Social Welfare & Bait-ul-Maal,Sialkot

Social Welfare & Bait-ul-Maal,Sialkot Social Service

23/08/2026

سیالکوٹ ( )سب ڈویژنل انفورسمینٹ آفیسر(پیرا فورس)محترمہ روباب سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،ڈسٹرکٹ آفسیر ریسکیو 1122 انجنئیر نوید اقبال اور سماجی راہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خواتین کو چاہیے کہ وہ ہنرمند،باوقار، باصلاحیت ہوکر ملکی و قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے آگے بڑھیں تاکہ پاکستان اور قوم کا شمار ترقی یافتہ ممالک اور اقوام میں ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں فنی کورسز مکمل کرنے والی 90 سے زائد طلبہ میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔صدر کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد قمر الزمان کی صدارت میں ہونے والی پروقار تقریب میں چئیرمین ضلعی رویت حلال کمیٹی پیر غلام حسین سلطانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیدہ کرن بخاری،محمد عارف،کامران رفیق،نجم الزمان،جمشید لودھرا،ذوالفقار لئی،نوید چوہدری، طارق لئی،سیف طاہر،تنویر محمود،اورنگزیب، داود لئی،لقمان گجر،رشید احمد،پرنسپل صباء طاہر،مہک فاطمہ،عامر جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔محترمہ روباب سعید نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانے کے بعد انہیں مختلف فنی تربیت دلائیں تاکہ وہ اپنی،اپنے خاندان اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں خواتین تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم معاشرے کو انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تقریب میں کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور ممبران کو سماجی خدمات سرانجام دینے پر مقررین نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مہمانان خصوصی نے ایوارڈ تقسیم کئیے۔

سیالکوٹ (  )سب ڈویژنل انفورسمینٹ آفیسر(پیرا فورس)محترمہ روباب سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،ڈسٹرکٹ آف...
23/08/2026

سیالکوٹ ( )سب ڈویژنل انفورسمینٹ آفیسر(پیرا فورس)محترمہ روباب سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،ڈسٹرکٹ آفسیر ریسکیو 1122 انجنئیر نوید اقبال اور سماجی راہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خواتین کو چاہیے کہ وہ ہنرمند،باوقار، باصلاحیت ہوکر ملکی و قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے آگے بڑھیں تاکہ پاکستان اور قوم کا شمار ترقی یافتہ ممالک اور اقوام میں ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں فنی کورسز مکمل کرنے والی 90 سے زائد طلبہ میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔صدر کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد قمر الزمان کی صدارت میں ہونے والی پروقار تقریب میں چئیرمین ضلعی رویت حلال کمیٹی پیر غلام حسین سلطانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیدہ کرن بخاری،محمد عارف،کامران رفیق،نجم الزمان،جمشید لودھرا،ذوالفقار لئی،نوید چوہدری، طارق لئی،سیف طاہر،تنویر محمود،اورنگزیب، داود لئی،لقمان گجر،رشید احمد،پرنسپل صباء طاہر،مہک فاطمہ،عامر جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔محترمہ روباب سعید نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانے کے بعد انہیں مختلف فنی تربیت دلائیں تاکہ وہ اپنی،اپنے خاندان اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں خواتین تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم معاشرے کو انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تقریب میں کمانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور ممبران کو سماجی خدمات سرانجام دینے پر مقررین نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مہمانان خصوصی نے ایوارڈ تقسیم کئیے۔

سیالکوٹ (  )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،مینجر صعنت زار ڈاکٹر راحت،ای کامرس ہب کے انچارج محمد ندیم ...
14/08/2026

سیالکوٹ ( )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن،مینجر صعنت زار ڈاکٹر راحت،ای کامرس ہب کے انچارج محمد ندیم اور سماجی راہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا آب ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی،خوشحالی، استحکال اور آبیاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے جشن آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی جان و مال تک قربان کردینگے مگر وطن عزیز پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صعنت زار/محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ملی اور قومی نغموں کا مقابلہ ہوا بعداز پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئیے گئے اور جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے بعداز ملک و قوم کیلئے دعائے خیر کی گئی

Happy Independence Day Pakistan
14/08/2026

Happy Independence Day Pakistan

سیالکوٹ: محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں...
10/08/2026

سیالکوٹ: محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ ریلی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال چوہدری شریف گھمن ، ڈاکٹر راحت ، ابوسفیان، محمد اشفاق نذرو دیگر شریک ہیں

با تسلیمات ضلعی دفتر اطلاعات سیالکوٹ ہینڈ آؤٹ نمبر 396*کچہری چوک میں ڈی سی اویس مشتاق کی زیر صدارت یومِ استحصالِ کشمیر ک...
10/08/2026

با تسلیمات ضلعی دفتر اطلاعات
سیالکوٹ
ہینڈ آؤٹ نمبر 396

*کچہری چوک میں ڈی سی اویس مشتاق کی زیر صدارت یومِ استحصالِ کشمیر کی مرکزی تقریب*

*احتجاجی ریلی کا انعقاد، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی* ، *کشمیر پاکستان کی شہ رگ، برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے* ، *سیالکوٹ کے غیور شہریوں نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے* ، *ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کا تقریب سے خطاب*

سیالکوٹ ( 5 اگست 2026): یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں مرکزی تقریب کچہری چوک پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق تھے۔
تقریب میں کشمیری رہنماؤں، اساتذہ، طلبہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء اور بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی نغمہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ "5 اگست کا کالا قانون نامنظور"، "کشمیر بنے گا پاکستان" اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ تقریب کے اختتام پر کچہری چوک سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کا دن ہے اور پوری پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی، جسے پاکستان اور کشمیری عوام کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، جس کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔
ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ سیالکوٹ کے غیور شہریوں نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع، قومی سلامتی اور کشمیر کاز کے لیے متحد ہو کر کھڑی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
(())

سیالکوٹ (   )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محم...
26/07/2026

سیالکوٹ ( )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیرسرکاری رفاہی تنظیمیں خواتین کو ہنرمند ،باوقار اور باصلاحیت بنانے کیلئے مختلف فنی تربیت دے رہے ہیں تاکہ خواتین ہنرمند بن کر پاکستان اپنی اور اپنے خاندان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بن سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانوالہ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کے دورہ کے دوران خواتین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر سید فہد شاہ،صدر کمانوالہ ویلفیئر فاونڈیشن قمرالزمان،نائب صدر ذوالفقار حسین،محمد عارف،نجم الزمان،عامر جاوید ودیگر بھی ہمراہ تھے۔کمانوالہ ویلفیئر فاونڈیشن کے عہدیداران نے کہا کہ ہماری تنظیم عوامی مسائل کو کم کرنے اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے سلائی،کڑھائی، ڈائزاینگ، کمپیوٹر ودیگر فنی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی ملک اور معاشرہ خواتین کی شراکت کے بغیر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں نہیں ہوسکتے وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین پڑھ لکھ کر اور ہنرمند ہوکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں

سیالکوٹ (  )سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محترمہ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا م...
02/07/2026

سیالکوٹ ( )سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محترمہ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ "پلانٹ فار پاکستان"مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے حصے کے درخت ضرور لگائیں اور انکی حفاطت کریں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے"پلانٹ فار پاکستان"مہم کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ ارشاد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن،کلین گرین پاکستان کے ایوارڈ یافتہ قومی چیپمین و سماجی راہنما محمد اشفاق نذر،میاں اعجاز انجم،محمد وسیم عطاری،میاں سرفراز نواز اور چوہدری موسیٰ اشفاق کے ہمراہ شجرکاری کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔محترمہ سائرہ عمر نے کہا کہ حکومت تنہا موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس کیلئے سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا سیالکوٹ میں صنعت زار، دارالامان اور ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہسیالکوٹ (2 جولائی 2026): سیکرٹری سوشل ...
02/07/2026

سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا سیالکوٹ میں صنعت زار، دارالامان اور ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ
سیالکوٹ (2 جولائی 2026): سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ڈویژن ارشاد وحید کے ہمراہ سیالکوٹ میں صنعت زار، دارالامان اور ماڈل چلڈرن ہوم سمیت سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے مختلف ادارہ جات کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ شریف گھمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی کارکردگی، جاری فلاحی منصوبوں اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کمپلیکس میں زیرِ تربیت بچیوں کی جانب سے تیار کردہ ہینڈ میڈ دستکاری، آرائشی اشیاء اور دیگر تخلیقی مصنوعات کا بھی جائزہ لیا، ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے ایسے تربیتی پروگرام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ماحول کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Address

Social Welfare Complex
Sialkot
51040

Telephone

+92529250491

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare & Bait-ul-Maal,Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare & Bait-ul-Maal,Sialkot:

Shortcuts

Share

Category