21/03/2026
*ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کا عید کے پہلے روز ریسکیو 1122 سوات دفتر کا دورہ*
نارتھ ریجن: ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلع سوات کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا، جس کا مقصد عید کے موقع پر ریسکیو سروسز کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
دورے کے دوران انہوں نے ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن، کنٹرول روم کی فعالیت، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ادویات اور تمام ایمرجنسی وہیکلز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ سروسز کی بروقت فراہمی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور تمام ریسکیورز اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں۔