26/05/2026
پریس ریلیز
سب ڈویژن گمبہ میں عید الاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گمبہ، تحصیلدار گمبہ اور SHO ائیرپورٹ نے مختلف عید گاہوں، خانقاہوں اور مساجد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، پارکنگ، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ انتظامی کمیٹیوں کو عید نماز کے پُرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
اسی سلسلے میں مرکزی امام جمعہ آغا احمد شاہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں عید انتظامات، سیکیورٹی اقدامات اور عید کے دنوں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید برآں، عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔