05/09/2026
آج کے سوال کا جواب:
سورہ التوبہ
قرآن مجید کی نویں 9 سورت سورہ التوبہ واحد سورت ہے جس کے آغاز میں تسمیہ یعنی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نہیں ہے مفسرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورت میں منافقین اور مشرکین سے بیزاری اور اللہ کے غضب کا ذکر ہے جبکہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رحمت و امان کی علامت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ چونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس سورت کے شروع میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھنے کا حکم نہیں دیا تھا اس لیے سورت کے آغاز سے تلاوت کرتے وقت بھی صرف تعوذ یعنی أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم ہی پڑھا جائے گا بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نہیں پڑھی جائے گی
صراطِ مستقیم