Baloch Qaumi Majlis - BQM

Baloch Qaumi Majlis - BQM Baloch Qaumi Majlis Pakistan is a political and national platform striving for the Baloch national language, identity, and unity.

This organization considers the protection and promotion of the language, culture, & history as its national responsibility.

16/07/2026

جی بلوچیء✌️
جی غازیء🫀
جی فیصل مگسیء❤️

30/06/2026
تیار رہیں کندکوٹ کی عوام!چند ہی دنوں میں بلوچ قومی مجلس کے زیرِ اہتمام ایک پرامن مزاحمتی ریلی منعقد کی جائے گی، جس کا مق...
27/06/2026

تیار رہیں کندکوٹ کی عوام!

چند ہی دنوں میں بلوچ قومی مجلس کے زیرِ اہتمام ایک پرامن مزاحمتی ریلی منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

- ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سزا معطل کی جائے۔
- انہیں فوری طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔
- انصاف، قانون اور آئین کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

بلوچ قومی مجلس ہمیشہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نظم و ضبط، اتحاد اور امن کے ساتھ اس ریلی میں شرکت کریں اور انصاف کی آواز بلند کریں۔

انصاف، آئین اور انسانی حقوق کی سربلندی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

بلوچ قومی مجلس کشمور کندہ کوٹ

24/06/2026

جی بلوچیءَ ❤️ جی براھویءَ ❤️بلوچ قومی مجلس پاکستان صفورا ٹائون کراچی ایسٹ
20/06/2026

جی بلوچیءَ ❤️ جی براھویءَ ❤️

بلوچ قومی مجلس پاکستان صفورا ٹائون کراچی ایسٹ

بلوچی زبان، ثقافت اور شناخت

بلوچ صرف ایک قوم نہیں بلکہ بہادری، غیرت، وفاداری اور عظیم روایات کا نام ہے۔ ہماری بلوچی زبان ہماری پہچان، ہماری تاریخ اور ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے۔ جس قوم کی زبان زندہ ہو، اس کی تہذیب اور شناخت بھی ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

بلوچی ثقافت صدیوں پر محیط ایک عظیم ورثہ ہے۔ ہمارے روایتی لباس، مہمان نوازی، شاعری، لوک داستانیں اور قبائلی اقدار دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ بلوچ ہمیشہ سے حق، عزت اور آزادی کے لیے کھڑے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ بلوچوں کی بہادری کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔

آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی زبان، ثقافت اور روایات کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔ اپنے گھروں میں بلوچی بولیں، اپنے بچوں کو اپنی تاریخ سے روشناس کروائیں اور اپنی ثقافت پر فخر کریں۔ جو قوم اپنی شناخت بھول جاتی ہے، وہ تاریخ کے صفحات میں گم ہو جاتی ہے، لیکن بلوچ قوم اپنی غیرت، اتحاد اور ثقافتی ورثے کی بدولت ہمیشہ سربلند رہے گی۔

آؤ عہد کریں کہ ہم اپنی بلوچی زبان، ثقافت اور روایات کی حفاظت کریں گے، کیونکہ یہی ہماری اصل پہچان اور آنے والی نسلوں کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

"زبان زندہ تو قوم زندہ، ثقافت محفوظ تو شناخت قائم۔

BQM -Safoora town Karachi East.

نور محمد گبول بلوچ کو بلوچ قومی مجلس پاکستان کی جانب سے، ضلع ایسٹ کراچی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ وہ بلوچ قومی...
18/06/2026

نور محمد گبول بلوچ کو بلوچ قومی مجلس پاکستان کی جانب سے، ضلع ایسٹ کراچی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ وہ بلوچ قومی مجلس کے پیغام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے بلوچ قوم کے اتحاد اور شعور کو مضبوط کریں گے۔

بلوچ قومی مجلس پاکستان

15/06/2026

تمام دوستوں کو گذارش ہے، میمبرشپ کچھ عرصہ کے لئے بند کردی گئی ہے،
بلوچ قومی مجلس پاکستان

ہم تمام دوستوں اور کارکنان کے لیے اپنا مؤقف واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ غازی زبیر خان جکھرانی کا بلوچ قومی مجلس پاکستا...
15/06/2026

ہم تمام دوستوں اور کارکنان کے لیے اپنا مؤقف واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ غازی زبیر خان جکھرانی کا بلوچ قومی مجلس پاکستان سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہماری تحریک کا حصہ ہیں۔ البتہ ہم بلوچ قوم سے ان کی محبت اور جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ بلوچ قومی مجلس پاکستان کسی سردار، جاگیردار، میر یا ٹکری کی جماعت نہیں، بلکہ ایک قومی، ثقافتی اور بلوچ نوجوانوں کی تحریک ہے جو اپنی قومی زبان بلوچی اور مادری زبان براہوی/بلوچی کے تحفظ، فروغ اور بقا کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد تمام بلوچ قبائل کو ایک قوم کے طور پر اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ قومی شعور کی طرف دعوت دینا ہے تاکہ اپنی زبان، ثقافت اور شناخت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

بلوچ قومی مجلس پاکستان

Address

Shikarpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Qaumi Majlis - BQM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share