28/05/2026
تشویشناک خبر
شانگلہ کے علاقے باسی الپوری سے تعلق رکھنے والے حنیف اللہ ولد منہاج، جو گزشتہ کچھ عرصے سے وفاقی وزیر Amir Muqam کے ساتھ بطور پرسنل سیکریٹری خدمات انجام دے رہے تھے اور وزارت سیفران میں کنٹریکٹ پر بھی تعینات تھے، پراسرار طور پر گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حنیف اللہ کا موبائل اور واٹس ایپ آخری بار 10 اپریل کو ایکٹو تھا، جس کے بعد سے نہ کوئی رابطہ ہوا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے آئی۔ اہلِ خانہ شدید ذہنی دباؤ اور بے چینی کا شکار ہیں جبکہ پورے علاقے میں خوف اور تشویش کی فضا قائم ہے۔
آخر حنیف اللہ کہاں ہے؟
کیا وہ کسی حادثے کا شکار ہوا؟
کیا اسے اغوا کیا گیا؟
یا پھر معاملہ کچھ اور ہے جس پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے؟
اہلِ علاقہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کریں اور حقیقت سامنے لائی جائے۔ اس تمام صورتحال پر Amir Muqam کی خاموشی بھی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔