اردو شاعری - میرا انتخاب

اردو شاعری - میرا انتخاب شاعری کو دیکھ کر میری لوگ کہتے هیں "کوئی" تو هو گا..
هم دل ہی دل میں مسکرا دیتے هیں کاش "کوئی" تو هوتا...!! ‎میرا عشق ..
ایک تم �
کتابیں
اور
چائے ..!! �‎

25/02/2024

کہاں ہو تم چلے آؤ، محبت کا تقاضہ ہے
غم دنیا سے گھبرا کر ، تمہیں دل نے پکارا ہے

تمہاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی
قسم تم کو ذرا سوچو کہ دستور وفا کیا ہے

نہ جانے کس لئے دنیا کی نظریں پھر گئیں ہم سے
تمہیں دیکھا تمہیں چاہا قصور اسکے سوا کیا ہے

نہ ہے فریاد ہونٹوں پر نہ آنکھوں میں کوئی آنسو
زمانے سے ملا جو غم اسے گیتوں میں گایا ہے

حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرانہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہےیہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص کبھی کبھی مجھے سب ک...
08/02/2022

حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے

یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص
کبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے

17/08/2020

تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے

آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے

ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسے
وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے

آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے
چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے

میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے

منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے
چاند کو چھت پر بلا لوں گا اشارہ کر کے
راحت_اندوری

24/09/2017

کہتے ھیں بڑے فخر سے، "ھم غم نہیں کرتے"،
ماتم کی صدا سنتے ھیں، ماتم نہیں کرتے-
اپنا کوی مرتا ھے تو، روتے ھو تڑپ کے،
پر سبط پیمبر کا، کبھی غم نہیں کرتے-
وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمز شھادت،
جو عید تو کرتے ھیں، محرم نہیں کرتے-
کیوں آپکا دل جلتا ھے، کیوں جلتا ھے سینہ؟
ھم آپکے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے-
گریا کیا یعقوب نے، انکو بھی تو ٹوکو،
یوسف ابھی زندہ ھیں، یوں غم نھیں کرتے-
آدم نے تو حوا کے لیۓ پیٹا ھے سینہ،
سمجھاؤ انہیں "زندوں کا ماتم نہیں کرتے"
حمزہ توشھیدوں کےبھی سردار ھیں لیکن،
کرتے نہ محمد تو، چلو ھم بھی نہ کرتے-
حق بات ھے، بس بغض علی کا ھے یہ چکر،
تم اس لیۓ شبیر کا ماتم نہیں کرتے-
ہمت ھے تو محشر میں، پیمبر سے یہ کہنا،
"ھم زندہ و جاوید کا ماتم نھیں کرتے"
محسن یہ مقبول روائت ھے جہاں میں،
قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے-

12/08/2017

دُکھاں دی روٹی .
سُولا دا سالن .
آہیں دا بالن بال نی .
مائیں نی میں کِنوں آکھاں .
درد وچھوڑے دا حال نی .
مائیں نی میں کِنوں آکھاں .

30/07/2017

رنگ پیلا پڑ رہا ہے 💛
تیری یادیں خون پیتی ہیں

27/06/2017

کبھی جب مُدّتوں کے بعد اُس کا سامنا ہو گا
سوائے پاس آدابِ تکلّف اور کیا ہو گا

27/06/2017

رشتہ بحال کاش پھر اُس کی گلی سے ہو
دل چاہتا ہے عشق،دوبارہ اُسی سے ہو!!!

17/06/2017

ﮨﻢ ﮐﻮ ﺗﻌﻮﯾﺰﺍﺕ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ_______؟
ﮨﻢ ﺍﮔﺮ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺩﻝ ﺳﮯ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮔﺮے..!

18/05/2017

ﻓﻮﻥ ﮐﯽ ﮔﮭﻨﭩﯽ ﺑﺠﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ ﺗﮭﺎ -
ﮐﺸﻤﮑﺶ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺎﻝ ﺍﭨﯿﻨﮉ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﯿﻠﻮ ﮐﯿﺎ !
ﺳﺴﮑﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﺮﻡ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
" ﺑﮩﺖ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ - " 😞
ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺗﻮﮌ ﮐﺮ، ﺑﻶﺧﺮ ﺍﯾﮏ ﺁﮦ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻝ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ -
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮐﮧ ...........
" ﺩﯾﮑﻬﻮ ﻗﻀﺎ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﻧﺎ ﮨﻢ ﺗﻢ ﺳﮯ " 😔😔

27/04/2017

آپ ویسے بھی کہاں بات کیا کرتے تھے
ہم نے سوچا کہ چلو بات بگاڑی جائے!!

28/03/2017

اگر آپ اردو سیکھنا چاھتے ھیں تو عشق کر لیجئے اور اگر آپ عشق کرنا چاھتے ھیں تو اردو سیکھ لیجئے,,

Address

Skardu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو شاعری - میرا انتخاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to اردو شاعری - میرا انتخاب:

Share

Category