02/06/2026
یا مجیب۔۔۔۔۔۔
اس اسم کی تاثیر جمالی ہے اور اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ اگر دل میں فاسد و غلط خیالات بہت زیادہ آتے ہوں تو ہر نماز کے بعد اکیس ، اکتالیس یا 66 مرتبہ پڑھے یا صبح و شام 66 مرتبہ پڑھے تو غلط خیالات ختم ہوں گے ۔ کسی دکان ، مال ، سامان کی حفاظت مقصود ہو تو وہ اس اسم کو 66 مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کرے ۔ ان شاء اللہ وہ چیز محفوظ رہے گی ۔ جو شخص صبح گھر سے نکلتے وقت 66 مرتبہ اور شام کو واپس گھر آکر 66 مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو اللہ اس کے گھر اور گھر والوں کی بھی حفاظت کرے گا اور وہ خود بھی محفوظ رہے گا۔ یا مجیب کے کل عدد 66 ہے ۔