28/01/2026
سکھر( )صرافہ بازار ایسوسی ایشن سکھر کے سیکریٹری جنرل ، یوسی 9مکی شاہ ٹاﺅن کے چیئرمین حاجی محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا معمار ہے اور قوم کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اگر نوجوانوں کو مثبت سمت، معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہو سکتا ہے۔حاجی محمد ذاکر بندھانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں شعور، اخلاقیات اور سماجی ذمہ داری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں بچہ یونین سکھر کے چیئرمین مسعود بندھانی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد جس میں مصدق بندھانی ، مزمل بندھانی و دیگر شامل تھے ان سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات کے دوران بچہ یونین سکھر کے چیئرمین مسعود بندھانی اور وفد نے بچہ یونین سکھر کی جانب سے یوسی نمبر مکی شاہ ٹاو¿ن کے چیئرمین اور صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بندہانی برادری کی معزز شخصیت حاجی محمد زاکر بندہانی کو ان کی سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کرتے ہوئے اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔تقریب کے دوران بچہ یونین کے وفد نے حاجی محمد زاکر بندہانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تقلید قرار دیا اور مستقبل میں بھی سماجی خدمات کے تسلسل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔