساتھ جاری سکیموں کے ایشوز کو حل کریں،میں خود بھی کنسٹرکشن ورک سائٹس کا موقع پرمعائنہ کروں گا۔اجلاس میں سکیموں پر ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

17/03/2023

محکمہ صحت کا پیغام
عوام کے نام
حکومت پنجاب کی جانب سے
آپ کے علاقے میں مورخہ 20 سے 22 مارچ تک سے ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں اور منتخب مراکز صحت پر مفت طبی معائنہ کے کیمپس لگاۓ جار ہے ہیں ۔جہاں پر چھوٹے بچوں، بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپا ٹائٹس، ایڈ ز ،شوگر اور ملیریا کی تشخیص مفت کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ مفت حفاظتی ٹیکوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ آج ہی اپنا طبی معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کے بارے میں جانیں
*صحت خدمت۔ صحت عبادت*
منجانب: ڈپٹی کمشنر ضلع ڈیرہ غازی خان
چیف ایگزیکٹو آفیسر
محکمہ صحت ضلع ڈیرہ غازی خان

Address

Taunsa
Taunsa
32100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa district govt of punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share