02/09/2026
معزز اہل علاقہ، نیبرہڈ کونسل مانیری بالا-3
آپ تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سلیم خان روڈ مانیری بالا میں جاری ترقیاتی کام کے دوران انڈر گراؤنڈ سپلائی کیبل کٹ جانے کی وجہ سے نیبرہڈ کونسل کا (سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم) گزشتہ ایک ہفتے سے متاثر ہے۔
اس سسٹم کے تحت ہونے والے تمام کمپیوٹرائزڈ اندراجات (پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق) کی خدمات کیبل کی مرمت تک عارضی طور پر معطل ہیں۔
سسٹم کی جلد از جلد بحالی کے لیے متعلقہ محکمہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کر دی گئی ہے اور کیبل کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ کام مکمل ہوتے ہی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ بحال کر دیا جائے گا۔
عارضی پیش آنے والی اس زحمت اور تاخیر کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ آپ کے تعاون کا بہت شکریہ۔
منجانب:
انتظامیہ نیبرہڈ کونسل مانیری بالا-3
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، ضلع صوابی
Assistant Director LG & RDD Swabi