Gilgit-Skardu Road

Gilgit-Skardu Road GLT-SKD Road = Death Hell
https://en.wikipedia.org/wiki/S-1_Strategic_Highway The road is 167km long. Now a days it is a Valley of Death or Death Hell.

There is a single Road Between Skardu & Gilgit which is the only Earthly Linkage of Baltistan to the Rest of the World. Fatal Accidents and Vehicle falling down into River Indus is common due to small or narrow & broken surface of Road. Government can construct Metro Bus Service & soon Orange Train will be in Mega Cities but can't construct life line of Balti People because it is the only impossib

le thing in this world so No one care about us
Strategic Highway 1 or more popularly known as Gilgit–Skardu Road or Skardu Road is a 167 km long Strategic Highway linking Gilgit with Skardu in Gilgit-Baltistan territory.

20/12/2025
یہ داستان ان مسافروں کی ہے جو نیٹکو بس نمبر GLT-7303 میں سوار تھے اور جنہوں نے ایک اذیت ناک سفر برداشت کیا۔نیٹکو کی خستہ...
18/12/2025

یہ داستان ان مسافروں کی ہے جو نیٹکو بس نمبر GLT-7303 میں سوار تھے اور جنہوں نے ایک اذیت ناک سفر برداشت کیا۔

نیٹکو کی خستہ حال بس (GLT-7303) ہفتہ کے روز شام 6 بجے خپلو سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔ بس کے اندر غیر ضروری شور شرابا اور بدنظمی کا عالم تھا۔ یہ بس رات تقریباً 2 بجے جگلوٹ پہنچی، جہاں بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور نے مسافروں کو حکم دیا کہ سب سو جائیں، صبح 6 بجے روانگی ہوگی۔
تاہم بس صبح 7 بجے روانہ ہوئی اور بشام پہنچ کر اچانک رک گئی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ بس کے دو ٹائر مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈرائیور نے اطلاع دی کہ دیگر بسوں کے قافلے (کنوائے) میں شامل ہونے کے لیے تیز رفتاری ضروری ہوگی۔ شور مچاتی اور لڑکھڑاتی ہوئی بس اللہ اللہ کر کے کسی طرح کوہستان تک پہنچی، جہاں معلوم ہوا کہ آج کنوائے نہیں ہوگی۔
مسافروں نے یہ سوچ کر اطمینان کیا کہ شاید اب منزل تک جلد پہنچ جائیں گے، مگر یہ امید بھی دم توڑ گئی۔ رات تقریباً 10 بجے مانسہرہ پہنچتے ہی بس اچانک بند ہو گئی۔ سنسان ہائی وے پر دو گھنٹے انتظار کے بعد بار بار پوچھنے پر ڈرائیور کا یہی جواب تھا:
“ابھی ٹھیک کر کے دیتا ہوں۔”
رات کے 3 بج گئے مگر بس کے درست ہونے کے کوئی آثار نظر نہ آئے۔ بالآخر فیملی کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں نے فیصلہ کیا کہ وہ گلگت اور سکردو سے آنے والی دیگر بسوں کے ذریعے کسی طرح راولپنڈی پہنچیں گے۔ رات 4 بجے تک ہم 10 نوجوان مسافروں نے نیٹکو منیجر کے نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر فون نہیں اٹھایا گیا۔ آخرکار ٹریفک پولیس کو بلایا گیا، جنہوں نے ڈرائیور کو ای چالان جاری کیا، لیکن اس کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یہ رقم کمپنی کے کھاتے سے کاٹ لی جائے گی۔
صبح 7 بجے ہم نے ایک نامعلوم وین والے نے 16500 روپے کے عوض راولپنڈی تک جانے کا بندوبست کیا۔ اس طرح کل ملا کر راولپنڈی پہنچنے میں 38 گھنٹے لگے۔
راولپنڈی پہنچ کر ہم دس مسافروں نے نٹکو کے دفتر میں منیجر کے سامنے احتجاج کیا۔ طویل مذاکرات کے بعد نیٹکو انتظامیہ فی نفر صرف 1,000 روپے واپس کرنے پر رضامند ہوئی۔
جو مسافر پہلے پہنچ چکے تھے، ان میں سے آدھے اپنے سامان کے انتظار میں تھے جبکہ باقی آدھے نیٹکو سے جان چھوٹنے کی خوشی میں اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہو چکے تھے۔ حیران کن طور پر چار دن گزرنے کے باوجود وہی خراب بس آج بھی اسی مقام پر کھڑی ہے، جو نیٹکو کی غفلت اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Writer: Ali Alam

چلاس: قراقرم ہائی وے پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کیونکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے تباہ شدہ گاڑیاں نکال رہی ہیںچلاس: گانڈلو کے قریب شا...
11/11/2025

چلاس: قراقرم ہائی وے پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کیونکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے تباہ شدہ گاڑیاں نکال رہی ہیں

چلاس: گانڈلو کے قریب شاہراہ قراقرم پر حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں متعدد گاڑیاں بھاری ملبے تلے دب گئیں۔ حکام کے مطابق، ٹیمیں جائے وقوعہ سے تباہ شدہ گاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اس واقعے سے ٹریفک میں شدید خلل پڑا اور کئی مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔ حکام گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والے اہم راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کلیئرنس کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس سمیت ہنگامی خدمات ہائی الرٹ پر ہیں کیونکہ نقصان کا اندازہ لگانے اور ہائی وے کے متاثرہ حصے کے ساتھ حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

⚠️ ٹریول ایڈوائزری ⚠️تاریخ: 20 اکتوبر 2025وقت: 07:36 صبحتمام مسافروں اور سیاح حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جگلوٹ–سکردو ر...
20/10/2025

⚠️ ٹریول ایڈوائزری ⚠️
تاریخ: 20 اکتوبر 2025
وقت: 07:36 صبح

تمام مسافروں اور سیاح حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جگلوٹ–سکردو روڈ پر آر ڈی 110+000 (باغیچہ روڈ) کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دونوں اطراف سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔

مشینری روانہ کر دی گئی ہے تاکہ روڈ کو جلد از جلد کھولنے کا کام شروع کیا جا سکے۔

لہٰذا تمام مقامی افراد و سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ:
🔴 غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
🔴 دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
🔴 انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

📞 رابطہ برائے معلومات و ہنگامی مدد:

ضلعی کنٹرول روم: 05815 - 920200

اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو: 05815 - 922000 | 0355 - 5551974 | 0355 - 4103997

ریسکیو 1122: 05815 - 922022

پولیس کنٹرول روم :15- 05815

15/10/2025

MBB in Balti Dress around 2018 at the Shaheen ground Gilgit-Skardu Road

سکردو سے پنڈی کی طرف جارھی تھی ،اور ایک ٹرک پنڈی سے گلگت کیطرف جارھی تھی،گندلو موڑ میں دونوں کا ٹکر ھوا ھے ،کوسٹر نمبر ۔...
29/09/2025

سکردو سے پنڈی کی طرف جارھی تھی ،اور ایک ٹرک پنڈی سے گلگت کیطرف جارھی تھی،گندلو موڑ میں دونوں کا ٹکر ھوا ھے ،
کوسٹر نمبر ۔۔۔Ris 2847
ٹرک نمبر ۔۔۔ C....1037
ڈرائیور نام کوسٹر ۔۔۔شیر محمد ساکن کوھستان
ڈرائیور نام ٹرک ۔۔۔۔شیر باشاہ
*زخمی کی ڈیٹیل*
1- لیڈیز سکردو کھرمنگ
2- شاھد ساکن سکردو خپلو
3-زوھیب سیالکوٹ
4- ساجد سکردو
5- رحمان مانسہرہ
ٹوٹل 06 بندے زخمی تھے جس میں سے 02 سیریس تھے ایک لیڈیز تھی اور ایک مرد تھا،اور 04 نارمل تھے جن کو فوراً 2 ایمبولینس ایک پاؤر چائینہ کی ایمبولینس اور ایک 1122 کی ایمبولینس تھی،دونوں ایمبولینس میں آر ایچ کیو ہسپتال چلاس لے گئے

Gilgit-Skardu Road ستک کے مقام پر بلاک شاہراہِ بلتستان ٹریفک کے لئے بحال۔
11/09/2025

Gilgit-Skardu Road
ستک کے مقام پر بلاک شاہراہِ بلتستان ٹریفک کے لئے بحال۔

ٹریول ایڈوائزریمورخہ: 11 ستمبر 2025Gilgit-Skardu Road تمام سیاحوں اور مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ستک نالہ کے مقام پر...
11/09/2025

ٹریول ایڈوائزری
مورخہ: 11 ستمبر 2025
Gilgit-Skardu Road
تمام سیاحوں اور مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ستک نالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ–سکردو روڈ بلاک ہے۔ لہٰذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

رابطہ برائے معلومات و ہنگامی مدد:
ضلعی کنٹرول روم: 05815-920200
AC روندو آفس: 05815-922000 | 0355-5551974 | 0355-4103997
ریسکیو 1122: 05815-1122 | 0355-5191122
پولیس کنٹرول روم: 05815-15
جی بی ڈی ایم اے: 0311-9814891 | 0321-5513897

گلگت سکردو روڈ:Gilgit-Skardu Road ستک نالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ سکردو روڈ(شاہراہ بلتستان )ہر قسم کی ...
11/09/2025

گلگت سکردو روڈ:
Gilgit-Skardu Road
ستک نالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ سکردو روڈ(شاہراہ بلتستان )ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بلاک ہو گئی ہے۔ سیاحوں اور مقامی مسافروں کو سڑک کھلنے تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

30/08/2025

#روندو:
Gilgit-Skardu Road
ستک نالہ میں عوام کا غصہ پھٹ پڑا، ٹول پلازہ عوام نے اکھاڑ پھینک دیا | جب تک گلگت بلتستان آئینی صوبہ نہیں بنتا تب تک کسی قسم کے ٹیکس یا محصولات کا نفاذ ناقابلِ قبول ہے۔ قیادت کا دوٹوک اعلان۔

30/08/2025

استک ٹول پلازہ ہٹا دیا گیا
زندہ باد روندو عوام

Gilgit-Skardu Road این ایچ اے کی کارروائیاں تیز روندو استک نالہ کے مقام پر چیک پوسٹ قایم کردیا  گیا ۔۔عوام کا شدید رد عم...
28/08/2025

Gilgit-Skardu Road
این ایچ اے کی کارروائیاں تیز روندو استک نالہ کے مقام پر چیک پوسٹ قایم کردیا گیا ۔۔عوام کا شدید رد عمل کا امکان ہے۔

Address

Skardu Baltistan
Skardu
7777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Skardu Road posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gilgit-Skardu Road:

Share