26/11/2022
ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں 66 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی بطور مہمان خصوصی شرکت
ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں 66 بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور تھے۔ لورالائ پہنچنے ہر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے ان کا استقبال کیا۔
منعقدہ پریڈ میں 758 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔ انُتمام کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی نے کامیاب ریکروٹس اور انُکے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد دی اور انُکی کارکردگی کو سراہا۔ کمانڈر بلوچستان نے ایف سی بلوچستان کی فرائض کے انجام دہی میں کارکردگی کو سراہا اور اس کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔
آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ بابل جن کا تعلق ضلع ڈیرہ بگٹی سے ہے، کو آئی جی ایف سی کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمد ذاکر جن کا تعلق ضلع سبی سے ہے، کو آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔
تقریب کے بعد کمانڈر بلوچستان کور نے لورالائی، دکی اور سنجاوی کے عمائدین اور ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء سے ملاقات اور مسائل پر گفتگو کی۔