Peoples Youth Organization Baltistan Division

Peoples Youth Organization Baltistan Division پیپلز یوتھ جی بی کو ایک مضبوط،مستحکم اور مثالی تنظیم بنانے کا عزم ۔

میر لیاقت، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو طویل عرصے سے ایسی مضب...
20/06/2026

میر لیاقت، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو طویل عرصے سے ایسی مضبوط، باصلاحیت اور حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرنے والی قیادت کی ضرورت تھی جو علاقے کے مسائل کو مؤثر انداز میں اعلیٰ سطح پر اجاگر کر سکے۔
آج گلگت بلتستان کے عوام کو یہ امید اور اعتماد جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔ حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی کامیابی اور عوام کی جانب سے بھرپور حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے اپنی امیدوں کا اظہار ووٹ کی طاقت سے کیا ہے۔
ہم سب کو جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے یہ توقعات وابستہ ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے محکوم اور مظلوم عوام کی مؤثر آواز بنیں گے، ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوامی و اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کے لیے ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

جیئے بھٹو
جیئے پاکستان پیپلز پارٹی

Mir Liaqat

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان (PYO) بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نے قومی اسمبلی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ...
20/06/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان (PYO) بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نے قومی اسمبلی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر خطے کے عوام اور نوجوانوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔
جنرل سیکریٹری پی وائی او بلتستان ڈویژن نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کا مطالبہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک، پی پی پی کی قیادت نے ہمیشہ جی بی کی ترقی اور حقوق کے لیے عملی اور تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ جنرل سیکریٹری نے عزم کا اظہار کیا کہ بلتستان ڈویژن کے نوجوان اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حقوق کے حصول تک ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Nasir Nazir

صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن میر لیاقت کی جانب سے پورے گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے وال...
11/06/2026

صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن میر لیاقت کی جانب سے پورے گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ کامیابی عوام کے اعتماد، کارکنان کی انتھک محنت، پارٹی قیادت کی بہترین حکمتِ عملی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی منشور کی جیت ہے۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ہم تمام کامیاب امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ عوامی خدمت، ترقی، خوشحالی اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جیے بھٹو! جیے بلاول بھٹو زرداری!

Mir Liaqat

01/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کو سرزمینِ سکردو، بلتستان میں آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

عوامِ بلتستان اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا یہ دورہ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور جمہوری جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خوش آمدید بلاول بھٹو زرداری!
خوش آمدید قائدِ عوام کے وارث!
خوش آمدید سرزمینِ بلتستان!
🌹🇱🇾

01/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کو سرزمینِ سکردو، بلتستان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ 🇱🇾🌹

بلتستان کے باشعور عوام اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا یہ دورہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ایک نئی امید ثابت ہوگا۔

سرزمینِ بلتستان آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔

جیئے بھٹو!
جیئے عوام!
جیئے پاکستان پیپلز پارٹی! ❤️🌹

Mir Liaqat

سکردو:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیرِ اہتمام آج پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو...
30/05/2026

سکردو:

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیرِ اہتمام آج پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورۂ بلتستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن میر لیاقت نے کی۔اجلاس میں سکردو میں منعقد ہونے والے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسۂ عام کی تیاریوں، یوتھ ونگ کے کردار اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور کارکنان کو متحرک کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔میر لیاقت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی امید اور ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ ان کے بلتستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا اور یوتھ ونگ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو بلتستان کی تاریخ کا ایک یادگار عوامی اجتماع بنایا جائے گا۔

حسن عسکری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن

30/05/2026

*اہم ہنگامی اجلاس کا اعلان*

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے آج شام 6 بجے پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورۂ بلتستان کے حوالے سے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں دورے کی تیاریوں، یوتھ کی ذمہ داریوں اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔لہٰذا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان، ضلع سکردو، گانچھے، کھرمنگ، شگر، ایڈیشنل ضلع روندو، سب ڈویژن گمبہ سمیت تمام ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے عہدیداران اور جیالوں سے گزارش ہے کہ بروقت اور لازمی شرکت کو یقینی بنائیں۔آپ کی شرکت پارٹی کی کامیابی اور تنظیمی یکجہتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

جئے بھٹو ✌️🇱🇾

سکردو:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلتستان کے متوقع دورے کے سلسلے میں پارٹی قیادت نے آج سکردو میں...
30/05/2026

سکردو:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بلتستان کے متوقع دورے کے سلسلے میں پارٹی قیادت نے آج سکردو میں ممکنہ جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جناب نئیر بخاری، مرکزی رہنما جناب ندیم افضل چن، جناب مرتضیٰ ستی، جناب زاکر بلتی، بلتستان ڈویژن کے صدر جناب بشارت ظہیر، جنرل سیکرٹری جناب محمد بشیر، رہنما جناب وزیر وقار، میڈیا کوآرڈینیٹر جناب عمران زاکر، جناب محمد حسین اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر میر لیاقت سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
رہنماؤں نے جلسہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی امور، عوامی شرکت، سکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلتستان آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا اور ایک عظیم الشان عوامی اجتماع کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام اپنی محبت، وابستگی اور اعتماد کا اظہار کریں گے۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں، عوامی حقوق اور ترقیاتی وژن کی علامت ہیں، اور ان کا دورہ بلتستان کی سیاست میں ایک نئی روح اور توانائی پیدا کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالے اس تاریخی موقع کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر جیالوں کے نعروں سے گونجے گی۔

میڈیا سیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء جناب چوہدری منظور نے پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر جناب بشارت ظہیر، پی وائی او بل...
29/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء جناب چوہدری منظور نے پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر جناب بشارت ظہیر، پی وائی او بلتستان ڈویژن کے صدر میر لیاقت، بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر اور میڈیا کوآرڈینیٹر جناب عمران زاکر سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کے متوقع دورۂ گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور مختلف اضلاع میں جلسہ عام کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے مختلف مقامات پر جلسہ گاہوں کے لیے مختص جگہوں کا معائنہ بھی کیا اور دورے کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ حکمت عملی مرتب کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوامی قوت کے ساتھ میدان میں نظر آئے گی۔

*حسن عسکری ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن*

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peoples Youth Organization Baltistan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share