Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Sialkot

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Sialkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Sialkot, Public & Government Service, DC Office, Sialkot.

12/08/2026

انچارج پیرا فورس سیالکوٹ، روباب سعید کا تحصیل بازار کے تمام دکانداروں کے نام اہم پیغام۔

سیالکوٹ-سب ڈویژنل انفورسیمنٹ آفیسر(پیرا فورس)محترمہ رباب سعید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کلین اینڈ گرین پنجاب ...
08/08/2026

سیالکوٹ-سب ڈویژنل انفورسیمنٹ آفیسر(پیرا فورس)محترمہ رباب سعید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کلین اینڈ گرین پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان وژن کو کامیاب بنانے کیلئے پسرور روڈ پر روز ویلفیئر آرگنائزیشن/پیرا فورس/سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،وزیراعظم سے ایوارڈ یافتہ کلین گرین پاکستان کے چیپمین محمد اشفاق نذر،میاں سرفراز نواز،میاں شمیل اجود،سیٹھ حبیب اللہ،خواجہ عامر،چوہدری موسیٰ اشفاق،عمران لودھی،میاں طارق،قمرالزمان ودیگر کے ہمراہ شجرکاری کی

08/08/2026

گوہدپور میں غلام علی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، تھڑے مسمار
سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر انچارج پیرا فورس سیالکوٹ رباب سعید کی نگرانی میں غلام علی روڈ، گوہدپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران گھروں کے باہر بنائے گئے تھڑے مسمار کر دیے گئے۔

20/07/2026

پیرا فورس — ہر حقدار کو اس کا حق دلانے کے لیے پُرعزم۔"

14/07/2026

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (ایس ڈی ای او) روباب سعید کی قیادت میں پیرا فورس نے موضع محل کھدر، تحصیل و ضلع سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات (Forest Department) کی 168 ایکڑ (1,344 کنال، 26,880 مرلے) سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا دی۔

کارروائی کے دوران پیرا فورس نے ناجائز قبضہ ختم کروا کر واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کا تحفظ، ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور قانون پر مؤثر عملدرآمد پیرا فورس کی اولین ذمہ داری ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور تمام سرکاری محکموں کی املاک کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

20/06/2026

Sdeo Rubab saeed public massage

19/06/2026

سیالکوٹ | امام صاحب روڈ پر جمعرات بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر انچارج پیرا فورس سیالکوٹ روباب سعید کی نگرانی میں امام صاحب روڈ پر جمعرات بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر سڑک پر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ روباب سعید نے کہا کہ جمعرات بازار کے لیے باقاعدہ جگہ امام صاحب گراؤنڈ کے اندر مختص ہے، تاہم سڑک اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھنے سے شہریوں کی آمدورفت متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہدایات اور مقررہ حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

13/06/2026

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایات پر انچارج پیرا فورس سیالکوٹ روباب سعید کی سربراہی میں ظفر وال روڈ اور پسرور روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر تجاوزات قائم کرنے والے متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔ آپریشن کا مقصد سرکاری سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا۔
انچارج پیرا فورس سیالکوٹ روباب سعید نے کہا کہ عوامی راستوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ دکاندار اپنی حدود کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

12/06/2026

Public Message by SDEO Para Force Rubab Saeed

09/06/2026

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محترمہ صبا اصغر علی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس سیالکوٹ محترمہ رباب سعید نے چوک شہیداں، تحصیل بازار اور مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی اشیاء اور سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور فٹ پاتھوں و سڑکوں پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا تمام تاجر مقررہ حدود کی پابندی یقینی بنائیں۔

Address

DC Office
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share