23/04/2026
محترم جناب وزیر اعلیٰ بلوچستان صاحب و معزز مخیر حضرات!
عرض ہے کہ محمد شاہد انتہائی کا تعلق ایک نہایت غریب اور مستحق گھرانے سے ہے۔ غربت اور بیماری جب ایک ساتھ کسی انسان کو گھیر لیتی ہیں تو زندگی ایک کٹھن اور نہ ختم ہونے والے امتحان میں بدل جاتی ہے۔ بدقسمتی سے محمد شاہد اس وقت موذی امراض ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس ڈی میں مبتلا ہیں، جو فوری اور مہنگے علاج کے متقاضی ہیں۔
اہلِ خانہ نے اپنی بساط کے مطابق چندہ اور امداد جمع کر کے انہیں کراچی لے جایا، اس امید کے ساتھ کہ وہاں انہیں مناسب علاج میسر آئے گا۔ تاہم، ضیاء الدین ہسپتال کراچی پہنچنے پر معلوم ہوا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بلز کی عدم ادائیگی کے باعث ہسپتال انتظامیہ علاج کے لیے لیٹر جاری نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے مریض شدید
پریشانی اور کرب میں مبتلا ہے۔
لہٰذا، جناب وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نہایت عاجزانہ اپیل ہے کہ خدارا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محمد شاہد کے علاج کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کے علاج کا
بندوبست سرکاری سطح پر یقینی بنایا جائے۔
اسی طرح، مخیر حضرات سے بھی درد مندانہ اپیل ہے کہ اس مشکل گھڑی میں محمد شاہد کا ساتھ دیں اور کراچی جیسے مہنگے شہر میں قیام و علاج کے اخراجات کے لیے دل کھول کر مالی امداد فراہم کریں، تاکہ وہ اپنا علاج مکمل کروا سکیں اور ایک نئی زندگی کی امید پا سکیں۔
آپ کی معمولی سی مدد ایک قیمتی جان بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔
رابطہ نمبر:
حیدر علی لاغانی
0333-6942891