10/12/2024
سبی: محکمہ ایجوکیشن ، ہیلتھ ، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،
سبی کے نوجوانوں کو جب بھی روزگار کا موقع ملتا ہے تو انہیں سیاسی رشوت کے طور پر منظور نظر افراد میں بندربانٹ کسی صورت قبول نہیں، میرٹ کی پامالی سابقہ روایات کو ہرگز نہیں مانے گے، صاف شفاف بھرتیوں کو ممکن بنایا جاۓ سبی کے نوجوانوں کا مستقبل بل ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے، من پسند لوگوں کو بھرتی کرنا میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے امیدواران سے فرضی درخواستیں وصول کرکے سبی کے نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑا کہلواڑ کیا جارہا ہے، متعلقہ آفیسران اپنا قبلہ درست کریں اپوزیشن میں رہ کر سبی کے نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے،
ترجمان سبی اتحاد