Fakhr E Swabi

Fakhr E Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fakhr E Swabi, Swabi.

صوابی کا فخر ڈاکٹر انعام اللہ خان یوسفزئیفخرِ صوابی ڈاکٹر انعام اللہ خان یوسفزئی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو ڈاگئی صو...
25/08/2026

صوابی کا فخر
ڈاکٹر انعام اللہ خان یوسفزئی

فخرِ صوابی ڈاکٹر انعام اللہ خان یوسفزئی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو ڈاگئی صوابی سے تعلق رکھتے ہیں اور شعبۂ صحت میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاگئی بی ایچ یومیں مفت 24/7 ڈلیوری سروس کے ذریعے 2700+ کامیاب زچگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں تقریباً 28 ملین روپےکی لاگت سے 46 بستروں پر مشتمل جدید چلڈرن کیئر یونٹ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

حالیہ سیلاب کے دوران تقریباً 10 ہزار متاثرین کے لیے ادویات کی فراہمی بھی ان کی خدمتِ خلق کا عملی ثبوت ہے۔

ڈاکٹر انعام اللہ خان یوسفزئی کی خدمات صوابی اور خیبرپختونخوا کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

*یسے باصلاحیت اور خدمت گزار سپوتوں کو سلام 🇵🇰

باسط بھائی فخرِ صوابیباسط بھائی کا تعلق ترکئی ضلع صوابی سے ہے۔ وہ بچپن سے لے کر آج تک کرکٹ کے میدان سے جڑے ہوئے ہیں اور ...
23/08/2026

باسط بھائی فخرِ صوابی

باسط بھائی کا تعلق ترکئی ضلع صوابی سے ہے۔ وہ بچپن سے لے کر آج تک کرکٹ کے میدان سے جڑے ہوئے ہیں اور کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ ضلع صوابی میں ہونے والے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں نہ صرف خود بھرپور حصہ لیتے ہیں بلکہ کئی ٹورنامنٹس اپنی نگرانی میں کامیابی سے منعقد بھی کروا چکے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ان کی نمایاں خدمات میں شامل ہے۔

باسط بھائی جیسے نوجوان ہمارے علاقے کے لیے اثاثہ ہیں، جو اپنی توانائی اور صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں کے لیے وقف کر رہے ہیں۔

فخرِ صوابی کی جانب سے باسط بھائی کو کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

فخرِ صوابی  پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن صاحبصوابی کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے قابل، باصلاحیت اور مخلص لوگوں کو جنم دیا ہے جنہو...
22/08/2026

فخرِ صوابی پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن صاحب

صوابی کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے قابل، باصلاحیت اور مخلص لوگوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن صاحب شعبۂ طب سے وابستہ ایک قابل اور باوقار شخصیت ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور شعبۂ صحت و تعلیم میں کردار کے ذریعے انہوں نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

گجو خان میڈیکل کالج صوابی اور طبی تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ نوجوان ڈاکٹروں اور طلبہ کی رہنمائی، ادارہ جاتی بہتری اور صحت کے شعبے میں ان کی کاوشیں صوابی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ایسی شخصیات ہمارے ضلع کا قیمتی سرمایہ ہیں

ہم پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

فخرِ صوابی ہمارا اعزاز، ہماری پہچان

فخرِ صوابی  جنید خانصوابی کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے باصلاحیت سپوت پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے پاکست...
17/08/2026

فخرِ صوابی جنید خان

صوابی کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے باصلاحیت سپوت پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔ جنید خان بھی انہی باہمت اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جنید خان نے اپنی شاندار باؤلنگ اور مسلسل محنت کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کا حصہ بننا ان کے کیریئر کا ایک یادگار اعزاز ہے۔
جنید خان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر صوابی کے نوجوانوں کو مواقع، محنت اور رہنمائی ملے تو وہ دنیا کے بڑے میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔

جنید خان صوابی کا فخر، پاکستان کا سپوت۔۔

فخرِ صوابی افتخار غنی صاحب مناگئ ڈسٹرکٹ صوابیافتخار غنی صاحب ایک قابل، مخلص اور فرض شناس تعلیمی افسر ہیں، جو اس وقت ڈسٹر...
14/08/2026

فخرِ صوابی
افتخار غنی صاحب مناگئ ڈسٹرکٹ صوابی

افتخار غنی صاحب ایک قابل، مخلص اور فرض شناس تعلیمی افسر ہیں، جو اس وقت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا چکے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات:
آپ نے تعلیمی نظام میں بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید لیبارٹری کے قیام جیسے اہم اقدامات بھی آپ کی تعلیمی سوچ اور وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔
آپ اپنے پیشے سے مخلص، تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔
افتخار غنی صاحب جیسے قابل اور مخلص افسران واقعی صوابی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

#مناگی #تعلیم #خیبرپختونخوا

فخرِ صوابی عامر نواب صاحبتعلق: ضلع صوابیعامر نواب صاحب کرکٹ کے میدان میں ضلع صوابی کے نوجوانوں کے لیے ایک نمایاں اور قاب...
12/08/2026

فخرِ صوابی
عامر نواب صاحب

تعلق: ضلع صوابی

عامر نواب صاحب کرکٹ کے میدان میں ضلع صوابی کے نوجوانوں کے لیے ایک نمایاں اور قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ پاکستان کرکٹ بورڈ ایبٹ آباد ریجن کے صدر کی حیثیت سے کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم کو ریجن کے سٹیڈیم کا درجہ دلانے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے، جس سے علاقے میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوئے۔

آپ ہمیشہ ضلع صوابی کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
عامر نواب صاحب کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی امید،
اور ضلع صوابی کا ایک قابلِ فخر نام۔

✨ فخرِ صوابی ✨

..فخرِ صوابی سید معتصم باللہ شاہ صاحبسید معتصم باللہ شاہ صاحب کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔ آپ ایک قابل، باصلاحیت اور عوام دو...
10/08/2026

..فخرِ صوابی سید معتصم باللہ شاہ صاحب
سید معتصم باللہ شاہ صاحب کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔ آپ ایک قابل، باصلاحیت اور عوام دوست شخصیت ہیں، جو سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے اور عوام کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

آپ اس وقت کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ محکمہ تعلیم حکومتِ خیبر پختونخوا میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

آپ کی شخصیت کا ایک خوبصورت پہلو یہ ہے کہ سرکاری عہدے کے ساتھ ساتھ آپ سماجی خدمت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنے علاقے کے عوام کی فلاح، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ضلع صوابی کی بہتری کے لیے آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔صوابی کے ایسے باصلاحیت اور خدمت گزار سپوت ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں

فخرِ صوابی
ہمیں اپنے قابل لوگوں پر ناز ہے۔
ہماری پہچان — ہمارا فخر — ہمارا صوابی

فخرِ صوابی  کشور زمان صاحبکشور زمان صاحب  ڈاگئی، صوابیکشور زمان صاحب کا تعلق ڈاگئی، صوابی سے ہے۔ آپ سابقہ صدر اصلاحی جرگ...
09/08/2026

فخرِ صوابی کشور زمان صاحب

کشور زمان صاحب ڈاگئی، صوابی

کشور زمان صاحب کا تعلق ڈاگئی، صوابی سے ہے۔ آپ سابقہ صدر اصلاحی جرگہ ڈاگئی بھی رہ چکے ہیں اور اپنے علاقے میں ایک باوقار، مخلص اور معاملہ فہم شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ اردگرد کے علاقوں میں بھی جب کسی مسئلے کے حل کی ضرورت ہو چاہے وہ صلح صفائی کا معاملہ ہو، جرگہ ہو یا کوئی بھی سماجی مسئلہ کشور زمان صاحب ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

خاص طور پر منشیات کے خلاف آپ کی مسلسل جدوجہد اور باقاعدہ مہم قابلِ تحسین ہے۔ آپ کافی عرصے سے منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے گاؤں کی فلاح، ترقی اور اجتماعی کاموں میں بھی آپ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔

ایسی شخصیات کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں، جو اپنی ذات سے بڑھ کر اپنے علاقے اور لوگوں کی بھلائی کو ترجیح دیتی ہیں۔

فخرِ صوابی کشور زمان صاحب کی سماجی خدمات، مخلصانہ کردار اور علاقے کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کشور زمان صاحب کو صحت، سلامتی اور مزید ہمت عطا فرمائے اور انہیں اپنے علاقے کی خدمت کرنے کی مزید توفیق دے۔ آمین۔

فخرِ صوابی — اپنے لوگوں کا فخر

#ڈاگئی #صوابی

ڈاکٹر طارق (چلڈرن اسپیشلسٹ) — فخرِ صوابیصوابی کی سرزمین ایسے باصلاحیت اور انسان دوست افراد سے مالا مال ہے جو اپنے کردار ...
07/08/2026

ڈاکٹر طارق (چلڈرن اسپیشلسٹ) — فخرِ صوابی

صوابی کی سرزمین ایسے باصلاحیت اور انسان دوست افراد سے مالا مال ہے جو اپنے کردار اور خدمات سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ انہی شخصیات میں ایک قابلِ احترام نام ڈاکٹر طارق (چلڈرن اسپیشلسٹ) کا بھی ہے۔

ڈاکٹر طارق اپنی شائستگی، نرم مزاجی، خوش اخلاقی اور مریضوں سے خلوص بھرے رویّے کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ وہ ہر بچے کا مکمل توجہ اور اطمینان کے ساتھ معائنہ کرتے ہیں اور والدین کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں جس سے مریض خود کو اعتماد اور سکون محسوس کرتا ہے۔

ان کی ایک اور نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ مناسب فیس لیتے ہیں اور ضرورت کے مطابق مؤثر علاج تجویز کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق کا تعلق کالوخان ضلع صوابی سے ہے، جبکہ ان کا کلینک شیوہ اڈہ کے قریب ترلاندی نہر کے کنارے واقع ہے۔

فخرِ صوابی ایسے مخلص، انسان دوست اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طارق صاحب کو صحت، کامیابی اور خدمتِ انسانیت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

#کالوخان #صوابی

محترمہ صبیحہ حشتماسسٹنٹ کمشنر (PMS BS-17)، حکومتِ خیبر پختونخواہمحترمہ صبیحہ ہستم کا تعلق مردان، خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ...
07/08/2026

محترمہ صبیحہ حشتم

اسسٹنٹ کمشنر (PMS BS-17)، حکومتِ خیبر پختونخواہ

محترمہ صبیحہ ہستم کا تعلق مردان، خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ صوبائی انتظامی سروس Provincial Management Service (PMS BS-17) کی ایک باصلاحیت اور محنتی سول سرونٹ ہیں، جو حکومتِ خیبر پختونخوا میں مختلف انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور، ضلع صوابی اور موجودہ اسسٹنٹ کمشنر رزڑ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہو۔ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے عوامی خدمت، فیلڈ انسپیکشنز، سرکاری احکامات پر عمل درآمد اور مقامی انتظامیہ کو مؤثر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سرکاری ملازمت سے قبل وہ یوتھ پارلیمنٹ خیبرپختونخوا کے 2015 بیچ کی رکن بھی رہ چکی ہیں، جہاں انہیں قیادت، عوامی خدمت اور پالیسی سازی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔
محترمہ صبیحہ حشتم نوجوان خواتین کے لیے ایک بہترین مثال ہیں کہ محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدوں تک پہنچ کر عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
فخرِ صوابی، محترمہ صبیحہ حشتم کو خراجِ تحسین۔

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhr E Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share