District Education Authority Talagang

District Education Authority Talagang Official Page of District Education Authority Talagang for Official updates, notifications, announcements and educational activities in District Talagang

محترم تمام ہیڈز برائے GPS, GGPS, GES, GGES, GHS, GGHS, GHSS & GGHSS ضلع تلہ گنگجیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ موسم گرما کی ...
24/05/2026

محترم تمام ہیڈز برائے GPS, GGPS, GES, GGES, GHS, GGHS, GHSS & GGHSS ضلع تلہ گنگ
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 22-05-2026 سے جاری ہیں، تاہم ہمارا داخلہ مہم (Enrollment Campaign) ابھی تک جاری ہے۔ اس وقت ہم 40 اضلاع میں سے 27ویں نمبر پر ہیں۔
لہٰذا تمام ہیڈز سے گزارش ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کے داخلے کیے جا سکیں اور اپنے اپنے سکولز کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
عید کے بعد تمام ہیڈز کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں داخلوں کے حوالے سے کی جائیں گی۔
مزید برآں، عید کے بعد تمام GPS, GGPS, GES, GGES, GHS, GGHS, GHSS & GGHSS ضلع تلہ گنگ کے ہیڈز کے ساتھ سروس بکس کے حوالے سے ایک جامع اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ تمام اساتذہ اور ہیڈز سے گزارش ہے کہ سروس بکس سے متعلق کام مکمل کر کے عید کے بعد پیش کریں۔
نیک تمنائیں اور دلی توقعات کے ساتھ
سی ای او، ڈی ای اے تلہ گنگ






































































































































































سی ای او ڈی ای اے تلہ گنگ کا GGES Tarrir کا دورہ، ادارے کو مثالی سکول قرار دے دیاتلہ گنگ، 21 مئی 2026: چیف ایگزیکٹو آفیس...
24/05/2026

سی ای او ڈی ای اے تلہ گنگ کا GGES Tarrir کا دورہ، ادارے کو مثالی سکول قرار دے دیا
تلہ گنگ، 21 مئی 2026: چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ نے GGES Tarrir کا دورہ کیا اور سکول کی مجموعی کارکردگی، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو سراہا۔
دورے کے دوران سکول بہترین حالت میں پایا گیا۔ سکول کا تعلیمی ماحول نہایت خوبصورت، پُرکشش اور عمدہ انداز میں برقرار رکھا گیا تھا جبکہ طلبہ کا نظم و ضبط اور تدریسی ماحول بھی قابلِ تعریف تھا۔
سی ای او نے اس معیار تک پہنچنے میں اساتذہ کی محنت، لگن اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تدریسی عملے نے انتہائی ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ GGES Tarrir اپنے بہترین نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور ماحول کی وجہ سے ضلع کے دیگر سکولوں کے لیے ایک مثالی سکول قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ہیڈ ٹیچر اور تمام عملے کی سکول کے لیے مخلصانہ خدمات اور کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سی ای او نے اپنے پیغام میں کہا:
“آئیے، قوم سازی اور پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔”





































































































































































سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ  کا GGHS Kothra کا دورہ، تعلیمی نظم و نسق کو سراہا گیا21.05.2026 کو چیف ایگزیکٹ...
22/05/2026

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ کا GGHS Kothra کا دورہ، تعلیمی نظم و نسق کو سراہا گیا
21.05.2026 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹہڑہ (GGHS Kothra) کا دورہ کیا اور سکول کے انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سکول کو خوبصورتی سے سجا ہوا، منظم اور بہتر انداز میں برقرار رکھا گیا پایا گیا۔
معائنہ کے دوران اساتذہ کی لیسن پلاننگ اور ٹیچر ڈائریز کو مکمل، منظم اور اپ ڈیٹ پایا گیا، جو تدریسی تیاری اور تعلیمی سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ سکول میں مجموعی نظم و ضبط بھی تسلی بخش رہا جبکہ اساتذہ اپنے فرائض ذمہ داری اور لگن کے ساتھ انجام دیتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہیڈ ٹیچر اور تمام تدریسی عملے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔






































































































































































دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ہدایت تمام سربراہان ہائی سکولز و ہائر سی...
21/05/2026

دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ
گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے ہدایت
تمام سربراہان ہائی سکولز و ہائر سیکنڈری سکولز، ضلع تلہ گنگ
موضوع: گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ذمہ داریاں
یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات مورخہ 22-05-2026 سے شروع ہو رہی ہیں۔ تاہم سکولوں کے مؤثر انتظام، داخلہ مہم کی بہتری، سکول سہولیات کی دیکھ بھال اور سرکاری امور کی تکمیل کے پیش نظر ضلع تلہ گنگ کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران درج ذیل امور یقینی بنائیں:
1۔ فرسٹ ایئر کلاسز کے داخلہ مہم کا آغاز کریں۔
2۔ داخلہ ڈیسک فعال رکھیں اور انرولمنٹ اہداف حاصل کریں۔
3۔ داخلوں کے حوالے سے والدین کے ساتھ ملاقاتیں منعقد کریں۔
4۔ طلبہ کے داخلوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں۔
5۔ دفتری اوقات میں سکول میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
6۔ کوئی بھی سربراہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن نہ چھوڑے۔
7۔ تمام کلاس فور ملازمین، نائب قاصد، سکیورٹی گارڈز، لیب اسسٹنٹس اور کلرک بھی سکول میں حاضر رہیں گے۔
8۔ سکول اثاثہ جات کی فزیکل ویریفیکیشن کریں۔
9۔ سرکاری ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں۔
10۔ اندرونی آڈٹ مکمل کریں۔
11۔ فرنیچر کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال مکمل کریں۔
12۔ پیکٹا رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔
13۔ ڈینگی سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھیں۔
14۔ مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات نافذ کریں۔
15۔ چھتوں کی صفائی یقینی بنائیں۔
16۔ پانی کی ٹینکیوں کی مکمل صفائی کروائیں۔
17۔ عملے کے لیے آئی ٹی تربیتی سیشنز کا انعقاد کریں۔
18۔ یومِ تکبیر کی تقریبات کے لیے ضروری انتظامات کریں۔
19۔ یومِ آزادی (14 اگست) کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کریں۔
20۔ سکول احاطے میں شجرکاری یقینی بنائیں۔
21۔ سٹاک رجسٹر اور لیبارٹری آلات کے ریکارڈ کی جانچ کریں۔
22۔ نمایاں مقامات پر داخلہ بینرز اور آگاہی مواد آویزاں کریں۔
23۔ سالانہ تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے منصوبے تیار کریں۔
24۔ بجلی کے نظام، پنکھوں اور روشنی کے انتظامات کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔
25۔ باؤنڈری والز، گیٹس اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔
26۔ سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹس اور بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں۔
27۔ سائنس لیبارٹریوں اور لائبریری ریکارڈ کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔
28۔ کمپیوٹر لیبز اور آئی ٹی آلات کی درست کارکردگی یقینی بنائیں۔
29۔ عطیات کے ذریعے سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے منصوبہ تیار کریں۔
تمام سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا ذمہ داریاں مکمل لگن اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے)
تلہ گنگ 21-05-2026






































































































































































گورنمنٹ ہائی سکول کھوئیاں گرلز کی لیب اور لان                                                                           ...
20/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کھوئیاں گرلز کی لیب اور لان



























































































چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اکوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سکول کی مج...
20/05/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اکوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سکول کی مجموعی صورتحال نہایت بہترین پائی گئی۔
معائنہ کے دوران سکول میں نظم و ضبط، تعلیمی معیار، تعلیمی ماحول اور اساتذہ کے طرزِ عمل کو مکمل طور پر اطمینان بخش قرار دیا گیا۔ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں لگن، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے پائے گئے۔
دورے کے موقع پر سکول کی سربراہ میڈم ثریا یاسمین کی قیادت، نظم و ضبط اور سکول کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو مثالی قرار دیتے ہوئے تمام ادارہ سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ سکول کی بہتری، نظم و نسق اور قیادت کے حوالے سے میڈم ثریا یاسمین کے مثالی ماڈل کی پیروی کریں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ نے سکول کی ہیڈ ٹیچر اور تمام اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سکول کی بہتری اور مسلسل ترقی کے لیے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔



























































































گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوالہ میں سولر پینل کی تنصیب                                                                   ...
20/05/2026

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوالہ میں سولر پینل کی تنصیب



























































































چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کھوئیاں کا دورہ کیا گیا۔ دو...
20/05/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کھوئیاں کا دورہ کیا گیا۔ دورے کے دوران سکول کی مجموعی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
معائنہ کے دوران سکول میں نظم و ضبط، معیاری تعلیم، تعلیمی ماحول اور اساتذہ کے طرزِ عمل کو تسلی بخش پایا گیا۔ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے پائے گئے۔
دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ سکول میں سائنس لیب کے قیام کے لیے خطیر عطیہ موصول ہوا ہے، جو سکول میں سائنس کی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تلہ گنگ نے سکول کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہیڈ ٹیچر اور ان کی ٹیم کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور سکول کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا





























































































۔

Address

Street No 1, Street Bank ALFALAH
Talagang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Authority Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share