10/04/2023
ثواب کے سب بھکاری ہیں یاں،
جواب اس کا کوئی نہیں ہے۔۔۔
زبان پہ حیدر کا ورد ہے پر
عمل میں ایماں کوئی نہیں ہے۔۔۔
"سوال چپ ہے ، خیال چپ ہے"
ملال اس کا کوئی نہیں ہے۔۔۔
فقط ہے سینہ زنی یہاں پر
عقل کا ماتم کوئی نہیں ہے۔۔۔
علی کی تنہائی بین تھی اک ،
وہ بین اب تک ہے جاری ساری
علی کی ضربت کو رونے والو!
علی کی سیرت کہیں نہیں ہے۔
عدل علی کا
علی کی دانش
سخا علی کی
سخن علی کا
بیاں علی کا
وفا علی کی۔۔
کہیں ملے تو وہ ڈھونڈ لاؤ!!
(مدثر)