30/10/2025
اسلام آباد — 30 اکتوبر 2025
پیر امیر علی شاہ جیلانی، رکن قومی اسمبلی کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت۔
قوم کے لیے ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم شہداء، بالخصوص کیپٹن نعمان سلیم اور دیگر افواجِ وطن کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پیر امیر علی شاھ جیلانی
بزدل دشمن جو میدانِ جنگ میں ناپسندیدہ نتائج دیکھ کر چھپ کر بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں، اُنہیں خاطر جمع رکھنا چاہیے کہ ہماری افواج اور قوم متحد ہیں۔ پیر امیر علی شاھ جیلانی
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی صحت کے لیے دعا کی اور حکومت و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
پیر امیر علی شاہ جیلانی
رکنِ قومی اسمبلی (MNA) — NA-214 (Tharparkar-I)۔
MNA Pir Ameer Ali Jeelani