Sitara welfare organization swabi

Sitara welfare organization swabi Registered

A public welfare organization established with the aim of serving humanity and promoting social welfare within the community.Our organization is driven by volunteerism, transparency and a strong commitment to making a positive difference in people's lives

29/05/2026

ستارہ کراکری میں شامل پرانی کرسیوں کو نیلام کردیا گیا۔ جو بہت پرانی کرسیاں ہیں ان کو سکریپ میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہم انشاءاللہ بہت جلد نئی کرسیوں اور باقی ضروری سامان کی خریداری کرکے ستارہ کراکری سامان میں اضافہ کرینگے تاکہ خوشی غمی کے موقع پر اہل علاقہ تکلیف کا سامنا نہ ہو۔
#ستارہ #کراکری #سامان #ناڑوکلے #تنظیم

29/05/2026

شکریہ جناب ڈی سی ڈاکٹر طارق اللہ خان صاحب صوابی!
Deputy Commissioner Swabi
ناڑو لار مین روڈ میں گزشتہ چند دنوں سے کچرے کا ڈرم بھرا ہوا پڑا تھا، جس سے اٹھنے والی شدید بدبو کے باعث علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات اور تکلیف کا سامنا تھا۔ آج ستارہ فلاحی تنظیم کی ٹیم نے اس مسئلے کے حوالے سے جناب ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا اور عوام کو درپیش پریشانی سے متعلق تفصیل فراہم کی۔

جناب ڈی سی صاحب نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا، جس کے بعد کچرے کا ڈرم خالی کیا گیا اور صفائی کا عمل مکمل کر کے علاقے کے مکینوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔

عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدام اور عوامی خدمت کے جذبے پر ہم جناب ڈی سی ڈاکٹر طارق اللہ خان صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کے فوری تعاون اور توجہ سے علاقے کے عوام کی ایک اہم مشکل حل ہوئی، جس پر ہم ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان ستارہ فلاحی تنظیم رجسٹرڈ ناڑو کلے مانیری بالا صوابی
#ناڑوکلے #ستارہ

27/05/2026

عوام الناس سے گزارش ہے کہ قربانی کے باقیات صحیح طریقے سے ڈسپوز کریں تاکہ بدبو اور بیماریاں نہ پھیلیں۔
ستارہ فلاحی تنظیم ناڑوکلے مانیری بالا صوابی رجسٹرڈ۔
#عید #قربانی #گاؤں

25/05/2026

الحمدللہ!
غزہ کے مظلوم اور بےیار و مددگار مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے “ستارہ فلاحی تنظیم” کی جانب سے طعام کی جو ادنیٰ سی کوشش شروع کی گئی تھی، احباب کے بھرپور تعاون سے وہ امداد آج غزہ کے خیموں میں رہنے والے متاثرین تک پہنچا دی گئی۔
یہ صرف کھانا نہیں بلکہ اُمتِ مسلمہ کی محبت، دردِ دل اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
ہم اپنے تمام معاونین، مخیر حضرات اور درد مند احباب کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان اور اولاد میں برکت عطا فرمائے اور اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
“ستارہ فلاحی تنظیم” کا غزہ تک امداد پہنچانا ہمارے لیے اعزاز، حوصلہ اور ایک بڑی کامیابی ہے، اور ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
مزید دوسرے پراجیکٹ کے لیے 55,000 روپے جمع ہو چکے ہیں۔*
اگر کوئی حصہ لینا چاہتا ہے تو رابطہ کریں۔

*Easypaisa:* 0313-9097561 (Syed Haider Ali Shah)
*Bank Al-Falah:* 02491004321887

23/05/2026

کل ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ستارہ فلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری طارق حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کی اہمیت اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے کچھ اہم باتیں کیں، جن کی جھلک ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ترجمان ستارہ فلاحی تنظیم (رجسٹرڈ) ناڑو کلے مانیری بالا صوابی

کل ہمارے گاؤں میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کے فائنل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ستارہ فلاحی تنظیم کی ٹیم کو بطورِ مہمانِ خصوصی ...
23/05/2026

کل ہمارے گاؤں میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کے فائنل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ستارہ فلاحی تنظیم کی ٹیم کو بطورِ مہمانِ خصوصی دعوت دی گئی۔ تنظیم کے صدر بحرالامین اور جنرل سیکرٹری طارق حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ہمت بڑھانے کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ ان کی یہ کاوش نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ ہم ان کے تعاون، محبت اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

ترجمان ستارہ فلاحی تنظیم (رجسٹرڈ) ناڑو کلے مانیری بالا صوابی

19/05/2026

ستارہ تنظیم کی طرف سے مختلف پوائنٹس پر فرسٹ ایڈ باکس کی سہولت مہیا کی گئی ہیں جس کا مثبت فیڈ بیک موصول ہورہا ہے۔ ہم انسانیت کی خدمت کیلئے اس طرح کی مزید اچھے اچھے منصوبے شروع کرینگے لیکن اس کیلئے آپ سب کی سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

16/05/2026

ضلع صوابی کے سینئر صحافی و کالم نگار مقدم خان ماسٹر صاحب کا ستارہ ایونٹ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہار خیال۔

Address

Naro Kalay
Swabi

Telephone

+923159696033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sitara welfare organization swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sitara welfare organization swabi:

Share

Category