03/11/2025
🔔 *اب آپکا فون بنے گا آپکی مکمل اسلامک لائبریری🏠،ہزاروں اسلامی کتابوں📚 پر مشتمل وہ بھی بالکل فری*
🔊📣 *یہ پوسٹ عام آدمی کے ساتھ ساتھ علماء و خطباء حضرات کے لیے بھی بہت مفید ہے،ایک بار مکمل ضرور پڑھیں*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
امید ہے تمام دوست احباب خیریت سے ہونگے، جو دوست و احباب قرآن و حدیث کو پڑھنے/سمجھنے/سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں، انکے لیے اینڈرائڈ موبائل ایپلیکیشنز کا ایک خوبصورت مجموعہ تحفے کے طور پر پیش کر رہا ہوں، اپنے موبائل میں یہ سافٹ ویئرز انسٹال کریں اور وقتاً فوقتاً انکو پڑھتے رہا کریں، آج جدید دور میں جہاں مصروفیات بڑھ گئی ہیں وہیں سہولیات بھی بڑھی ہیں، آپ مسجد یا مدرسہ میں جا کر حدیث کی تحقیق نہیں کر سکتے، قرآن کا ترجمہ تفسیر نہیں سیکھ سکتے،
تو نیچے دی گئی ایپلیکیشنز انسٹال کر لیں، تو آپکے موبائل میں ایک مکمل اسلامی کتب کی لائبریری بن جائے گی،
جسکا۔ بہت فائیدہ ہو گا ان شاءاللہ، ہر چیز آپکی فنگر ٹپس پر ہوگی،
کسی بھی وقت کہیں بھی قرآن پڑھنے،سننے، تفسیر دیکھنے، سیکھنے،حدیث تلاش کرنے، حدیث کی تصدیق کرنے، کسی کو حوالہ دکھانے ، دعائیں یاد کرنے، ترجمہ تفسیر پڑھنے پڑھانے کیلئے، جمعہ کا خطبہ یا کسی جگہ لیکچر دینے کیلئے۔۔۔۔۔ بہت آسانی ہو گی
ان شاءاللہ،
تمام سافٹ ویئرز کے مکمل اصل نام اور مختصر تعارف ساتھ لکھا ہوا ہے ،کچھ آف لائن ہیں یعنی کچھ انٹرنیٹ سے انسٹال کرنے کے بعد بغیر نیٹ کے چل۔جاتے ہیں اور کچھ آنلائن یعنی صرف انٹرنیٹ کی ذریعے چلتے ہیں، سب کی تفصیل ساتھ لکھی ہوئی ہے،
*انٹرنیٹ کا پیکج لگا کر نیچے دیے گئے سافٹویئرز کو پلے سٹور کے لنک کے ذریعے ڈانلوڈ کرتے جائیں اور ساتھ دوستوں کو بھی شئیر کریں، بتائیں سمجھائیں، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے فائیدہ اٹھا سکیں*
*تحریر لمبی ہونے کی وجہ سے شائید واٹس ایپ میں مکمل لنک کام نا کریں اس لیے میں نے یہ پوسٹ فیسبک پر لگا دی ہے وہاں تمام لنک کام کریں گے،*
*تمام سافٹ ویئرز کا فیسبک لنک*👇
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1041914319510192&id=575989846102644
_________&___________
الفرقان اسلامک میسج سروس
Alfurqan Islamic sms service
روزہ مرہ کے مسائل کا حل قرآن و حدیث سے جواب، اور امت کے اختلافی مسائل کا ایک جگہ تفصیلی جائزہ، جس میں سب صحیح اور ضعیف احادیث کو واضح کر کے قرآن و حدیث و سلف صالحین سے ثابت صحیح موقف کو ترجیح دی گئی ہے..! جو مسئلہ آپ پڑھیں گے ان شاءاللہ دوبارہ اسکو کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، یہ ایک آفلائن ایپ ہے جس میں مخلتف موضوعات پر سلسلہ جات لکھے گئے ہیں، الگ الگ کیٹیگریز بھی ہیں آپ جس موضوع کے متعلقہ سوال جواب پڑھنا چاہتے ہیں اسکو سلیکٹ کر سکتے، یا سلسلہ نمبر لکھ کر تلاش کر سکتے یا کوئی بھی لفظ موضوع سے متعلق لکھ کر ٹاپک تلاش کر سکتے،
ایک بار انسٹال کرنے کے بعد آپکو انٹرنیٹ کچھ دیر درکار ہو گا، جب وہ ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر لے گا تو آپ بغیر نیٹ کے اسے استعمال کر سکتے، اور pdf میں سیو یا شئیر بھی کر سکتے دوستوں کو، مزید جب کبھی انٹرنیٹ ملے اس میں نیا مواد چیک کر سکتے،
پلے سٹور پر یہ ایپ اب نہیں ہے فی الحال ، اس لنک ساتھ براؤزر سے ڈاؤنلوڈ کریں اگر مسئلہ ہو تو پرسنل میں مجھ سے مانگ لیں!
https://apkpure.com/alfurqan-islamic-msg-service/com.alfurqan/versions
__________&_________
1_ Islam 360 - Prayer Times, Quran , Azan & Qibla
یہ وہ آف لائن سافٹویئر ہے جس میں مکمل قرآن عربی،اردو ،ہندی ،انگریزی ،رومن اردو ، مراٹھی، نیپالی زبان میں تمام مکتبہ فکر کے تقریباً (17) کے قریب تراجم موجود ہیں، نا صرف تراجم بلکہ قرآن کی( 10) کے قریب تفسیریں بھی موجود ہیں، جن میں آڈیو سننے کی سہولت بھی ہے، بول کر سیرچ کرنے کی بھی سہولت، مزید اس میں احادیث نبویہ کی تقریباً 9 کتابیں، موجود ہیں جنکو آپ صحیح/ ضعیف تخریج کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں، نمازوں کے اوقات، صبح شام کی دعائیں، قبلہ ڈائریکشن، بچوں کیلئے نورانی قائدہ، حفاظ کیلئے منزل یاد کرنے کی سہولت وغیرہ وغیرہ ، اس میں آسانی سے کوئی بھی لفظ لکھ کر یا بول کر آپ سیرچ کر سکتے ہیں، کوئی بھی حدیث آئیت سنگل کلک پر آپ شئیر کر سکتے ہیں، ایک بار انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے آپ اسکو آف لائن استعمال کر سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam360
____________&_________
2_Holly Quran (16 lines)
یہ 16 لائن والا آفلائن عربی قرآن ہے، بہت خوبصورت لکھائی کے ساتھ، ایسے لگتا ہے جیسے آپ کاغذ والے قرآن پر پڑھ رہے ہوں، اس سافٹویئر میں آپ قرآن کو سورہ وائز ،پارہ وائز، پڑھ سکتے ہیں، بک مارک یعنی نشانی بھی لگا سکتے ہیں، وغیرہ،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.fanzetech.holyquran
__________&___________
3_Tafseer al Quran al Kareem - Abdus Salam Bhatvi
یہ قرآن کی تفسیر والا ایک بہترین آفلائن سافٹویئر ہے، جس میں استاذ العلماء عبدالسلام بھٹوی صاحب کا ترجمہ و تفسیر مکمل صحیح احادیث کے ساتھ موجود ہے، جس میں آپ کوئی بھی لفظ لکھ کر سیرچ کر سکتے ہیں، کسی دوست کو قرآن کی آئیت ترجمہ، تفسیر کے ساتھ بہت آسانی سے ،کاپی/ شئیر کر سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.taq
___________&___________
4_Shamila Urdu _شاملہ اردو
یہ عربی والے مکتبہ شاملہ کی طرز پر بنایا گیا ایک آفلائن اردو مکتبہ ہے، جس میں قرآن مجید کے 9 اردو ترجمے اور 13 اردو تفاسیر موجود ہیں، مزید اس میں 6 احادیث کی کتب، عقیدہ، خطابات، سیرت، نماز، زکوٰۃ، روزہ کے احکام و مسائل وغیرہ پر بہت سی اردو کتابیں یونیکوڈ میں موجود ہیں، جن میں اردو لفظ لکھ کر سیرچ کر سکتے ہیں اور کاپی کر کے شئیر بھی کر سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shamilaurdu.android
__________&________
5_Urdu Qauran tafseer king fahad
اس آفلائن قرآن ایپلیکیشن میں اردو ترجمے کے ساتھ مختصر تفسیر بھی موجود ہے، یہ وہ تفسیر والا قرآن ہے جو سعودی بادشاہ شاہ فہد نے چھپوایا تھے جو اکثر وہاں حاجیوں میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے، جو لوگ لمبی تفسیریں نہیں پڑھ سکتے انکی لیے یہ بہت مفید ہے مختصر، صحیح اور جامع تفسیر،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urduqurankingfahad
__________&_________
6_جامع الکتب التسعة،
یہ آفلائن احادیث کی 9 کتابوں پر مشتمل ایک عربی سافٹویئر ہے، جن میں بخاری، مسلم، ترمذی،ابو داؤد، ابن ماجہ، نسائی، مؤطا امام مالک، مسند احمد، دارمی،
اس میں احادیث کی عربی تشریح بھی موجود ہے، ساتھ میں احادیث کے صحیح ضعیف کے احکام بھی موجود ہیں، اس میں۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ کو اس میں انٹرنیشنل نمبرنگ ملے گی، بہت سے اردو سافٹویئر کی طرح حدیث کا نمبر تبدیل نہیں ہو گا،
مزید عربی میں کوئی لفظ سیرچ کر کے آپ حدیث تلاش کر سکتے ہیں، اور آسانی کء ساتھ کاپی کرنے کی آپشن بھی موجود ہے،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabiait.sunna
____________&_________
7_مکتبة الحدیث
Hadith Library
یہ آفلائن احادیث کی تقریب 18 کتابوں پر مشتمل پر عربی سافٹویئر ہے، جس میں کتب تسعہ کے ساتھ ساتھ ،
صحیح ابن حبان، صحیح ابن خزیمہ،
مسند شافعی، الاربعین نوویہ،ریاض الصالحین، مشکوة، جامع الصغير،
موجود ہیں، ان میں بھی انٹرنیشنل نمبرنگ یا عربی کے لفظ کے ساتھ آپ حدیث سیرچ کر سکتے ہیں، اور کاپی کر کے بھیج بھی سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nyitgroup.yemenlibrary
_______&________
8_المكتبة الشاملة،"
Shamela books Library
ماشاءاللہ یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مشہور آفلائن ایپلیکیشن ہے، جس میں عربی زبان کے اندر تقریباً 17000 سے 20 ہزار کتابیں، قرآن، حدیث، تفسیریں، تشریحات وغیرہ موجود ہیں، جن کو آپ عربی میں سیرچ کر سکتے اور کاپی بھی کر سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nyitgroup.shamelareader
__________&___________
9_الموسوعة الحديثية،
یہ آن لائن نیٹ پر چلنے والا ایک عربی سافٹویئر ہے، جس میں آپ احادیث کو کسی بھی لفظ کے ساتھ سیرچ کر سکتے ہیں، اور مکمل متن اور تخریج کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ، جس پر محدثین کے صحیح ضعیف کے احکام بھی موجود ہونگے،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.zad.hadith
________&___________
10_الباحث الحديثني،
ماشاءاللہ کمال کی عربی آنلائن ایپلیکیشن ہے، کسی بھی حدیث کے اگر ایک دو لفظ یا کچھ عبارت یاد ہے اور حدیث کی کتاب یا نمبر یاد نہیں تو آپ آسانی کے ساتھ دو چار لفظ لکھ کر مکمل حدیث، محدثین کے صحیح ضعیف احکامات کے ساتھ تلاش کر سکتے ہیں، وہ حدیث جنتی کتب میں ہو گی سب کی سب آپکے سامنے آ جائیں گی ان شاءاللہ، لیکن یاد رہے انٹرنیٹ آن ہونا ضروری ہے،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.thedawah.hadith
__________&__________
11_ Ayah quran app
یہ قرآن کی آفلائن عربی ایپ ہے، اس میں آپ کوئی بھی قرآن کا لفظ عربی میں لکھ کر بہت آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں، قرآن میں جہاں کہیں بھی وہ لفظ ہو گا فوراً آئیت نمبر اور پارہ نمبر کے ساتھ آ جائے گا،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ayah
________&__________
14_ Iqra
یہ قرآن کی آفلائن اردو ایپ ہے، جس میں قرآن کی تقریباً 19 تفسیریں موجود ہیں، جنکو آپ آسانی سے کسی بھی اردو لفظ کے ساتھ تلاش کر سکتے ہیں، اور کاپی کر کے بھیج بھی سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇
http://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.iqra
________&___________
15_ Islam one
یہ اسلام 360 کی طرز کا قرآن و حدیث پر مشتمل ایک اردو ترجمے کا آفلائن مجموعہ ہے جس میں 8 اردو تفاسیر، 2 انگلش تفاسیر، 13 اردو ترجمے، 8 انگلش ترجمے، 3 لفظی ترجمے، احادیث کی 11 کتابوں کے ساتھ تقریباً 33 صحابہ کرام کی سیرت اور اذکار وغیرہ پر مشتمل ایک بہترین سافٹویئر ہے،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇👇
http://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.islamone
_______&_________
16_ Salatuk صلاتك
یہ نمازوں کے اوقات اور قبلہ ڈائریکشن معلوم کرنے کا ایک بہترین آف لائن سافٹویئر ہے، جس میں آپکو نمازوں کے اوقات آپکے مقامی وقت کے مطابق بالکل درست ملتے ہیں، افطار، سحر ، سورج کے طلوع، زوال اور غروب کا وقت بھی بتاتا ہے، ساتھ میں ہر نماز کے وقت خودبخود الارم کے طور پر اذان بھی دیتا ہے،
ڈاؤنلوڈ لنک۔۔ 👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.masarat.salati
_________&_______
17_المعجم المعانی عربی اردو،
یہ عربی اردو آف لائن ڈکشنری ہے، جس میں آپ کوئی بھی عربی/اردو لفظ لکھ کر اسکا اردو/عربی ترجمہ دیکھ سکتے ہیں ،یا کسی نام کا معنی دیکھ سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.almaany.arur
______&___________
18_ المواریث
یہ عربی میں وراثت کی تقسیم کا ایک بہترین آف لائن سافٹ ویئر ہے،
جس میں ٹوٹل جائیداد کی مالیت اور حصے داروں کی تعداد لکھ کر انکی تقسیم قرآن و حدیث کے حوالے کے ساتھ جان سکتے ہیں،
ڈاؤنلوڈ لنک👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabiait.mawareth
______&__________
19_Hisnul Muslim Urdu
حصن المسلم اردو
ماشاءاللہ مختلف اوقات اور مراحل میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا ایک خوبصورت آف لائن مجموعہ ہے، جس میں نماز کی ، صبح شام کی ،سونے جاگنے کی، اٹھنے بیٹھنے کی، رات کی، دن کی، بازار کی، خرید و فرخت کی وغیرہ بہت سی دعائیں اردو ترجمہ کے ساتھ موجود ہیں، اور سونے پر سہاگہ کہ شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تخریج بھی موجود ہے کہ کونسی دعا صحیح حدیث سے ثابت ہے اور کونسی ضعیف ہے،
یہ بہت پیاری ایپ ہے،
ڈاؤنلوڈ لنک 👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.HisnulMuslimUrdu
_____________&______________
20- Easy Quran wa hadees
یہ ایپ بھی گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے بہترین فونٹ اور سیرچ کی مکمل آپشن ساتھ ، جس میں احادیث کی کافی ساری کتب اور تفاسیر شامل ہیں!
ڈاؤنلوڈ لنک!
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.easyquranwahadees.shahzaibahmed.e_quran
ــــــــــــــــ&ــــــــــــــ
*اگر اس پوسٹ میں لنک کام نا کرے تو میں نیچے دیے گئے نمبر پر مجھ سے رابطہ کریں*
*صدقہ جاریہ سمجھ کر سب دوستوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں،اگر کسی کو کوئی بات سمجھ نا آئے یا ڈاؤنلوڈنگ میں مشکل ہو تو مجھے انباکس میں رابطہ کرے،*
*ایڈمن جاوید بودلہ*
*الفرقان اسلامک میسج سروس*
*+923036501765*
Alfurqan.info
https://www.facebook.com/Alfurqan.sms.service2/