11/06/2021
کھرمنگ
بلتستان کے لوگ سادہ لوح عوام مہمان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ ایمانداری میں بھی اپنی مثال آپ ہیں 💓
حاجی شبیر جس کا تعلق ضلع کھرمنگ کے گاوں مادھوپور سے ہے، پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے اور انتہائی قلیل تنخواہ پر شاربہ فاونڈیشن کھرمنگ کے ایمبولینس چلاتا ہے
منٹھوکھا آبشار پہ تفریح کیلئے گیا تھا آبشار سے ایک بیگ ملی جس میں تقریباً دو لاکھ ستاون ہزار کے خطیر رقم موجود تھے موصوف نے بیگ کے مالک آبشار پہ ڈھونڈنے کی لاکھ کوشش کی مگر سیاح وہاں سے نکل گیا تھا، بیگ سے شناختی کاڈر اور تعریفی کاڈر ملے جس پر موبائل نمبر درجہ تھا رابط کرنے پر معلوم ہوا کہ اس رقم کا اصل مالک مسمی یاسین رشید ساکن فیصل آباد واپس جاتے ہوئے ناران پہنچ گئے ہیں انہیں بیگ کے حوالے سے آگاہ کیا تو سیاح نے بیگ اور اپنے اشیاء کی نشاندہی کی ،انکا کہنا تھا وہ سیاحت کی غرض بلتستان آئے تھے اور انکا بیگ پانی میں بہہ گیا تھا اور ڈھونڈنے کے باوجود بھی نہیں ملی۔ انہیں انتظامیہ نے بیگ ملنے کی اطلاع دی تو وہ خوش ہوئے اور اپنا سامان اور رقم لینے ناران سے واپس آنے کا کہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور خصوصاً مسمی شبیر حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بلتستان کے باسیوں کی ایمانداری پر پھولے نہیں سمائے۔
ہم صوبائی حکومت ، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ایس پی کھرمنگ سے گزارش کرتے ہیں کہ سیاح کے کھرمنگ واپس پہنچنے پر چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کریں اور حاجی شبیر کو ایمانداری اور علاقے کا نام روشن کرنے پر اسناد اور انعام سے نوازنے کے ساتھ سیاح کو رقم اور بیگ واپس کیا جائے۔۔
شبیر حسین جیسے لوگوں کی وجہ سے انسانیت اور ایمانداری قائم ہے۔شبیر حسین جیسے لوگ گلگت بلتستان کی پہچان اور مثبت چہرہ ہیں ۔