23/02/2026
تعارف
زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج
زینبیہ پبلک سکول اینڈ کالج ایک منفرد تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جو علاقے میں معیاری تعلیم اور بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں-
ہمارا مقصد:
ہمارا مقصد نہ صرف طالبات کو علمی میدان میں ممتاز بنانا ہے، بلکہ ان کی اخلاقی، سماجی، اور فکری نشوونما کو بھی پروان چڑھا کر ایک کار آمد شہری بنانا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم و تعلم کا عمل صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس کا مقصد طالبات کو زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔
ہمارا ویژن:
ہمارا ویژن قرآن اور سیرت اہلبیت کی روشنی میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر فرد تعلیم اور تربیت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کر کے معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔
ہمارا مشن:
ہمارا مشن معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، اور اخلاقی اقدار کو یکجا کر کے طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری طالبات نہ صرف اپنے کیریئر میں کامیاب ہوں، بلکہ وہ معاشرے کے لیے بھی مثبت تبدیلی کا ذریعہ ثابت ہوں۔
ہمارے پروگرام:
ہمارا ادارہ ابتدائی، ثانوی، اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف پیشہ ورانہ کورسز بھی پیش کرتا ہے۔ ہمارے پروگراموں میں درج ذیل شامل ہیں:
سائنس:
سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں جدید تعلیم۔
آرٹس:
زبان و ادب اور سماجی علوم کے شعبوں میں معیاری تربیت۔
دینی تعلیم:
مروجہ تعلیم کے ساتھ دینی علوم کے حوالے سے وفاق المدارس سے الحاق اور امتحانات کے ذریعے ہائیر ایجوکیشن سے مصدقہ اسناد کی فراہمی-
مہارتیں:
کمپیوٹر کورس , لیگویج کورس , کوکنگ, دست کاری اور خواتین سے مربوط دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت۔
تربیت:
اخلاقیات اور شخصیت سازی کے پروگرامات۔
ہمارے اساتذہ:
سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے علاوہ ادارے کا تمام سٹاف صرف خواتین پر مشتمل ہو گا-
اساتذہ نہایت تعلیم یافتہ، تجربہ کار، اور طلباء کی بہترین رہنمائی کے لیے پرعزم ہوں گی۔ وہ جدید تدریسی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے طلباء کو تعلیمی اور ذہنی چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے قابل ہوں گی۔
ہماری طالبات:
ہماری طالبات نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ تبلیغی, ثقافتی، اور سماجی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لائق ہوں گی-
ہمارا ماحول:
ہمارا ادارہ ایک معیاری , مثالی، محفوظ، اور تعلیمی ماحول فراہم کرے گا- جہاں طالبات اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے۔ ہمارے کیمپس میں جدید سہولیات، لیبارٹریز، لائبریری اور کھیل کے میدان موجود ہیں۔
ہماری کامیابیاں:
تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ جامعہ طوسی بلتستان , سکردو شہر میں خواہران کے لیے خیرالنساء اکیڈمی اور کواردو میں جدید علوم کے لیے طوسی پبلک سکول ہمارے روشن مستقبل اور کامیابیوں پہ مہر تصدیق ثبت کر رہے ہیں-
ہمارے فارغ التحصیل طلباء و طالبات اس وقت ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
ہمارا عزم:
ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے طالبات کو وہ تمام وسائل اور رہنمائی فراہم کریں گے جو انہیں کامیاب اور ذمہ دار شہری بننے کے لیے درکار ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے۔