Information Department Baltistan Division

Information Department Baltistan Division Official source of News and announcements about Gilgit-Baltistan

24/05/2026

From Peshawar to Skardu — 808 km in just 9 days! 🇵🇰
Masood Khan creates history with an extraordinary world record run. A true inspiration of determination, endurance, and passion.


Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Baltistan Division Additional Deputy Commissioner Skardu
District Administration Skardu
Assistant Commissioner
Information Department Gilgit-Baltistan

سکردو: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور long distance runner مسعود خان نے پشاور سے سکردو تک 808 کلومیٹر طویل دوڑ محض 9 دن...
24/05/2026

سکردو: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور long distance runner مسعود خان نے پشاور سے سکردو تک 808 کلومیٹر طویل دوڑ محض 9 دنوں میں مکمل کر کے ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو نثار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلتستان باقر حسین، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ انیلہ بتول، اسسٹنٹ کمشنر روندو حسن بٹ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے سکردو ویو پوائنٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں ان کی دوڑ اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر مقررین نے مسعود خان کی غیر معمولی محنت، عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے اور اس سے ملک خصوصاً گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی۔ مسعود خان کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیلڈ اور روایتی ڈوپی بھی پیش کی گئی۔

22/05/2026

سکردو
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام جمعہ کے روز سرکاری دورے پر اسکردو پہنچے۔

وفاقی وزیر کی آمد پر اعلیٰ سرکاری حکام اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔ حکام نے انجینئر امیر مقام کا خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام پرنس شاہ کریم آغا خان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی استقبالیہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خا...
19/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام!!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر اپنے خصوصی تہنیتی اور خیرمقدمی پیغام میں کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے ہز ہائنس کو گلگت تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہز ہائنس کی گلگت آمد ہمارے لئے باعث مسرت اور باعث فخر ہے۔ امامت کی تاج پوشی کے بعد گلگت کا یہ پہلا دورہ امام کے پیروکاروں اور گلگت بلتستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت ہز ہائنس کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی، جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم انسانیت کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات کو وسعت دیں گے۔اس سے قبل بھی ہز ہائنس نے گلگت بلتستان کے متعدد دورے کئے ہیں اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں بسنے والی اسماعیلی کمیونٹی کو ہز ہائنس کی تشریف آوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دیدار کے سلسلے میں پیروکاروں کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

گنگچھے,ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے اقبال جاں نے آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان میں توانائی ...
19/05/2026

گنگچھے,ڈپٹی کمشنر ضلع گنگچھے اقبال جاں نے آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے کو مستحکم بنانے اور عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی فری سولر پینل اسکیم کے تحت قرعہ اندازی شدہ مستحقین میں سولر پینلز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور دور دراز علاقوں میں توانائی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مقامات پر شفاف انداز میں سولر پینلز کی تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ حقیقی مستحقین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع گنگچھے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر گنگچھے اقبال جاں سے عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم کے صدر آخوند شجاعت حسین سمیت مختلف وفود نے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل و عوامی امور سے متعلق اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل؛ رواں مالی سال میں پینل 1 سے 5 ت...
19/05/2026

سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل؛ رواں مالی سال میں پینل 1 سے 5 تک مکمل کر لیا جائے گا:
سیکرٹری صحت آصف اللہ خان*
سکردو (پریس ریلیز): وفاقی حکومت کے عوامی فلاحی اور صحت کے انقلابی منصوبوں کے تحت بلتستان ڈویژن کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ، سکردو میں زیرِ تعمیر 250 بستروں (Beds) پر مشتمل جدید ترین ہسپتال کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں سیکرٹری صحت گلگت بلتستان، آصف اللہ خان نے سکردو کا تفصیلی دورہ کیا اور زیرِ تعمیر ہسپتال کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام، نگران انجینئرز اور ٹھیکیداروں نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ دی اور کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے سیکرٹری صحت آصف اللہ خان نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ بلتستان کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اندر ہسپتال کے پینل نمبر 1 سے لے کر پینل نمبر 5 تک کے تمام تعمیراتی اور تکنیکی مراحل مکمل ہو سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مٹیریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر یہ منصوبہ بلتستان کے غیور عوام کے سپرد کیا جا سکے۔
اس 250 بستروں کے ہسپتال کی فعال ہونے سے نہ صرف سکردو بلکہ گردونواح کے اضلاع کے لاکھوں لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید ترین طبی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر آئیں گی، جس سے مقامی مریضوں کو علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

19/05/2026

*⚠️ TRAVEL ALERT: JUGLOTE-SKARDU ROAD (JSR) DISTRICT SKARDU ⚠️*
*ISSUED ON:* May 19, 2026
*STATUS:* High Risk / Restrict Unnecessary Travel

*🚨 Urgent Advisory for Tourists and Local Commuters*
According to the latest weather advisory issued by the Pakistan Meteorological Department (PMD) / Met Office Islamabad, a strong westerly wave has entered the upper regions of the country. Heavy rain, windstorms, and thunderstorms are currently affecting District Skardu and surrounding areas of Gilgit-Baltistan, and are expected to persist until May 23, 2026.
Due to the treacherous terrain and geological vulnerability of the region, the Met Office has explicitly warned of heightened environmental hazards. All non-essential travel on the Juglote-Skardu Road (JSR) should be strictly avoided until weather conditions clear.

*🏔️ Key Risks & Dangerous Sectors (PMD Warnings)*
The Met Office Islamabad has highlighted specific vulnerabilities for mountainous routes like the JSR during this wet spell:
- *Landslides and Rockfalls*: The PMD has issued a specific warning that moderate to isolated heavy rainfall may trigger landslides in vulnerable areas of Gilgit-Baltistan. High-risk choke points including Shangus, Brumdo,Maloopa Parri, are highly susceptible to sudden rockfalls.
- *Flash Floods & Mudslides*: Heavy downpours can rapidly cause seasonal streams and natural water channels along the highway to overflow, creating dangerous mud floods across the road.
- *Zero Visibility & Windstorms*: Accompanying windstorms and severe lightning significantly decrease visibility and vehicle stability, making winding mountain passes highly dangerous.

*📋 Guidelines for Travelers in the Region*
- *Defer Travel Plans*: In line with PMD’s directive advising tourists to remain cautious, if you are planning to head toward Skardu or leave the district via JSR, delay your journey. Stay in safe accommodations.
- *Strictly Avoid Night Travel*: Traveling after dark during rainy weather is heavily discouraged due to invisible landslide hazards and delayed emergency response.
- *Monitor Official Updates*: Keep a close eye on notifications from the Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA) and the National Highway Authority (NHA).
- *Emergency Kit*: If you are already en route and get stranded, remain inside your vehicle away from vulnerable slopes. Ensure you have extra fuel, warm clothing, food, and essential medications.

*📞 Emergency Contacts & Assistance:*
- *Deputy Commissioner office control room Skardu no*: 05815-920200
- *District Police Control Room Helpline Skardu*: 05815-15
- *Rescue Helpline Skardu*: 05815-1122

Please cooperate with local traffic police and security check posts at entry/exit points for your own safety.

*Stay Safe,
DDMA Skardu*

*موسمی الرٹ*
18/05/2026

*موسمی الرٹ*

17/05/2026
سکردو ، ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی غلام عباس چوپا صوبائی ٹریننگ افسر ، بہادر جمیل میڈیا کوآرڈینیٹر الیکشن کمیشن کے ہمرا...
17/05/2026

سکردو ، ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی غلام عباس چوپا صوبائی ٹریننگ افسر ، بہادر جمیل میڈیا کوآرڈینیٹر الیکشن کمیشن کے ہمراہ ضلع شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے صحافیوں کیلئے منعقد تربیتی سیشن کے اختتام پر گروپ فوٹو

سکردو: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کے تحت گلگت بلتستان میں جدید آسان خدمت مراکز کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہ...
17/05/2026

سکردو: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کے تحت گلگت بلتستان میں جدید آسان خدمت مراکز کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں آذربائیجان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سکردو کا دورہ کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ مستقبل میں اس ماڈل کو آزاد جموں و کشمیر تک توسیع دینے کا بھی امکان ہے۔
دورے کے دوران وفد نے متعلقہ حکام کو آذربائیجان میں کامیابی سے نافذ کیے گئے ASAN Service Model پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے آسان خدمت مرکز کے ماڈل کو گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ عوام کو جدید، مؤثر اور تیز رفتار عوامی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں اس ماڈل کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان خدمت مراکز کے قیام سے شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے ون ونڈو نظام کے تحت دستیاب ہوں گی، جس سے خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ مجوزہ مراکز میں جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل سہولیات اور کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور سہل خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس منصوبے کے تحت مختلف محکموں کے آن لائن سسٹمز کو ان مراکز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جبکہ نادرا، نیشنل بینک، پاسپورٹ اور امیگریشن سمیت وفاقی اداروں کو بھی اپنے کاؤنٹرز قائم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔ وفد اپنے دورے کے دوران مجوزہ مراکز کے قیام کے لیے کیے گئے انتظامات، دستیاب سہولیات اور تکنیکی امور کا بھی جائزہ لے گا۔
بریفنگ میں کمشنر بلتستان سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Commissioner Baltistan Division
District Administration Skardu
Additional Deputy Commissioner Skardu

Address

Directorate Of Information Baltistan Division, Near Marfi Complex
Skardu
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information Department Baltistan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share