01/09/2026
ضلعی سطح پر حجیت حدیث و فتنہ انکار حدیث کے بہترین عنوان سے معنون موضوع پر سکول کے ایک آٹھویں جماعت کے طالب علم کا علمائے کرام اور طلبائے عظام کے محفل اور مد مقابل لب کشائی کرنا اور یوں دلیری کیساتھ اپنے موقف کو بیان کرنا مشکل کام ہے لیکن محنت، لگن شوق اور جذبہ کیساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کام آسان سے آسان تر ہو جاتا ہے اور منتظمین سیمنار کا شکریہ جنہوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے دوسری پوزیشن کیلئے محمد معاذ خٹک کا انتخاب کیا جو کہ ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے اس موقع پر میں مولانا بلال صاحب اور دیگر حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے موقع بہ موقع بچے کی راہنمائی فرمائی اور ایک بہترین اسپیچ تیار کروانے میں کردار ادا کیا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میرے بچے کو حقیقی معنوں میں خادم ،داعی توحید وسنت بنائیں اور ہر قسم کے شرور و فتن سے محفوظ رکھیں آمین یا رب العالمین