Taqi Akhunzada Official

Taqi Akhunzada Official GBLA 7 Skardu Halqa 1

اظہارِ تعزیت: ہمارے بڑے ماموں، حسن شیخ مرحوم، ہم سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے طویل عمر پائی، بھرپور زندگی گزاری اور اپنے پیچ...
22/06/2026

اظہارِ تعزیت:
ہمارے بڑے ماموں، حسن شیخ مرحوم، ہم سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے طویل عمر پائی، بھرپور زندگی گزاری اور اپنے پیچھے محبت، خلوص، مہمان نوازی اور انسان دوستی کی ایسی روشن یادیں چھوڑ گئے جو ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
ماموں مرحوم، نانا مرحوم شیخ محمد سدپارہ کے نجفِ اشرف حصولِ علم کے لیے روانہ ہونے سے قبل پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں ان کی پرورش والدہ اور دادا نے کی۔ وہ نہایت ملنسار، مہمان نواز اور خدمت گزار شخصیت کے مالک تھے۔
ایک زمانہ تھا کہ سکردو میں نانا مرحوم کا گھر مہمانوں سے آباد رہتا تھا۔ اس دور میں بہت سے لوگوں کے اپنے مکانات نہیں ہوتے تھے، اس لیے باہر سے آنے والے علماء کرام، عزیز و اقارب اور دیگر مہمانوں کا اہم ٹھکانہ یہی گھر ہوا کرتا تھا۔ ماموں حسن شیخ مرحوم مہمانوں کی خدمت اور خاطر تواضع میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
سال میں دو مرتبہ پورے سکردو کے علماء کرام کی دعوت کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ ان دعوتوں میں شکار کا گوشت خصوصی طور پر دسترخوان کی زینت بنتا تھا، جس کے انتظام میں ماموں مرحوم خود کرتے تھے ۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے کئی مرتبہ مرحوم علامہ شیخ غلام محمد صاحب کو دسترخوان پر مختلف اقسام کے کھانے رکھنے کو اسراف سے تعبیر کرتے سنا، لیکن ماموں مرحوم کی محبت اور مہمان نوازی کا تقاضا یہی تھا کہ مہمان ہر ممکن آسائش اور عزت محسوس کرے۔اپنے ہم عصروں میں وہ بے حد مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔ سکردو میں بہت سے لوگ انہیں محبت سے ’’شیخ حسن‘‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ماموں مرحوم جنگِ آزادیٔ بلتستان اور ڈوگرہ دور کے بے شمار دلچسپ واقعات سنایا کرتے تھے۔ وہ بتایا کرتے تھے کہ اس زمانے میں غیر مسلم دکاندار دیانت داری اور حسنِ سلوک کی مثال ہوتے تھے اور مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی مقامی لوگوں کے ساتھ خصوصی تعاون اور رعایت کا رویہ اختیار کرتے تھے۔
وہ ایک واقعہ بیان کرتے تھے کہ سکردو کے معروف سکھ تاجر گروبچن نے ڈوگرہ سرکار کے خلاف بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے نانا مرحوم شیخ محمد سدپارہ سے کہا کہ اگر حالات خراب ہو جائیں تو وہ اپنی دکان کا تمام سامان ان کے سپرد کرنا چاہتا ہے، اور اگر واپس نہ آ سکا تو وہ سامان انہی کا سمجھا جائے۔ تاہم نانا مرحوم نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ اس دور کے باہمی اعتماد، دیانت داری اور انسان دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
یہ غیر مسلم تاجر سرینگر سے براستہ دیوسائی سامان لاتے تھے اور چونکہ سدپارہ ان کے سفر کا ایک اہم پڑاؤ تھا، اس لیے مقامی لوگوں سے ان کے قریبی تعلقات قائم تھے۔ سدپارہ کے بہت سے لوگ گھوڑوں کے ذریعے سامان کی ترسیل کا کام کرتے تھے، جس کے باعث یہ روابط مزید مضبوط ہوئے۔ماموں مرحوم پیشے کے اعتبار سے ٹھیکیدار تھے۔ کام کے سلسلے میں انہیں بلتستان کے تقریباً تمام علاقوں اور دیہات میں جانا پڑتا تھا، اس لیے ان کے پاس یادگار واقعات، قصے اور تاریخی روایات کا ایک وسیع خزانہ موجود تھا۔میرے ساتھ ان کی شفقت اور محبت مثالی تھی۔ میرا بچپن زیادہ تر نانا مرحوم کے گھر گزرا، اس لیے ماموں مرحوم کی خصوصی توجہ اور محبت ہمیشہ شاملِ حال رہی۔ انہیں یہاں تک یاد رہتا تھا کہ مجھے کون سا کھانا پسند ہے۔ ایک مرتبہ گھر آئے تو مسکراتے ہوئے کہنے لگے: ’’چلو، تمہارے لیے چاول لے کر آیا ہوں۔‘‘ بظاہر یہ ایک معمولی بات تھی، لیکن میرے لیے ان کی بے پناہ شفقت اور محبت کا ایک خوبصورت اظہار تھی، جو آج بھی یادوں میں تازہ ہے۔اللہ تعالیٰ ماموں حسن شیخ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی خدمات، مہمان نوازی، اخلاص اور نیک یادوں کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اور تمام پسماندگان، خصوصاً برادران شیخ فدا شیخ زادہ، ماسٹر یونس، فدا حسین اور تمام خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔
شریک غم،
تمام خاندان

20/06/2026
ماسٹر غلام حیدر  نےمیونسپل کارپوریشن انتخابات 2026ء 🗳️میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی باضابطہ طور پر جمع کرا دی...
15/06/2026

ماسٹر غلام حیدر نے
میونسپل کارپوریشن انتخابات 2026ء 🗳️میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی باضابطہ طور پر جمع کرا دیے ہیں انشاء اللّٰہ عوامی خدمت جذبۂ اخلاص دیانت اور عوامی اعتماد کو اپنا سرمایہ بنا کر وارڈ نمبر 19 کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرئے گےہم دعا گو ہیں اللّٰہ تعالیٰ اس سفر کو عوام کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائےاور ماسٹر غلام حیدرکو کامیابی ملے آمین🤲❣️۔

تقی اخونزادہ ❤️

پریس ریلیزسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سکردو و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی  حلقہ 7 سکردو 1،تقی آخونزادہ نے نگران حکومت کے ...
13/06/2026

پریس ریلیز
سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سکردو و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 7 سکردو 1،تقی آخونزادہ نے نگران حکومت کے دوران الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی تشکیل سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ ان کے مطابق بلدیاتی نظام پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک صوبائی معاملہ ہے، لہٰذا ایسے اہم فیصلوں میں منتخب حکومت کے اختیار اور مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔
تقی آخونزادہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو آنے والی منتخب حکومت کے اختیارات اور پالیسی سازی کے عمل پر اثرانداز ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ دیرپا سیاسی اور انتظامی نوعیت کے فیصلے منتخب عوامی نمائندوں اور حکومت کو کرنے دیے جائیں تاکہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار، ادارہ جاتی استحکام اور نظام کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے آئینی دائرۂ اختیار اور مینڈیٹ کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے، جبکہ اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور جمہوری قوتوں کو یکجا ہو کر جمہوری اداروں کے احترام، بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

12/06/2026

Akhunzada Family ❤️

09/06/2026

عزیزم توقیر مہدی شاہ کو الیکشن میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت، حلقے اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میں حلقے اور شہر کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ بھی کرتا ہوں۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین۔
خیر اندیش،
تقی آخونزادہ

سیاست میں جیت یا ہار آخری نہیں ہوتی ۔آج اگر منزل نہیں ملی تو کل کا راستہ صاف ہوا ہے ۔ہار تسلیم کرنا کمزوری نہیں بلکے بڑھ...
08/06/2026

سیاست میں جیت یا ہار آخری نہیں ہوتی ۔آج اگر منزل نہیں ملی تو کل کا راستہ صاف ہوا ہے ۔
ہار تسلیم کرنا کمزوری نہیں بلکے بڑھے دل کی نشانی ہے ۔
عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پہ ۔

اخونزادہ ❤️

اظہارِ تشکرہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں، بزرگوں، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انتخابات ...
08/06/2026

اظہارِ تشکر

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں، بزرگوں، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انتخابات میں تقی اخونزادہ کی بھرپور حمایت کی۔

آپ کے ووٹ، اعتماد، دعائیں اور مسلسل تعاون ہمارے لیے باعثِ حوصلہ اور سرمایۂ افتخار ہیں۔ آپ کی محبت اور اعتماد نے ہمیں عوامی خدمت کے اس سفر میں مزید عزم اور حوصلہ عطا کیا ہے۔

ہم ہر اُس فرد کے شکر گزار ہیں جس نے کسی بھی شکل میں ہمارا ساتھ دیا، ہماری مہم میں حصہ لیا اور مثبت تبدیلی کے اس پیغام کو آگے بڑھایا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی توقعات پر پورا اترنے اور عوام کی خدمت کے لیے مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آپ سب کا بے حد شکریہ۔

مخلص،
تقی اخونزادہ اور ٹیم

Address

Skardu

Telephone

+923445596762

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taqi Akhunzada Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share