ولیج کورو بلتستان

ولیج کورو بلتستان کورو گنگ چھے اور بلتستان کے تازہ ترین حالات ویڈیوز اور تصویر کیلئے ہمارا پیج کو لائک کریں۔شکریہ
(1)

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَاسلامی دنیا ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔😭😭
01/03/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اسلامی دنیا ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔😭😭

پانی بچانے کا انوکھا طریقہ 🌨️گلگت بلتستان جیسے پہاڑی علاقوں میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ لیکن وہاں کے لوگوں نے ایک ...
26/02/2026

پانی بچانے کا انوکھا طریقہ 🌨️

گلگت بلتستان جیسے پہاڑی علاقوں میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ لیکن وہاں کے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے جسے آئیس ٹوپا (Ice Stupas) کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ پانی کو بچانے کا موثر طریقہ ہے

آئیس ٹوپہ کیسے کام کرتے ہیں؟
1. سردیوں میں پانی کو جماتے ہیں۔ پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر پانی کو مصنوعی طور پر جماتے ہیں تاکہ وہ بڑے برف کے ٹیلے بن جائیں۔ یہ ٹیلے خاص طور پر ایسے جگہوں پر بنائے جاتے ہیں جہاں سایہ زیادہ ہو اور ٹمپریچر کم ہو۔
2. گرمیوں میں آہستہ پگھلتے ہیں۔ جب گرمیاں آتی ہیں تو یہ برف آہستہ آہستہ پگھلتی ہے اور پانی کی شکل میں نکلتی ہے۔ یہ پگھلنے کا عمل آہستہ ہوتا ہے، جس سے پانی کا بہاؤ منظم رہتا ہے۔
3. کھیتوں کو پانی ملتا ہے۔ یہ پانی زراعت کے لیے استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی کمی ہوتی ہے۔ اس طرح، آئیس ٹوپا پانی کے بحران سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

آئیس ٹوپا کے فوائد:
- پانی کی بچت: پانی کو سردیوں میں سٹور کرکے گرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جس سے پانی کا بہتر انتظام ہوتا ہے۔
- زراعت کی بہتری۔ کھیتوں کو وقت پر پانی ملتا ہے، جس سے فصل بہتر ہوتی ہے اور محاصل میں اضافہ ہوتا ہے۔
- اقتصادی فوائد۔ زراعت میں بہتری سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، جو محلی معیشت کے لیے فائدہ مند ہے۔

چیلنجز:
- تکنیکی مدد: آئیس ٹوپا بنانے کے لیے خاص ٹیکنالوجی اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ محلہ کے لوگوں کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ اسلئے بی سی ڈی ایف بلتستان والوں کی تعاون سے کورو بلتستان میں بھی آئیس ٹوپا بنایا گیا ہے
-موسم کی تبدیلی۔ گرم موسم میں برف جلدی پگھل سکتی ہے، جس سے پانی کا بہاؤ غیر منظم ہو سکتا ہے۔
-موثر انتظام۔ آئیس ٹوپا کی دیکھ بھال اور انتظام کے لیے مناسب منصوبہ بندی ضروری ہے۔

مستقبل کی امید:
آئیس ٹوپا کا یہ طریقہ پانی کے بحران سے نمٹنے کا ایک خوبصورت حل ہے اگر مناسب طریقے سے اس کام کو بہتر کی جائے تو یہ پانی کی کمی والے علاقوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو سکتا ہے۔

وردی کی آن، خدمت کا سفر  ایک یادگار دن گلگت بلتستان کی سنگلاخ چٹانوں اور بلند و بالا پہاڑوں کی طرح یہاں کے جوانوں کے حوص...
03/02/2026

وردی کی آن، خدمت کا سفر
ایک یادگار دن

گلگت بلتستان کی سنگلاخ چٹانوں اور بلند و بالا پہاڑوں کی طرح یہاں کے جوانوں کے حوصلے بھی ہمالیہ سے بلند ہیں۔ انہی غیور جوانوں میں ایک نام گلگت بلتستان پولیس کے اس مایہ ناز، قابل، عوام دوست اور فرض شناس آفیسر کا ہے، جنہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی قابلیت، دیانت اور فرض شناسی کا اعتراف آج ایک نئے اعزاز کی صورت میں سامنے آیا ہے۔یہ اعزاز اس شخص کو ملا ہے جس کا نام محمد اسماعیل کوروی ہے۔ جی ہاں وہی اسماعیل صاحب جسے اپنے حلقہ احباب میں پیار سے تمارک کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔

تقریبِ سٹار پوشی:
وہ لمحہ کتنا پُر وقار تھا جب ڈی آئی جی بلتستان رینج کے دفتر میں ایک شاندار تقریب میں چاہنے والوں کا ایک جمع غفیر امڈ آیا۔ موقع تھا موصوف کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) سے سب انسپکٹر (SI) کے عہدے پر ترقی کا۔ریجنل پولیس آفیسر بلتستان طفیل احمد میر ، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، ،ایس ایس پی سکردو حسن علی ، ایس ایس پی شگر وزیر نیک عالم نے اپنے دستِ مبارک سے ان کے کندھوں پر ستارے سجائے۔ یہ ستارے محض دھات کے ٹکڑے نہیں، بلکہ برسوں کی محنت، راتوں کی جاگتی آنکھوں اور عوام کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کا ثمر تھے۔ اس موقع پر ان کے چہرے کا وقار یہ بتا رہا تھا کہ یہ سنگِ میل ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

سٹار پوشی کے فوراً بعد تقریب کے شرکاء، عزیز و اقربا اور دوست احباب نے انہیں گھیر لیا۔ فضا "مبارک ہو" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کیے گئے، اور ان کے گلے میں ڈالے گئے رنگ برنگے ہار ان کی عوامی مقبولیت کی گواہی دے رہے تھے۔ اس پروقار تقریب کے بعد، خوشی کا یہ کارواں ایک شاندار قافلے کی صورت میں اپنے آبائی گاؤں کی طرف روانہ ہوا۔

سفرِ وطن کے دوران جب یہ قافلہ پولیس چیک پوسٹ چھمدو پر پہنچا، تو وہاں کا منظر دیدنی تھا۔ ان کے پیٹی بند سینیر و جونیر ساتھیوں نے اپنے افسر کا روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا۔ پولیس کی وردی میں ملبوس ساتھیوں نے نہ صرف سلیوٹ پیش کیا بلکہ ہاروں اور پھولوں سے استقبال کر کے یہ ثابت کیا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کی طرح اپنے آفیسروں کی قدر کرنا جانتا ہے۔

کورو پل: عوامی محبت کا فقید المثال استقبال
چھمدو سے روانگی کے بعد جب قافلہ تاریخی کورو پل پر پہنچا تو یہاں استقبال کا رنگ ہی جدا تھا۔ علاقے کے عوام، نوجوانوں اور عمائدین کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی وہاں اپنے ہیرو کی راہ تک رہی تھی۔ جیسے ہی گاڑیوں کا رخ کورو کی طرف ہوا، فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ کورو کے عوام نے والہانہ محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف قافلے کو روکا بلکہ آفیسرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہاروں سے لاد دیا۔ کورو پل پر ہونے والا یہ شاندار استقبال ان کی عوامی خدمات اور حسنِ اخلاق کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

کورو پل سے ہوتے ہوئے جب قافلہ بالآخر گھر پہنچا، تو وہاں ایک انتہائی جذباتی اور خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔ گھر پہنچنے پر معصوم بچوں نے خوشی کے نغمے گا کر اور رشتہ داروں نے روایتی طریقے سے اپنے لعل کا استقبال کیا۔ اپنوں کی آنکھوں میں فخر کے آنسو اور بزرگوں کی دعائیں اس پوری پیشہ ورانہ جدوجہد کا سب سے بڑا اعزاز تھیں۔

اس یادگار دن کا اختتام ایک شاندار طعام پر ہوا، جہاں گاؤں کے معززین، رشتہ داروں اور دوستوں نے مل بیٹھ کر دسترخوان کی رونق بڑھائی۔ یہ محض ایک کھانا نہیں تھا بلکہ یہ اس بات کا جشن تھا کہ جب انسان محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بناتا ہے، تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے اور معاشرہ اسے سر آنکھوں پر بٹھاتا ہے۔

سیاچن روڈ غواڑی کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے سبزی کی دکان مکمل تباہ۔۔۔ اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں۔روڈ بڑ...
03/02/2026

سیاچن روڈ غواڑی کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے سبزی کی دکان مکمل تباہ۔۔۔
اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں۔
روڈ بڑی گاڑیوں کےلئے بند

03/02/2026

سیاچن روڈ غواڑی کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے سبزی کی دکان مکمل تباہ۔۔۔
اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں۔

30/01/2026

آپو یوسف کو بیوی مل گیا۔
😂

کورو کے سپوت، ہر دل عزیز، دبنگ آفیسر اسماعیل صاحب کو ASI سے ترقی ہوکر Sub Inspector بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبار...
30/01/2026

کورو کے سپوت، ہر دل عزیز، دبنگ آفیسر اسماعیل صاحب کو ASI سے ترقی ہوکر Sub Inspector بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

22/01/2026
22/01/2026
22/01/2026

اسحاق گیلانی صاحب کورو میں آنے کے بعد موبائل سنگل کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کر رہے اور کیے رہا ہے یہ۔۔۔

ایک بار آپ بھی سنو

والک فار وِنٹر ٹورِزم سیزن سکستھ کی ٹیم کا کورو ویلی میں  شاندار استقبال :ٹیم میں شامل قاسم بٹ صاحب، ذیشان مہدی صاحب ،من...
18/01/2026

والک فار وِنٹر ٹورِزم سیزن سکستھ کی ٹیم کا کورو ویلی میں شاندار استقبال :
ٹیم میں شامل قاسم بٹ صاحب، ذیشان مہدی صاحب ،منظور امین صاحب، عنایت عینو صاحب اور غازی علی ارکان صاحب کی ٹورزم کو پروموٹ کرنےاور علاقے کے مسائل سے آگاہی کےلئیے پورے خطّے میں اس تاریخی اقدام کوعوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہےاور کورو کی یوتھ اور عوام نے بھرپور استقبال کرکے ٹیم
کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

قدیم زمانے کی راستہ پر چہلی قدمی
for

13/01/2026

لعنتی محکمہ سے بل تو اورلوڈ کے ساتھ ٹائم پر آتا ہے لیکن کچھ دنوں سے شیڈول کے مطابق بھی موبائل چارج ہونے والا بجلی بھی نہیں آرہا ہے یہ کیا ڈرامہ ہے

Address

Kuro Ghanche Gilgit Baltistan
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ولیج کورو بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ولیج کورو بلتستان:

Share