JUI Digital Media Cell Tank

JUI Digital Media Cell Tank Political Activities

07/09/2026
07/09/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کی زیرِ سرپرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت ضلع ٹانک کے زیرِ اہتمام ختمِ نبوت ﷺ موٹر سائیکل ریلی سپین مسجد ٹانک سے روانہ ہو گئی۔

ریلی دامان چوک پہنچے گی، جہاں فاتحِ ختمِ نبوت حضرت مفتی محمودؒ کے نام کا بورڈ نصب کرکے دامان چوک کو مفتی محمود چوک کا نام دینے کی تقریب کا افتتاح کیا جائے گا۔

بعد ازاں ریلی کے شرکاء سے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت ٹانک اور جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کے ضلعی ذمہ داران مختصر خطاب کریں گے۔

02/09/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کی ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس، 7 ستمبر کو یومِ الفتح و ختمِ نبوت منانے اور موٹر سائیکل ریلی کا اعلان

جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کی ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا امیر محمد جان صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکینِ ضلعی مجلس عاملہ نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں جماعتی امور، آئندہ کی سرگرمیوں اور تنظیمی معاملات سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کا ایجنڈا ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان صاحب نے پیش کیا، جس پر اراکینِ مجلس عاملہ نے تفصیلی مشاورت کی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 ستمبر کو یومِ الفتح و ختمِ نبوت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 7 ستمبر کو موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کو تحصیل، ویلج کونسل اور دیگر تنظیمی سطحوں پر مزید فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی امیر مولانا امیر محمد جان صاحب نے اراکینِ مجلس عاملہ سے تفصیلی مشاورت کے بعد 27 ستمبر کو ضلعی مجلسِ عمومی کا اہم دستوری اجلاس طلب کرلیا، جس میں جماعت کی تنظیمی فعالیت، آئندہ کے لائحۂ عمل اور دیگر اہم جماعتی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تحصیلوں، ویلج کونسلوں اور یونٹ کی سطح تک جماعتی نظم و نسق کو مضبوط کرکے کارکنان کو مزید متحرک کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی ضلع ٹانک کے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا شریف الدین صاحب نے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب کی صحت و تندرستی، درازیٔ عمر اور جماعتی و ملی خدمات کی توفیق کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اس کے علاوہ ملکِ پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا میں پائیدار امن و استحکام، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جاری کردہ
شمس الزمان شمس سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع ٹانک

ٹانک جمعیت علماء اسلام ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان کی سربراہی میں اراکین ضلعی مجلسِ عاملہ کے وفد نے محمد آ...
25/08/2026

ٹانک جمعیت علماء اسلام ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان کی سربراہی میں اراکین ضلعی مجلسِ عاملہ کے وفد نے محمد آیاز برکی، ایکسین واپڈا ٹانک سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش، عوام کو درپیش مشکلات اور بجلی کے نظام میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد میں جےیوآئی ٹانک کے ضلعی سرپرست ڈاکٹر محمد شعیب اور ضلعی سیکرٹری مالیات قاری گل بادشاہ و دیگر احباب بھی شامل تھے۔

وفد نے خصوصاً کڑی حیدر، نصران اور دیگر علاقوں میں تاریں ٹوٹنے کے باعث کئی گھنٹوں سے جاری بجلی کی بندش کا مسئلہ ایکسین واپڈا کے سامنے اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بجلی بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شدید گرمی میں عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر گاؤں مانجھی، پیروانہ اور گل امام میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے زور دیا کہ ان علاقوں میں بجلی کی ضروریات اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ایکسین واپڈا محمد آیاز برکی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی بندش سے متعلق مسائل کے فوری ازالے اور نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جمعیت علماء اسلام ٹانک کے وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ واپڈا حکام عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی میں بہتری اور متعلقہ مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

23/08/2026

جے یو آئی پشاور ورکرز کنونشن

قومی ترانے

پشاور: امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا، سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن صاحب، صوبائی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں ایجنڈا پیش ...
22/08/2026

پشاور: امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا، سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن صاحب، صوبائی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں ایجنڈا پیش کر رہے ہیں، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ٹانک کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا نادر خان صاحب شریک۔۔

ٹانک جمعیت علماء اسلام کے اراکین صوبائی مجلس عمومی پشاور روانہٹانک جمعیت علماء اسلام کے اراکین صوبائی مجلس عمومی، صوبائی...
22/08/2026

ٹانک جمعیت علماء اسلام کے اراکین صوبائی مجلس عمومی پشاور روانہ

ٹانک جمعیت علماء اسلام کے اراکین صوبائی مجلس عمومی، صوبائی مجلس عمومی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور روانہ ہوگئے۔ اراکین صوبائی مجلس عمومی مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں جماعتی امور، تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

جمعیت علماء خیبرپختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 22/23 اگست کو مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں ہوگا۔ ان شاءاللہ
18/08/2026

جمعیت علماء خیبرپختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 22/23 اگست کو مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں ہوگا۔ ان شاءاللہ

ٹانک سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی کی کوششوں سے گاؤں کڑی حیدر کی بجلی بحال ک...
15/08/2026

ٹانک سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی کی کوششوں سے گاؤں کڑی حیدر کی بجلی بحال کر دی گئی ہے گاؤں کڑی حیدر میں بجلی تاریں نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے بجلی منقطع تھی جس کو اب مکمل بحال کر دیا گیا۔۔

Address

District Tank Khyber Pakhtun Khwa
Tank
29400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share