Pakistan k Malik ki Aewaiz

Pakistan k Malik ki Aewaiz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan k Malik ki Aewaiz, Social service, Keranchi Sindh, Sindh.
(1)

📢 عوامی آواز اور اہم مسائل:
عوام کا سب سے بڑا مرکز ان کے روزمرہ کے مسائل ہیں جو ملک میں جاری بحث کا حصہ ہیں:
مہنگائی اور ٹیکس: اشیائے خوردونوش کی بلند قیمتیں اور بھاری یوٹیلیٹی بلز عام آدمی کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں。
قانون و انصاف: شہری سڑک

03/09/2026

*سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔*

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 224 کلو میٹر، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلو میٹر تھی۔

*وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جی کردیا**ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی ...
01/09/2026

*وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جی کردیا*

*ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

*پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

کیوں بڑھاتے ہیں اتنے پیسے اور کیوں کم کرتے ہیں

30/08/2026

وفاقی کرائم لسٹ بنانے کا فیصلہ

وزارتِ داخلہ کا ملک بھر کے جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

وفاقی کرائم لسٹ میں اشتہاری و مفرور ملزمان، منشیات فروش و اسمگلرز، انسانی اسمگلرز، دہشت گرد، منی لانڈرنگ اور مالی فراڈ میں ملوث افراد، سائبر کرائم میں ملوث عناصر، کالعدم تنظیموں کے ارکان، بین الصوبائی و بین الاقوامی منظم جرائم میں ملوث افراد شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ وارنٹ گرفتاری یا حراستی احکامات والے افراد، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے اور انٹرپول ریڈ نوٹس کا سامنا کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی شامل کیا جائے گا۔

ہر فرد کو منفرد قومی کریمنل شناختی نمبر دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

*🟢 بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ لیکر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے .....!!!*دنیا کے جن ممالک میں پارلیمانی نظامِ حکومت ...
29/08/2026

*🟢 بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ لیکر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے .....!!!*

دنیا کے جن ممالک میں پارلیمانی نظامِ حکومت رائج ہے، وہاں شاید پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک الیکشن ہارا ہوا شخص اسی اسمبلی کا قائدِ ایوان بن گیا ہے۔ یہ اعزاز ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سلیکٹ ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو حاصل ہوا ہے۔
دنیا کے کسی بھی پارلیمانی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ جو شخص عام انتخابات میں ہار گیا ہو وہی شخص مخصوص نشست پر منتخب ہونے کے بعد اسی اسمبلی میں آکر وزیراعظم بن گیا ہو -!!!'
゚viralシ

28/08/2026

*📢شہباز حکومت عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی*

پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31اگست تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

23/08/2026

پاکستانی آرمی چیف کا دورہ تہران

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل منیر پیر کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں تہران جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس دورے کا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔

اس دورے کے دوران وہ ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
پاکستان کے مالک کی آواز

16/08/2026

کے پی اسمبلی میں نون لیگی رہنماؤں کے ساتھ بڑا پرینک ہو گیا۔۔😜

نواز شریف۔۔ مردہ باد
مریم نواز۔۔ مردہ باد

Address

Keranchi Sindh
Sindh
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan k Malik ki Aewaiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share