27/05/2026
آج یو سی 09 انڈس بچل شاہ میانی، نیو سکھر کے علاقے جمالی محلہ، سٹی پوائنٹ بائی پاس کے قریب اور اطراف کی دیگر آبادیوں میں سولر لائٹس نصب کی گئیں۔
یہ ترقیاتی کام چیئرمین غلام شبیر چوہان کی سربراہی میں جنرل کونسلر دیدار حسین چوہان اور یوتھ کونسلر عمران علی جوگی کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
اس موقع پر ایم این اے نعمان اسلام شیخ، ایم پی اے سید فرخ احمد شاہ، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ٹاؤن چیئرمین طارق حسین چوہان کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی کاوشوں سے علاقہ روشن اور عوام کو سہولت فراہم ہوئی۔