19/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈوالھیار کے جیالے، سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن چمبڑ مرحوم امین حیدری کی 18ویں برسی کے موقع پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں.
مرحوم امین حیدری ایک مخلص، بااصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے نظریے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات پیش کیں. ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.
آج ان کی برسی کے موقع پر ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ایسے وفادار اور نظریاتی کارکنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جنہوں نے پارٹی اور عوام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں.
وسیم لطیف منگریو اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈوالھیار
Jabran Amin Hyderi