01/06/2026
😢💔 انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ
پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاقہ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں دورانِ گشت پولیس اہلکاروں کو ایک مشکوک بوری نظر آئی۔ شک گزرنے پر جب بوری کو کھولا گیا تو اس میں سے ایک زندہ نومولود بچہ برآمد ہوا۔
حیران کن طور پر بچہ مکمل طور پر محفوظ اور تندرست تھا، جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ واقعہ معاشرے کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے کہ ایک معصوم جان کو اس حالت میں چھوڑ دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس بچے کی حفاظت فرمائے، اسے بہترین مستقبل عطا کرے اور ذمہ دار افراد کو ہدایت نصیب فرمائے