تنظیم نوجوانان خواجہ وس

تنظیم نوجوانان خواجہ وس انسداد منشیات و سماجی خدمت

السلام علیکم!آج تنظیم نوجوانان خواجہ وس (TNK) کی ایک خصوصی مشترکہ میٹنگ جناب صدام حسین اور حاجی ریاض خان کے حجرہ میں منع...
06/06/2026

السلام علیکم!

آج تنظیم نوجوانان خواجہ وس (TNK) کی ایک خصوصی مشترکہ میٹنگ جناب صدام حسین اور حاجی ریاض خان کے حجرہ میں منعقد ہوئی، جس میں گشت ممبران، کابینہ ممبران اور تنظیم کے باہمت، مخلص اور فعال اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور اور علاقائی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ بالخصوص آئس (Crystal M**h) اور دیگر منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، خصوصاً اُن افراد کے حوالے سے جو مختلف ہسپتالوں اور بحالی مراکز سے علاج کے بعد دوبارہ اس لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ اداروں اور کمیونٹی کے تعاون سے ایک منظم اور جامع گرینڈ مہم / آپریشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان شاء اللہ، اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

تنظیم نوجوانان خواجہ وس (TNK)
"ذمہ دار نوجوان، ترقی یافتہ معاشرہ"

30/05/2026

تنظیم نوجوانان خواجہ وس کے طرف سے انتہائی اہم پیغام ۔۔
سرپرست اعلیٰ مفتی ربیع اللہ صاحب

تنظیم نوجوانان خواجہ وس کے طرف سے آپ کو اور آپ کے سب رشتہ داروں،دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک
27/05/2026

تنظیم نوجوانان خواجہ وس کے طرف سے آپ کو اور آپ کے سب رشتہ داروں،دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک

26/05/2026

الحمدللہ 🙏
تنظیم نوجوان خواجہ وس نے منسوکا خواجہ وس روڈ، چیت پل کے قریب اس علاقے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں کافی عرصے سے موبائل چھیننے اور پیسے لوٹنے کے واقعات ہو رہے تھے۔
اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور علاقہ عوام کے لیے زیادہ محفوظ ہو گیا ہے۔ ✅

#منسوکا #امن #سیکیورٹی

تنظیم نوجوانان خواجہ وس کے طرف سے آپ سب کو ایک پیغام ۔۔عید قربانی کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں، بلکہ دل کو قربان کرنا...
26/05/2026

تنظیم نوجوانان خواجہ وس کے طرف سے آپ سب کو ایک پیغام ۔۔
عید قربانی کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں، بلکہ دل کو قربان کرنا اور انسانیت کا حق ادا کرنا ہے۔ اگر عید کے دن بھی آپ کا پڑوسی بھوکا ہو، یا اس کے گھر میں صرف دال سبزی پک رہی ہو، تو یہ سمجھنا کہ آپ کا ایک بڑا جانور ذبح کرنا آپ کو پل صراط پار کرا دے گا، ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ قربانی کی اصل روح ہمسائے کا خیال رکھنے، رشتے داروں کی خبر لینے اور ضرورت مندوں کا پیٹ بھرنے میں ہے۔ جب تک آپ کے آس پاس کوئی بھوکا سو رہا ہو، آپ کی قربانی محض ایک رسمی عمل بن کر رہ جاتی ہے۔ اللہ کو نہ گوشت پہنچتا ہے نہ خون، اسے تو تقویٰ اور دوسروں کے لیے دردِ دل پہنچتا ہے۔ اس لیے قربانی سے پہلے اپنے گلی محلے پر نظر ڈالیں، کیونکہ سچا اجر وہیں سے شروع ہوتا ہے۔

25/05/2026

تنظیم نوجوانان خواجہ وس اور تنظیم نوجوانان شہبازخان کلی مشترکہ گشت۔۔۔

24/05/2026

صفائی مہم ۔۔

الحمدللہ ♥️ ❤️ عوامی پریشر کا نتیجہ/ 11 سالہ معصوم مغویہ بچی حوریم بازیاب پولیس نے خان پور کے کچے میں کامیاب آپریشن کرتے...
23/05/2026

الحمدللہ ♥️ ❤️
عوامی پریشر کا نتیجہ/ 11 سالہ معصوم مغویہ بچی حوریم بازیاب

پولیس نے خان پور کے کچے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پشاور سے اغوا ہونے والی 15 سالہ بچی حرم کو بازیاب کروا لیا

شکارپور: پولیس کے مطابق بچی کو اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

شکارپور: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا

23/05/2026

❤️..امن انسانیت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ

❤️ امن سے ہی محبت، خوشحالی اور سکون جنم لیتے ہیں

آج جمعہ کے نماز کے بعد 4 بجے ہم سب ظلم، بربریت اور حکومتی بے حسی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔پشکلاوتی قامی جرگہ کے اس احتج...
22/05/2026

آج جمعہ کے نماز کے بعد 4 بجے ہم سب ظلم، بربریت اور حکومتی بے حسی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔پشکلاوتی قامی جرگہ کے اس احتجاج میں علجی قلعہ تنظیم ،منسوکہ تنظیم، تنظیم نوجوانان خواجہ وس ، شاباش خان قلعہ تنظیم اور دیگر تمام تنظیمیں شریک ہوں گی۔

کچے کے ظالم ڈاکو ایک معصوم بچی کو اغواء کر کے ایک ماں کی گود اجاڑ گئے، اس کے دل کا ٹکڑا اس سے چھین لیا گیا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت ابھی تک خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ کیا اس ملک میں غریب کی بیٹی کی کوئی قیمت نہیں؟ کیا حکمران صرف کرسیوں اور بیانات تک محدود ہیں؟ اگر ایک ماں کی چیخیں بھی ان کے ضمیر کو نہیں جگا سکتیں تو پھر ایسی خاموشی پر لعنت ہے!

ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اب عوام خاموش نہیں رہے گی۔ اگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی تو ہر گلی، ہر قبیلہ اور ہر نوجوان ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گا۔ یہ احتجاج صرف ایک بچی کے لیے نہیں بلکہ پورے علاقے کے امن، عزت اور غیرت کی جنگ ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

معصوم بچی کو فوری بازیاب کیا جائے۔

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوراً بڑا آپریشن کیا جائے۔

مجرموں کو سرِعام عبرتناک سزا دی جائے۔

علاقے کے عوام کو مکمل تحفظ دیا جائے۔

کل ہر غیرت مند انسان اپنی موجودگی یقینی بنائے۔ یاد رکھو! آج اگر ہم خاموش رہے تو کل کسی اور ماں کی گود اجڑے گی۔

“ہم ظلم سہنے والے نہیں، ظلم مٹانے والے لوگ ہیں!”

اللہ ظلم کرنے والوں کو نیست و نابود کرے، اور مظلوموں کی مدد فرمائے۔ آمین۔

Address

Khwajawas Koroona
Shabqadar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تنظیم نوجوانان خواجہ وس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category