08/09/2024
ہمارے ہاں میلاد النبی میں نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ محض معجزات تک محدود رہتا ہے یہ تذکرہ کرنا چاہیے لیکن امت کو یہ بھی بتانا چاہیئے کہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم انقلاب کے لیے کیا اقدامات فرمائے تھے؟
ظلم کا خاتمہ کیسے کیا تھا ؟مختلف الخیال ،مختلف القوم ،مختلف المذہب لوگوں کو کیسے اکٹھا فرمایا ؟امن کیسے قائم کیا ؟اپنی معیشت کو دوسروں کے مقابلے میں کیسے نافذ کیا ؟ریاست کیسے قائم فرمایا ؟ریاست کے دفاع کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ؟ریاست کے امور کیسے چلائے ؟عدالتی نظام کیا تھا ؟افراد سازی کیسے کی ؟جماعت سازی کیسے کی؟ملکی انقلاب کیسے کیا لایی ؟بین الاقوامی انقلاب کے لیے راہ کیسے ہموار کی ؟اگر یہ امور بیان ہی نہ کیا جائے تو امت دین کو مسجد ہی تک محدود سمجھیں گے اور اس کی ذمہ داری ان ہی کے سر وں پر بوجھ بن کر رہے گا اور امت مسلمہ اسیطرح ذلت و مغلوبیت کے دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے وما علینا الاالبلاغ المبین