Humayun Nazir Speaks

Call Contact the organization

Humayun Nazir Speaks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Humayun Nazir Speaks, Ward No. 20, Village Shahbazpur Municipal Committee, Tehsil Jatoi, District Muzaffargarh, Jatoi.

Funny | Reaction | Informative | Knowledge-Based Content
This page shares:
Original reaction videos
Social & legal awareness
Informative and educational content
Honest opinions with a touch of humor
Advocate by profession | Blogger by Passion|

22/10/2026

جتوئی، بستی ببر: مدرسے میں بچے پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ!

موضع شہباز پور، تحصیل جتوئی کی بستی ببر میں مدرسہ علی المرتضیٰ کے ایک طالب علم پر مبینہ طور پر شدید تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچے کے ہاتھ پاؤں سوج گئے۔ الزام ہے کہ مدرسے کے استاد شاہد نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے کے والد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مدرسے کے منتظم قاری عبدالرزاق عرف کمانڈو کے ہاں ملازمت کرتے ہیں اور اسی مجبوری کے باعث پولیس کو اطلاع دینے سے گریز کیا۔ یہ بھی الزام ہے کہ بچوں کی پٹائی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا بچوں کو تعلیم دینے کے نام پر تشدد کرنا قابلِ قبول ہے؟

ہم متعلقہ پولیس، محکمہ تعلیم اور چائلڈ پروٹیکشن حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

بچوں کی عزت، سلامتی اور محفوظ تعلیم ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

22/10/2026

مظفرگڑھ، خانگڑھ میں انسانیت شرما گئی!

معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان علی کو مبینہ طور پر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زبردستی پاؤں چومنے پر مجبور کیا گیا۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ بعد میں مقامی افراد نے بھی اپنی عدالت لگا کر مبینہ تشدد کرنے والے تین لڑکوں کو پاؤں پکڑنے اور چومنے کا حکم دیا۔

کیا کسی کو ذلیل کرنا انصاف ہے؟ کیا ہجوم کو خود سزا دینے کا اختیار حاصل ہے؟

انصاف کا راستہ قانون ہے، انتقام اور تذلیل نہیں! دونوں واقعات کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پولیس کے مطابق قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آپ کی اس واقعے پر کیا رائے ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

20/10/2026

ملتان کا افسوسناک واقعہ! مظفرگڑھ کے 15 سالہ نوجوان کی موت، انصاف کا مطالبہ!

ملتان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان وسیم عباس کی جان چلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ملتان میں ٹھیکیدار ناصر احمد کے پاس کام کرتا تھا۔

اس واقعے کے تمام حقائق سامنے لانا ضروری ہیں۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایک کم عمر نوجوان کی موت، کئی سوالات! آخر حقیقت کیا ہے؟

آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹس میں بتائیں اور انصاف کے لیے آواز اٹھائیں۔

19/10/2026

⚖️ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ — PLD 2026 SC 472

Illegal Dispossession Act کے تحت مقدمات میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لیے ٹرائل کورٹس کو کارروائی بروقت مکمل کرنے، روزانہ آرڈر شیٹ مرتب کرنے اور التوا کی وجوہات ریکارڈ کرنے کی ہدایت!

قانونی مقدمات میں بروقت انصاف شہریوں کا بنیادی حق اور عدالتی نظام کی اہم ضرورت ہے۔

ایسی اہم قانونی معلومات کے لیے پیج کو فالو کریں اور ویڈیو وکلا اور قانون کے طلبہ کے ساتھ شیئر کریں۔

Humayun Nazir | Babbar Legal Guidance

18/10/2026

ہائی کورٹ کا ایک اور اہم اور تاریخی فیصلہ سامنے آ گیا ہے!
اس ویڈیو میں جانیے کہ پولیس کے اختیارات کی کیا قانونی حدود ہیں۔ عدالت کے مطابق پولیس صرف وہی چیزیں ضبط کر سکتی ہے جو چوری شدہ ہوں یا کسی جرم سے متعلق ہوں۔ اگر گاڑی چوری شدہ نہ ہو اور نہ ہی کسی جرم سے متعلق ہو، تو پولیس کو اسے قبضے میں لینے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے!
قانونی معلومات اور اپنے حقوق سے آگاہ رہنے کے لیے پیج کو فالو اور شیئر ضرور کریں۔








18/10/2026

"نکاح نامہ کی مکمل اور صحیح تفصیلات ضروری ہیں۔ ہائیکورٹ کے اس اہم فیصلے (2025 MLD 216) نے نکاح رجسٹرار پر بڑی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔ اگر نکاح نامہ مکمل نہ ہو تو رجسٹرار کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ جاننا ہر کسی کے لیے اہم ہے۔ کیا آپ کا نکاح نامہ مکمل ہے؟ ویڈیو دیکھیں اور اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔ Humayun Law Association کی طرف سے قانونی آگاہی۔"
ٹ LegalAdvice, PakistaniLaw, NikahNama, HighCourt, FamilyLaw, LawCase, 2025MLD216, HumayunLawAssociation, نکاحنامہ, پاکستانی_قانون, ہائیکورٹ, نکاح_رجسٹرار

17/10/2026
17/10/2026

ہائی کورٹ کا ایک اور اہم فیصلہ! چیک کے مقدمے یا ضمانت سے متعلق قانونی پوائنٹ جو ہر قانون کے طالب علم اور وکیل کے لیے جاننا ضروری ہے۔
فیصلے کے مطابق: اگر چیک کے مقدمے میں ملزم جزوی رقم ادا کر دے تو ایسی صورت میں ملزم ضمانت کا مستحق ہوتا ہے۔ (حوالہ: 2022 MLD 329)

16/10/2026

16/10/2026


Address

Ward No. 20, Village Shahbazpur Municipal Committee, Tehsil Jatoi, District Muzaffargarh
Jatoi
34430

Telephone

+923008020462

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humayun Nazir Speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Humayun Nazir Speaks:

Shortcuts

Share