District Education Officers Sibi

District Education Officers Sibi The Education Department of Sibi District is to provide information to the public about the functioni

سبی // ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا  اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمش...
19/05/2026

سبی // ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، سینیئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسر میر گہرام لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد طارق، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر مرزا عطہر بیگ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میل لہڑی لیاقت علی لغاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فیمیل سمیت ٹکری محمد اسلم جتوئی،محمد یونس خجک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 129 دورے کیے گئے جن کے دوران 21 مرد و خواتین اساتذہ غیر حاضر جبکہ 24 اسکول بند پائے گئے۔ اجلاس کے دوران غیر حاضر خواتین و مرد اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے جبکہ تمام بند اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی بندش اور غیر حاضری ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت تعلیمی معیار کی بہتری اور بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، لہٰذا تمام افسران اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔

سبی //  کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ضلع سبی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اچانک مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا ...
07/05/2026

سبی // کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ضلع سبی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اچانک مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے تدریسی عمل، طلباء کی کارکردگی اور اسکولوں کے مجموعی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر سبی ڈویژن نے گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکول ریلوے کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہ آباد، گورنمنٹ گرلز سکول غریب آباد کے ہائی و پرائمری سیکشنز اور ڈویژنل پبلک سکول کا معائنہ کیا۔

کمشنر اسداللہ فیض نے کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے براہ راست گفتگو کی

طلباء و طالبات سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔

کمشنر سبی ڈویژن نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنائیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

اس موقع پر انہوں نے اسکول انتظامیہ سے درپیش مسائل بھی تفصیل سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ طلباء کو ایک بہتر، سازگار اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

*فوکل پرسن میڈیا اینڈ سوشل میڈیا محکمہ تعلیم ضلع سبی*

گرل گاٸیڈ رپورٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (DRR) ڈسٹرکٹ سبیشرکا 400 مورخہ 2026 اپریل 14. 13پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ضلع سبی ک...
14/04/2026

گرل گاٸیڈ رپورٹ
ڈیزاسٹر مینجمنٹ (DRR) ڈسٹرکٹ سبی
شرکا 400

مورخہ 2026 اپریل 14. 13

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ضلع سبی کی جانب سے قدرتی آفات و حادثات سے بچاؤ جیسا کہ زلزلہ، سیلاب، طوفان، آگ اور دیگر ہنگامی حالات انسانی زندگی، ماحول اور معیشت پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔ ان خطرات سے بچاؤ اور نقصانات کو کم کرنے کے لیے آگاہی اور تیاری نہایت ضروری ہے اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں صوبائی گرل گائیڈ ٹرینر شازیہ خرم کی زیر قیادت ڈزاسٹر مینجمنٹ (DRR ) کی ٹرینگ کا انقعاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ ایجوکشن أفیسر سبی عبد الستار لانگو اور ڈسٹرکٹ أفیسر ایجوکشن مس ارم نورین نے کی۔

ٹرینگ میں مختلف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی گرل گائیڈ کی چار سو سے زاٸد طلبہ نے حصہ لیا ڈی ار ار سے مراد افات کے خطرات کو کم کرنا اور اور ان کے اثرات کو محدود کرنا ہے اس میں پیشگی منصوبہ بندی خطرات کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات شامل ہوتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی اور مالی نقصان کو کم کیا جا سکے

مزید صوبائی گرل گائیڈ ٹرینر سبی شازیہ خرم نے گرل گاٸیڈ کو اگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم آفات سے بچاؤ

نوٹس بسلسلہ میرٹ لسٹ ٹیچنگ اسٹاف فیز 4 محکمہ تعلیم ضلع سبی۔ منجانب۔ عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سبی۔
07/04/2026

نوٹس بسلسلہ میرٹ لسٹ ٹیچنگ اسٹاف فیز 4 محکمہ تعلیم ضلع سبی۔
منجانب۔ عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سبی۔

23/03/2026
داخلہ مہم 2026تحصیل لہڑی کے تمام باشعور افراد، علماء کرام، قبائلی عمائدین ، سوشل ورکزر, اساتذہ کرام اور والدین سے گزارش ...
06/03/2026

داخلہ مہم 2026

تحصیل لہڑی کے تمام باشعور افراد، علماء کرام، قبائلی عمائدین ، سوشل ورکزر, اساتذہ کرام اور والدین سے گزارش کی جاتی ہے تمام اسکولوں میں نئے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول میں داخل کروا تعلیم دوست ہونے کق ثبوت دیں۔
بچوں کو مفت درسی کتب ، مستحق طلباء کو وردیاں اور دیگر سامان بھی فرام کیا جائے گا۔
پڑھے گا لہڑی
تو اگے بڑھے گا لہڑی
منجانب: لیاقت علی لغاری۔ ڈی ڈی او ایجوکیشن میل لہڑی

`ضلع سبی، داخلہ مہم 2026`*_ ضلع سبی کو رواں سال 4521 نئے طلبہ و طالبات کے داخلے کا ہدف_*سبی /// ضلع سبی میں نئے تعلیمی س...
05/03/2026

`ضلع سبی، داخلہ مہم 2026`

*_ ضلع سبی کو رواں سال 4521 نئے طلبہ و طالبات کے داخلے کا ہدف_*

سبی /// ضلع سبی میں نئے تعلیمی سال 2026ء کے آغاز کے ساتھ ہی داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل سبی عبدالنبی پیچوہا، لیاقت علی لغاری،طارق الماس،مزرا اطہر بیگ،مسز نورین، یاسمین عمرانی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے ضلع سبی کو رواں سال 4521 نئے طلبہ و طالبات کے داخلے کا ہدف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہو چکا ہے اور داخلہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

انہوں نے علماء کرام، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی، علاقہ کونسلرز، اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم میں محکمہ تعلیم کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے اپنے علاقوں میں سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروانے میں کردار ادا کریں۔

افسران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق "ہر بچہ سکول جائے، روشن بلوچستان بنائے" کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب ہو اور بلوچستان علم کی روشنی سے منور ہو۔
داخلہ مہم کے دوران واک اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ داخل ہونے والے بچوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت کتب، سکول بیگ، یونیفارم اور اسٹیشنری فراہم کی جائے گی۔

تعلیمی افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گرلز اور بوائز سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر داخلوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور سول سوسائٹی اس قومی مقصد میں بھرپور تعاون کریں گے۔

فوکل پرسن میڈیا اینڈ سوشل میڈیا محکمہ تعلیم ضلع سبی

Address

Eregetion Raod Sibi
Sibi
82000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Officers Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share