Pakistan Peoples Party Baltistan Division

Pakistan Peoples Party Baltistan Division PPP Baltistsn division working with four District of Baltistan, Skardu,Ghanche, Shigr and kharmang.

صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کی جانب سے صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام ک...
09/09/2026

صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کی جانب سے صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں گلگت سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

شکریہ اقبال حسن صاھب ۔Amjad Hussain Advocate Basharat Zaheer Offical
25/08/2026

شکریہ اقبال حسن صاھب ۔
Amjad Hussain Advocate Basharat Zaheer Offical

سکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل...
02/08/2026

سکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجنیئر محمد اسماعیل کی زیرِ صدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے پہلے مرحلے میں عام انتخابات 2026 میں حصہ لینے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تفصیلی ملاقات کی گئی۔ اس دوران امیدواروں نے انتخابی مہم، تنظیمی امور اور انتخابات سے متعلق اپنی شکایات، تحفظات اور مشاہدات کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ کمیٹی نے تمام نکات کو تفصیل سے سنا اور انہیں ریکارڈ کا حصہ بنایا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن پارٹی عہدیداران اور ذمہ داران کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں، انہیں بھی اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل اور منصفانہ موقع فراہم کیا جائے گا، تاکہ ان کا مؤقف بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے اور تمام حقائق کی روشنی میں شفاف، غیرجانبدار اور انصاف پر مبنی سفارشات مرتب کر کے پارٹی قیادت کو پیش کی جائیں۔
انکوائری کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانتداری، شفافیت اور غیرجانبداری کے ساتھ انجام دے گی تاکہ انتخابات سے متعلق تمام حقائق سامنے آ سکیں اور مستقبل میں پارٹی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

21/07/2026

Amjad Hussain Advocate Basharat Zaheer Offical

13/07/2026
12/07/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت، خطے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے عمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مثبت کردار ادا کیا اور بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان کو درپیش مختلف عوامی اور ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام متعلقہ امور پر مشاورت کے بعد وفاق کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے گی تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اپوزیشن کے طور پر ایک مثبت اور ذمہ دار کردار ادا کرے گی۔ جہاں حکومت کو تعاون کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل تعاون کیا جائے گا، جبکہ جہاں عوامی مفاد کے پیش نظر مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا وہاں تعمیری اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس مثبت سیاسی رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بالغ نظری اور سیاسی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے گلگت بلتستان میں جمہوری روایات مزید مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی قوتیں باہمی تعاون اور احترام کے ساتھ خطے کے عوام کی خدمت اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب اور نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے ...
08/07/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب اور نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پارٹی کارکنوں اور تنظیمی عہدیداروں کو درپیش مسائل، تنظیمی امور اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہر مرحلے پر ساتھ لے کر چلیں، ان سے مسلسل مشاورت کریں اور ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم مزید فعال، مضبوط اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے

06/07/2026
Congratulations
20/06/2026

Congratulations

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Peoples Party Baltistan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share