Rescue 1122 Ghizer

Rescue 1122 Ghizer Maintain a state of preparedness to deal with emergencies.

 ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو 1122، راجہ اجمل نذیر نے ڈپٹی کمشنر غذر، جناب عنایت اللہ  کو ادارے کی مجموعی پیش رفت، افرادی قوت اور آ...
23/04/2026



ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو 1122، راجہ اجمل نذیر نے ڈپٹی کمشنر غذر، جناب عنایت اللہ کو ادارے کی مجموعی پیش رفت، افرادی قوت اور آپریشنل کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹریننگز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے درمیان ایک مؤثر اور مربوط نظام قائم کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ ہنگامی حالات میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  شیئی دار، بتھریت میں مزدا گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔...
23/04/2026




شیئی دار، بتھریت میں مزدا گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ایک شخص، انور حسین (رہائشی ہنزہ)، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مزید دو زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا زیرِ علاج ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، عظیم اللہ صاحب کے خصوصی احکامات کے تحت جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں، بتھریت اور ہنزہ، منتقل کر دی گئی ہیں۔

*Rescue1122Ghizer*آج شیر قلعہ پل کے قریب دریا غذر میں ایک معیت نظر آنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 غذر کی ٹیم نے فوری رسپونڈ...
09/04/2026

*Rescue1122Ghizer*

آج شیر قلعہ پل کے قریب دریا غذر میں ایک معیت نظر آنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 غذر کی ٹیم نے فوری رسپونڈ کرکے معیت کو دریا سے نکال کر ریسکیو وین میں سول ہسپتال سنگل منتقل کر دی بعد از ضروری کاروائی کے بعد معیت کو شیر قلعہ منتقل کر دی گئی ۔

03/04/2026

1122 Ghizer
release

ہنگامی صورتحال میں عوام ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔
اگر ہیلپ لائن عارضی طور پر دستیاب نہ ہو، تو درج ذیل نمبرز پر کال کر سکتے ہیں۔
0355-4315555

0345-4299313

0355-5677771

0355-5755755

0345-5210220

03554479862

اس کے علاوہ، ضلع انتظامیہ، پولیس کنٹرول روم اور سول ڈیفنس سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضلع انتظامیہ: 05814.920102
پولیس کنٹرول روم: 05814.15
سول ڈیفنس: 05814.16

ریسکیو 1122، غذر ہنگامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

  1122 Ghizer : Eid ul Fitr Deployementریسکیو 1122 غذر کی ٹیمیں عید کے بڑے اجتماعات، بشمول ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ اور گوپ...
21/03/2026

1122 Ghizer
: Eid ul Fitr Deployement

ریسکیو 1122 غذر کی ٹیمیں عید کے بڑے اجتماعات، بشمول ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ اور گوپس میں تعینات رہیں تاکہ نمازِ عید اور دیگر تقریبات کا انعقاد محفوظ، پُرامن اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیمیں عید کے تمام ایام کے دوران مسلسل الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ عید کی خوشیوں کے دوران احتیاط کریں، نوجوان خاص طور پر گاڑی اور بائیک چلانے میں اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

  1122 Ghizer : Eid ul Fitr Deploymentریسکیو 1122 غذر کی ٹیمیں عید کے بڑے اجتماعات، بشمول ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ اور گوپس...
21/03/2026

1122 Ghizer
: Eid ul Fitr Deployment

ریسکیو 1122 غذر کی ٹیمیں عید کے بڑے اجتماعات، بشمول ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ اور گوپس میں تعینات رہیں تاکہ نمازِ عید اور دیگر تقریبات کا انعقاد محفوظ، پُرامن اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیمیں عید کے تمام ایام کے دوران مسلسل الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ عید کی خوشیوں کے دوران احتیاط کریں، نوجوان خاص طور پر گاڑی اور بائیک چلانے میں اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

21/03/2026
Celebrate Eid with responsiblity
20/03/2026

Celebrate Eid with responsiblity

*ریسکیو 1122 غذر*موضوع: مومن آباد، اشکومن اسکول آگ کے واقعے کی رپورٹڈپٹی کمشنر غذر کی ہدایات کے مطابق، ریسکیو 1122 ٹیم ن...
18/02/2026

*ریسکیو 1122 غذر*
موضوع: مومن آباد، اشکومن اسکول آگ کے واقعے کی رپورٹ
ڈپٹی کمشنر غذر کی ہدایات کے مطابق، ریسکیو 1122 ٹیم نے مومن آباد اشکومن کے ایل آر ایس اسکول میں آگ لگنے کے واقعے پر فوری طور پر پہنچ کر مکمل معائنہ کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی بچی ہوئی چنگاری سے دوبارہ آگ نہ لگے۔
ٹیم نے عوام کو ہدایت کی کہ متاثرہ عمارت میں دوبارہ داخل ہونے سے قبل تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے لیے ریسکیو کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو فائر ٹینڈر کے ساتھ فائر بریگیڈ کا ٹینڈر بھی روانہ کیا گیا تھا، جو مقامی افراد کی طرف سے آگ پر قابو پانے کی اطلاع ملنے پر واپس بھیج دیے گئے۔

18/02/2026


مومن آباد، اشکومن کے ایک اسکول میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر ضلع غذر کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ایک فائر ٹینڈر، جبکہ فائر بریگیڈ کا ایک فائر ٹینڈر فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

  ضلع ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر جوش و جذبے اور اتحاد کے ساتھ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر جناب حبیب الرحم...
05/02/2026




ضلع ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر جوش و جذبے اور اتحاد کے ساتھ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر جناب حبیب الرحمٰن کی قیادت میں یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف طبقات نے شرکت کی۔ ریسکیو 1122 نے تقریب کے محفوظ اور پُرامن انعقاد کے لیے ٹیمیں تعینات کیں۔
بوائز ہائی اسکول گاہکوچ میں منعقدہ سیمینار میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے یکجہتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے امید کا اظہار کیا، جبکہ سید غلام محمد، صدر غازیان و شہداء تنظیم، نے ملی اتحاد پر زور دیا۔

 🔥 "آگ سے حفاظت، سب کی ذمہ داری!"(Fire Safety is Everyone’s Responsibility!)ڈپٹی کمشنر غذر کی ہدایات کے تحت قائم شدہ Ins...
03/02/2026



🔥 "آگ سے حفاظت، سب کی ذمہ داری!"
(Fire Safety is Everyone’s Responsibility!)

ڈپٹی کمشنر غذر کی ہدایات کے تحت قائم شدہ Inspection Committee نے ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں سرکاری، تجارتی اور نجی عمارتوں کا جامع فائر سیفٹی معائنہ کیا۔ معائنہ میں ایس او پیز، فائر سیفٹی آلات، ایمرجنسی اخراجی راستے اور برقی حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تسلی بخش فائر سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے، اور یہ مہم ضلع کے تمام سب ڈویژنز میں جاری رہے گی تاکہ کسی بھی آگ کی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل ممکن ہو.
ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو 1122، راجہ اجمل نذیر، ڈپٹی کمشنر غذر کو معائنہ کے نتائج، کیے گئے اقدامات اور دی گئی سفارشات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں

Address

Rescue 1122 Ghizer
Skardu
15160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Ghizer:

Share