03/06/2026
پچھلے ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے کمی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہوتی ہے۔ تیل کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے دور اندیشی سے بروقت انتظامات کیے گئے اور 129 ارب روپے کی سبسڈی کے ذریعے قیمتوں کو قابو میں رکھا گیا۔ شہباز شریف کی ترجیحات میں عوامی فلاح و بہبود سرفہرست ہے۔
میاں شہباز شریف صاحب حقیقی طور پر عوام کا درد محسوس کرتے ہیں۔
شہباز شریف اپنے دورِ وزارتِ اعلیٰ سے ہی مشکل حالات اور قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ 2010 کے سیلاب ہوں یا 2022 کی تباہ کن بارشیں، وہ متاثرین کے درمیان موجود رہے۔
ہم نے ایسا بھی دیکھا ہے جب عوام پر آفت آئی تو ایک لیڈر تھا جو بنی گالا سے اٹھ کر نتھیا گلی میں جا کر عید کی نماز پڑھتا تھا لوگوں کے پاس نہیں جاتا تھا ہزارہ کمیونٹی کی لاشیں پڑی تھیں وہ ان کے پاس نہیں گیا تو ہہی فرق ہے کہ کچھ رہنما مشکل وقت میں عوام کے ساتھ نظر آتے ہیں جبکہ کچھ دور رہتے ہیں۔
شہباز شریف آج بھی اہم اجلاسوں میں عوامی مفاد کے لیے مضبوط مؤقف اختیار کرتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل پر زور دیتے ہیں۔
اسی سوچ کے تحت سبسڈیز، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر ریلیف اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے، تاہم بجٹ کی حتمی تفصیلات وقت آنے پر سامنے آئیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ